دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کرپشن ریفرنس، نیب کو کل تک ریکارڈ جمع کرانے کا حکم

ریمارکس دیئے نیب کیوں اپنا تماشا بنارہی ہے۔نا سمجھیں آپ کو واک اوورمل جائے گا

فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کرپشن ریفرنس میں عدالت کا نیب کو کل تک ریکارڈ جمع کرانے کا حکم۔ ریمارکس دیئے نیب کیوں اپنا تماشا بنارہی ہے۔نا سمجھیں آپ کو واک اوورمل جائے گا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سابق چیئرمین فشرمین سوسائٹی نثار مورائی، گل منیر و دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے نامکمل دستاویزات پر نیب حکام کی سرزنش کی۔

عدالت نے پوچھا کہ آپ نے جو ثبوت جمع کئے،، وہ ریکارڈ کہاں ہے۔ نیب کیوں اپنا تماشا بنارہی ہے۔ یہ مت سمجھیں کہ آپ کو واک اوور مل جائے گا۔ عدالت نے حکم دیا کہ

نیب شام تک اپنا ریکارڈ جمع اور کل تک عدالت میں جمع کرادے۔آپ کی نظر میں ملزم چور و ڈاکو ہوں گے،،، لیکن عدالت ثبوت دیکھے گی۔

ملزم کے وکیل نے دلائل دیئے کہ اس کیس میں کچھ نہیں ہے۔ ہمارا موقف سن لیں ۔ریفرنس ہی ختم ہو جائے گا۔

عدالت نے کہا کہ سب سن لیا جائے گا۔ نیب کو موقع فراہم کر رہے ہیں۔ مزید سماعت اکیس اپریل تک ملتوی کردی۔

About The Author