مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افریقہ میں ملیریا سے دگنی اموات کا خدشہ ہے۔عالمی ادارہ صحت

فوری اقدامات نہ کیے تو براعظم افریقہ میں ملیریا سے پچھلے سال کی نسبت دگنی اموات واقع ہو سکتی ہیں۔

افریقہ میں ملیریا سے دگنی اموات کا خدشہ ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا،

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس سال کیڑے مار ادویات کی فراہمی میں رکاوٹوں کی وجہ سے مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا پھیل سکتا ہے

اور فوری اقدامات نہ کیے تو براعظم افریقہ میں ملیریا سے پچھلے سال کی نسبت دگنی اموات واقع ہو سکتی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او افریقہ کے ڈائریکٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سال ‘سب صحارا’ افریقہ میں ملیریا سے ساڑھے 7 لاکھ سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2000 کے بعد سب سے زیادہ اموات ہوں گی،

جبکہ عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے خبردار کیا ہے کہ خسرہ اور پولیو ویکسین نہ لگائی گئیں تو یہ بیماریاں پھر سے سر اٹھا سکتی ہیں۔

%d bloggers like this: