مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

04اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگرسے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون سے پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا نے ایک وفد کے ہمراہ انکے دفتر میں ملاقات کی

اور انہیں فرینڈز آف بہاول نگر فورم کی تشکیل پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس فورم سے کرونا کی وبا میں ضرورت مندوں اور مستحق افراد کی مدد سے غریب طبقے کو ریلیف ملے گا

اور پی ٹی آئی کی حکومت سماجی خدمت کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو پندرہ لاکھ نقد،

پچاس ہزار ماسک اور ڈاکٹرز و طبی عملہ کے لیے تین سو پچاس پی پی ایز اور تین سو پچاس سرجیکل گلوز کا عطیہ پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ

نیکی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینا بہت بڑی عبادت ہے اور کرونا کی وبا میں تمام مخیر حضرات کو حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہئیے۔


بہاولنگر

تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس بہاولنگر کی انسانی ہمدردی کی قابل تحسین کاوش۔ پانچ گھنٹے تلاش اور کوششیں بروے کار

لاکر گھر کا پتہ بھول جانے والی عمررسیدہ خاتون کے ورثاکو تلاش کرکے ورثا تک پہنچادیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر پولیس کو حنیفاں بی بی نامی گمشدہ بزرگ خاتون ملی۔

جو کہ عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے اپنے گھر کا پتہ بھول گئی تھی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر وہاج شاہ گشت پر موجود تھے، جس نے بزرگ خاتون کو اپنی تحویل میں لے لیا

اور اس بابت افسران بالا کو اطلاع دی گئی اور اس کے لواحقین کی تلاش کی گئی۔کاوش۔ پانچ گھنٹے تلاش اور کوششیں بروے کار لاتے ہوے سخت جدوجہد کے بعدخاتون کے گھر جاکر

ورثاء تک پہنچا کر انسانی ہمدردی کی لازاول مثال قائم کردی۔ اس موقع پر خاتون کے ورثا نے ایس ایچ او سب انسپکٹر رب نواز اور

بہاولنگر پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔پولیس کا کام عوام کی خدمت اور انصاف کی جلد فراہمی ہے۔


بہاولنگر

ضلع پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن اور آگاہی مہم کے لیے مشترکہ فلیگ مارچ،

ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر اورشہروں کے اندر اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز کی مشترکہ ناکہ بندی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات پربہاولنگر میں کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن اور آگاہی مہم کے لیے مشترکہ فلیگ مارچ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کی حساسیت کے پیش نظر اپنے گھروں میں رہیں، شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانے کے لیے

ضلع بھر میں پولیس کی دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ فلیگ مارچ کے ذریعے سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آگاہی مہم جاری ہے

علاوہ ازیں ضلع اورتمام شہروں کے داخلی و خارجی راستوں اورشہروں کے اندر اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز کی مشترکہ ناکہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ شہری غیرضروری سفر سے گریز کریں، اور کرونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے گائیڈ لائنز کے طور پر جاری کردہ حکومتی احکامات پر سختی سے

عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، تاکہ حفاظتی و احتیاطی تدابیر کے منظم مہم کے ذریعے ہی بغیر کسی نقصان کے اس عالمی وباء سے بچاجا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع پولیس، ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، اور محکمہ صحت ودیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے اس عالمی وباء کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے

دن رات کام کرتے رہیں گے۔ڈی پی او قدوس بیگ نے پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ

لاک ڈاون کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ضابطے کی کارروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔


بہاول نگر

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ تحصیلوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے کنٹرول اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کریں

اور کرونا وبا میں لاک ڈاؤن پر حکومتی ہدایات کے مطابق عملدرآمد کو ہر صورت میں یقینی بنائیں۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول کے سلسلہ میں ایک اجلاس کی

صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد کے علاوہ متعلقہ افسران اور اسسٹنٹ کمشنر ز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ تحصیلوں میں آئسولیشن وارڈز اور قرنطینہ مراکز پر دستیاب سہولیات کی مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو کرونا کی وبا میں اپنے فرائض جانفشانی ، تندہی اور قومی خدمت کے جذبے سے ادا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ

ان حالات میں فرنٹ لائن پر اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے

اور یہ مخلوق خدا اور اپنے ہم وطنوں کی خدمت کا وقت ہے اور انتظامی افسران پوری طرح الرٹ ہوکر سول سروس کا حق ادا کریں۔

%d bloggers like this: