مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

28اپریل2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے ایک اور وعدے کی تکمیل، شیخ عمر کی عوام کا دیرینہ مطالبہ شیخ عمر روڑ اور منہاں پل کا کام شروع کرا دیا گیا،

وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے بھائی میاں احسن علی قریشی نے گزشتہ روز افتتاح کرکے کام کا آغاز کرادیا،

اس موقع پر میاں عمران قریشی، میاں علی حیدر قریشی، عارف خان چانڈیہ، منو گرمانی، چوہدری انوار،زاہد گرمانی، مہر اسلم سمیت دیگر کارکنانِ بھی موجود تھے،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں احسن علی قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی ترقی کے ایجنڈے پر یقین رکھتی ہے،

سابقہ ادوار میں عوام کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا گیا، ترقیاتی فنڈز عوامی ترقی پر صرف کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کئے گئے،

ہمارے دور میں ایسا نہیں ہوگا، ترقیاتی فنڈز عوامی ترقی پر خرچ ہونگے،یہ سوا کلو میٹر کارپٹ روڈ جس کے دونوں اطراف سیوریج سسٹم ہوگا اور پل منہاں کی تعمیر ومرمت اس منصوبے پر 2کروڑ کی لاگت آئیگی،

انہوں نے کہا کہ سٹرک کی تعمیر پورے علاقہ کا مطالبہ تھا اور اس کی تعمیر کا مطالبہ عرصہ درازچلا آرہا تھا،

میاں شبیر علی قریشی نے یہاں کے رکن قومی اسمبلی بطور عوامی ترجمان کا حق ادا کرتے ہوئے اس منصوبے کو اپنی ذاتی دلچسپی سے منظور کروایا،

میاں احسن علی قریشی نے کہا کہ الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا وقت آنپہنچا ہے، ہم نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،

شیخ عمر روڈ کی سڑک کی تعمیر کا منصوبہ یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اور یہاں کے لوگوں کو کافی مشکل ہوتی تھی،اس کارپٹ سڑک کی تعمیر سے یہاں کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔


کوٹ ادو

پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل وامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی279میر آصف خان دستی نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر حملہ غریب عوام پر حملہ ہے،

پی ٹی آئی کی حکومت غریب دشمن ہے، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے 9 لاکھ افراد کو فارغ کر دیا گیا،بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام کے نام پر غریب عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے،

مراکز میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا رش مگر چند مخصوص لوگوں کو ادائیگیاں کی جا رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، جب تک عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرے گی لاک ڈاون کامیاب نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ

بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام کے نام پر غریب عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، مراکز میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا رش مگر چند مخصوص لوگوں کو ادائیگیاں کی جا رہی ہے،

لگتا ہے حکومت 3 ماہ اسی طرح عوام کو مصروف رکھ کر وقت گزارنے کی کوشش کرے گی،انہوں نے کہا کہ اتنے رش سے لگتا ہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس ہرگھرمیں پہنچانے کی

سازش کی جارہی ہے، دیہاڑی دار طبقہ، ر ڈرائیور، مزدور، رہڑی بان، فنکارفاقوؓں پر مجبور ہے حکومت وقت صرف نعروں پر چل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پر فرض ہے کہ

ملک میں رہنے والے غریب یتیم بیواؤں اور سفید پوش عوام کوریلیف فنڈ جاری کریں، ریلیف فنڈ کے نام پر لوگوں کو اکٹھا کرکے ان کی غربت کا مذاق اڑانا بند کیا جائے،

اگر حکومت وقت نے غریب عوام کے متعلق کوئی حکمت عملی تیار نہ کی تو صورتحال کو سنبھالنا ان کے لئے مشکل ہو جائے گا،میر آصف خان دستی نے کہا کہ

شوگر مل مالکان غریب کسانوں کی ادائیگیاں روک رکھی ہیں جن کی وجہ سے ان کو نئی فصل کاشت کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں

جبکہ یوٹیلٹی اسٹور پر آٹا، چینی اوردالیں ناپید ہوگئی ہے، ہڑتال کی آڑ میں حکومت لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، ماہِ صیام شروع ہوچکا ہے،

ناقص گھی کے علاوہ سبسڈی والی کوئی چیز سٹور پر دستیاب نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اپنے کمائی پوتوں کو اربوں روپے کے فنڈز جاری کرنے میں دیر نہیں کرتی

جبکہ غریب عوام کے لیے دعوے، ارادے اور وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں ۔


کوٹ ادو

شیخوشوگرملزانوارآبادسنانواں کی انتظامیہ نے اپنے گناسپلائی کرنے والے کاشتکاروں سے کہا کہ ملز انتظامیہ علاقہ کے کاشتکاروں کی بے حدمشکورہے،

جنہوں نے کریشنگ سیزن 2019-20کے دوران ملزکوگنا فراہم کیا،انہوں نے کہا کہ شیخوشوگرملز لمیٹڈنے حکومت پنجاب کی ہدایت پرکریشنگ سیزن 2019-20کی تمام کاشتکاروں کو گنے کی ادئیگی کردی ہے،

پھربھی اگرکسی کا شتکاربھائی کی گنے کی ادائیگی نہ ہوئی ہویارقم کے حصول میں کوئی مسئلہ ہوتوملز انتظامیہ سے دفتری اوقات میں رابطہ کریں جن کا مسئلہ فوری حل کیا جائے گا،،

ملز انتظامیہ نے کہا کہ گنا کی شفاف خرید اری اور کاشتکاروں کو مقررہ رقم کی ادائیگی سمیت انکے مسائل کے فوری حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں،

انہوں نے کہا کہ اگر کاشتکاروں کو شیخو شوگر مل سے کسی قسم کی کوئی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر ملزانتظامیہ سے رابطہ کرسکتا ہے،

دریں اثناء سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار نے کہا ہے شیخو شوگر ملز علاقہ کے زمینداروں کے لئے ایک نعمت ہے جس سے نہ صرف زمیندار بلکہ علاقائی غریب لوگ بھی مستفید ہو رہے ہیں،

مذکورہ شوگر ملز علاقائی غریب عوام کو روزگار دیکر کئی خاندانوں کی کفالت کررہی ہے

شیخو شوگر ملز علاقائی زمینداروں کو بروقت گنے کا بہترین معاوضہ دینے کے ساتھ ساتھ علاقہ میں شوگر سیس فنڈز سے نہ صرف علاقہ میں تعمیراتی کام کراتی ہے

بلکہ زمینداروں سمیت ہزاروں بے روز گار لوگوں کو روز گار بھی مہیا کررہی ہے۔


کوٹ ادو

تحصیل بار کونسل کوٹ ادو کے سابق سیکرٹری جنرل میاں عامر سلطان گورایہ ایڈوکیٹ،

پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر میاں طارق سلطان گورایہ کے بھائی میاں مسعود گورایہ گزشتہ روز انتقال کر گئے،

مرحوم کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاؤں دایہ چوکا سناواں بستی گوہرایہ شام 5 بجے ادا کی گئی

جس میں تحصیل کوٹ ا دو کی سیاسی،سماجی،دینی وشہری حلقوں کے علاوہ ڈاکٹر ز،وکلاء سمیت علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،


مظفرگڑھ کوٹ ادو

ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی صاحب نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے بند دارالاحساس

( پاکستان سویٹ ہوم) کے بچوں کے سرپرستوں کے اکاونٹس میں گیارہ ہزار سے بائیس ہزار روپے بذریعہ ایزی پیسہ انکے اکاونٹس میں بھیج دیے ہیں

تاکہ لاک ڈاوں کے دوران ان بچوں کے گھروں میں فاقے نہ ہوں ۔ اس ضمن میں پاکستان بیت المال کے کوٹ ادو میں دارالاحساس کے چھتر خاندانوں میں جس گھر سے ایک یتیم بچہ پڑھتا تھا

اس کے اکاونٹ میں گیارہ ہزار اور جس گھر سے دو بچے پڑھتے تھے ان کے اکاونٹ میں بائیس ہزار روپے بھیج دیے گئے ہیں ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال مظفرگڑھ سید کاشف سلیم نے تمام سرپرستوں سے رابطہ کرکے انہیں بتا دیا ہے کہ

وہ ایزی پیسہ شاپس سے پیسے کلوائیں اور کسی قسم کی کٹوتی نہ کروائیں پورے پیسے لیں ۔ عوامی وسماجی حلقوں نے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی

اور کنوینیر دارالاحساس فرخ زبیر شیخ کی کاوشوں کو سراہا کہ انکے اس اقدام سے ملک بھر سے تقریبا پانچ ہزار خاندانوں کے یتیم بچوں کی معاشی پریشانیاں کم ہوں گی

اور ان کے گھروں میں کم ازکم فاقے نہیں ہوں گے ۔ اور ادارہے نے اپنے بچوں کا اس وبا کے دوران غیر معینہ مدت تک چھٹیوں کے دوران خیال رکھا اور مزید بھی رکھے گا ۔

%d bloggers like this: