اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گوادر میں تیز ہوائیں، سمندر میں طغیانی

محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’شاہین‘ گوادر سے 125 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، تاہم طوفان کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہو گیا ہے۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سمندری طوفان ’شاہین‘ کے اثرات کے تحت

تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور سمندر میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سمندر میں تیز لہروں کے باعث لنگر انداز کشتیوں کو

نقصان پہنچ رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’شاہین‘ گوادر سے 125 کلو میٹر کے

فاصلے پر ہے، تاہم طوفان کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہو گیا ہے۔

بحیرۂ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شاہین کے زیرِ اثر بلوچستان کے ساحلی

علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

اورماڑہ، پسنی، گوادر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بادل برس رہے ہیں۔

طوفان کے اثرات کے تحت بلوچستان کی ساحلی پٹی پر آج اور کل بارش کا امکان ہے،

جبکہ گوادر کےتمام نجی اسکول آج بند رہیں گے۔

%d bloggers like this: