مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

04اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان سے پنجاب کے شہریوں کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی کورونا کے چھ مزید مریض صحت یاب ہوگئے.کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے کہا کہ

طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ میں زیر علاج مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کلیئرہوکر چھ مثبت کیس منفی ہوگئے ہیں صحت یاب ہونے والوں کو روانہ کردیا جائیگا۔

صحت یاب ہونے والے زائرین کو ان اپنے گھروں آزاد کشمیر، ملتان،فیصل آباد،میانوالی اور سیالکوٹ روانہ کردیا جائیگا۔

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ قرنطینہ سنٹر ڈی جی خان کے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

کورونا مثبت کیس سے منفی ہونے والے چھ افراد کو پہلے ہی ان کے گھروں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

کمشنر نے کہا کہ باقی چند مریض بھی تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر نسیم صادق سے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ڈویژن بالخصوص ضلع میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے ڈی جی خان ڈویژن کی سب سے زیادہ افرادی قوت متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن کی بڑی افرادی قوت بیرون ممالک،

کراچی،لاہور اور دیگر شہروں میں کام کرتی ہے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے زیادہ افراد غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزارتے ہیں۔

قبائلی علاقوں میں اکثریت لوگ ایک ہی گھاٹ سے پانی پیتے ہیں۔سابق وزیر اعلی سردار دوست محمد کھوسہ نے کمشنر کے ساتھ ملکر مستحقین کی امداد اور فلاحی کام کا عزم ظاہرکیا

انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کیلئے ملکر کام کیا جائیگا۔اس موقع پر سیاسی وسماجی رہنما رانا محمد اکبر،چوہدری ریاض احمد اور دیگر موجود تھے


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے شہر کی مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا. ڈپٹی کمشنر نے یوٹیلیٹی سٹور،آٹا سیل ڈپو،

جنرل سٹور اور دیگر کاروباری مراکز کامعائنہ کیا انہوں نے سٹور میں داخلہ کیلئے سوشل ڈسٹنس پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں

ڈپٹی کمشنر نے خود کھڑے ہوکر سوشل ڈسٹنس کے نشانات لگوائے انہوں نے کہا کہ مجمع کرنے کی بجائے گاہکوں کو لائن اور مناسب فاصلوں پر کھڑا کیا جائے

تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک کر سب کی جانیں محفوظ کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں ہوگی۔

سرکاری نرخ پر آٹا اور دیگر اشیاء فراہم کی جائیں۔حکومت نے فلور ملز کا کوٹہ بڑھادیا ہے اورفلور ملز سے روزانہ بیس ہزار کے قریب آٹا کے تھیلے فراہم کئے جارہے ہیں۔

سیل پوائنٹس سے بیس کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں فروخت ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں اور گاہکوں سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل دریافت کئے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کہیں بھی آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے.


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی صحت یاب ہونے کی شرح بہت زیادہ اور بہتر ہے

قرنطینہ سنٹرز میں مقیم زائرین کے آج فائنل ٹیسٹ لئے جارہے ہیں اور امید ہے کہ ان میں سے اکثریت کورونا ٹیسٹ میں کلیئر ہوجائیں گے

اور چند دنوں میں سب افراد اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نسیم صادق نے کہاکہ

ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ سنٹر شاید پاکستان کا پہلا سنٹر ہوگا جس میں زائرین کی بڑی تعداد مقیم رہی اور ڈیرہ غازی خان کے عوام نے انہیں خوش آمدید کہا

اور جذبہ خدمت خلق کے تحت ان کی دیکھ بھال اور میزبانی کے فرائض انجام دیئے کمشنر نے کہا کہ عوام کی دعاؤں کا ہی نتیجہ

3
ہے کہ 829 میں سے اکثریت زائرین کورونا سے کلئیر ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ مثبت ٹیسٹ سے صحتیاب ہونے والے لوگ اثاثہ ہیں

اور اللہ تعالی نے انہیں یہ موقع دیا ہے کہ وہ سیریس مریضوں کے لئے اپنا پلازمہ دے کر ڈونر بن سکتے ہیں

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے 12 لوگ مثبت کیس سے صحتیاب ہوگئے ہیں جن میں سے چھ آج روانہ کیے جارہے ہیں

اور چھ پہلے ہی اپنے گھروں کو روانہ کر دئے گئے ہیں۔کمشنر نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں 212 زائرین موجود ہیں

جن میں سے بارہ افراد ایسے ہیں جو کرونا ٹیسٹ میں کلئیر ہوگئے ہیں تاہم وہ فیملی کے انتظار میں قرنطینہ میں مقیم ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا پہیہ چلانے میں بھی مصروف ہے

اور 14 اپریل سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام بحال کرا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں دو قسم کے سپرے کرائے جارہے ہیں

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کلورینیشن جبکہ ڈینگی اور عام مچھر سے بچاؤ کے لیے بھی سپرے کرایا جا رہا ہے

ڈویژن میں موجود جوہڑ اور تالاب کا پانی تلف کرنے کے ساتھ سپرے کرایا جارہا ہے. کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ

سپرے کے لئے گلی، محلے، بازار اور تمام علاقوں کا پلان ترتیب دیا گیا ہے جسکے تحت متعلقہ محکمے کام کر رہے ہیں.


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان میں صفائی اور سیوریج کے معاملات بہتر کرنے کے لئے صفائی عملہ کو واپس بلا لیا گیا ہے

دیگر اضلاع سے ونچنگ مشینیں منگوا لی گئی ہیں جن کے ذریعے سیوریج اور ڈرین کی صفائی کرکے مستقل حل تلاش کیا جائیگا

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن صفائی اورسیوریج کے معاملات کو بہتر کرنے کے لیے کام کر رہی ہے

ہر ورکر کی فیلڈ میں حاضری چیک کی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب نے گندم خریداری مہم میں شفافیت یقینی بنانے، بار دانہ اوردیگر سامان کی ترسیل سمیت دیگر امور کی نگرانی کیلئے صوبائی وزراء، مشیر،

معاون خصوصی کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں. وزراء، مشیراور معاون خصوصی کو اضلاع تفویض کر د یئے گئے ہیں.

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کو ضلع ڈیرہ غازیخان، صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ حسنین بہادر دریشک کو راجن پو ر،

مشیر وزیر اعلی عبدالحئی دستی کو مظفرگڑھ اور معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی کو ضلع لیہ کی ذمہ داری دی گئی ہے.

اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے.
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویژن کے مطابق کاشتکاروں کو ریلیف دیا جائے گا

اور کاشتکاروں سے گندم کا آخری دانہ تک خریدا جائے گا. مراکز پر مڈل مین،آڑھتیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ ضلع کے ہر گندم خریداری مرکز پر کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی. کاشتکاروں کو 1400روپے فی چالیس کلو گرام ادائیگی کی جائے گی.

کاشتکاروں سے لوٹ کھسوٹ اور معاشی استحصال کرنے کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا. انہوں نے کہاکہ

ضلع ڈیر ہ غا ز یخان میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہونے پر خریداری مہم شروع کر دی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر کورونا ٹیسٹ میں مثبت ہونے والے افراد اور اہل خانہ کی دیکھ بھال کی جائے

گیجس کیلئے اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے تشکیل کردہ کمیٹی سے ملاقات کی اور متعلقہ امو رکا جائزہ لیا.

اسسٹنٹ کمشنرنے کہاکہ کمیٹی کے اراکین کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر ممکن

اقدامات کریں حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے رات گئے قرنطینہ سنٹرز کا اچانک دورہ کیا. انہوں نے قرنطینہ سنٹرز میں مقیم زائرین سے ملاقات کی.

ڈپٹی کمشنر نے زائرین سے سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں انہوں نے بتایاکہ چار اپریل کو زائرین کے دوبارہ ٹیسٹ لئے جائیں گے

اور ٹیسٹ میں کلیئر ہونے والے زائرین کو گھر بھیج دیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر نے زائرین سے کہاکہ آپ کٹھن وقت گزار رہے ہیں،

پریشانی اور آزمائش کا یہ وقت بھی گزر جائیگا۔انہوں نے کہا کہ صبر اور استقامت سے آزمائش کامقابلہ کرنا ہے۔

زائرین نے سنٹر میں سہولیات کی فراہمی اور بہتر دیکھ بھال پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا.

%d bloggers like this: