مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روس نے امریکہ کو امدادی طبی سامان دیا اور ساتھ ہی 6 لاکھ ڈالر کا بل بھی بھیج دیا

امریکی میڈیا کے مطابق یہ سامان کسی خصوصی پرواز کی بجائے عام کارگو پرواز میں بھجوایا گیا

روس نے امریکہ کو امدادی طبی سامان دیا اور ساتھ ہی 6 لاکھ ڈالر کا بل بھی بھیج دیا۔ امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مارچ میں امریکی صدر ٹرمپ کو فون پر طبی سامان بھجوانے کی پیشکش کی تھی جسے ٹرمپ نے قبول کر لیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ سامان کسی خصوصی پرواز کی بجائے عام کارگو پرواز میں بھجوایا گیا۔ 60 ٹن سامان میں 45 وینٹی لیٹرز شامل ہیں،

تاہم وولٹیج استعمال کرنے کے فرق کی وجہ سے امریکہ میں یہ وینٹی لیٹرز بے کار ہیں۔

اس کے علاوہ سامان میں کیمیائی ہتھیاروں سے بچاؤ کے لئے استعمال ہونے والے ماسک

اور گھریلو استعمال کے ہینڈ گلوز شامل ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ

اس سامان کی قیمت 13 لاکھ ڈالر بنتی ہے تاہم امریکی محکمہ داخلہ کو صرف 6 لاکھ ڈالر

کا بل بھیجا گیا ہے۔

%d bloggers like this: