مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

04 اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

روجھان

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان کے ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایت پر اس چک دلبر، عربی ٹبہ،

اور اس کے آس پاس کی ملحقہ آبادیوں میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں محمکہ زراعت، محمکہ ایری گیشن،

محمکہ ایگری کلچر، محمکہ لوکل گورنمنٹ ۔میونسپل کمیٹی روجھان کا عملہ و دیگر زرعی آلات سے ٹڈی دل کی تلفی کے لیے سپرے کر رہے ہیں ۔

اگر شاہ والی شہر کی بات کی جائے تو ٹڈی دل اس وقت ان گنت جھنڈ کے جھنڈ شاہ والی ہسپتال کے قریب پہنچ جکی ہے

اور جہاں پر کوئی بھی محمکے کے لوگ موجود نہیں شہر میں خوف کا عالم دیکھنے کو ملا شاہ والی کی عوام نے ڈپٹی کمشنر راجن پور

ذوالفقار علی سے اپیل کی ہے کہ شہر کی آبادی کو ٹڈی دل سے بچایا جائے.


روجھان

ٹڈی دل (مکڑی) کی کثیر تعداد جھنڈ کے جھنڈ شاہ والی شہر میں داخل بستی پنجابی میں زیر کاشت سورج مکھی پر دھاوا زمیندار اور کسان پریشان ذرائع کے مطابق

ٹڈی دل کے خاتمے کی مشاورت کے لیے ہائی اسکول شاہ والی میں اہم میٹنگ آج شب کسی بھی وقت متوقع جس میں

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی اور اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمکہ ایری گیشن محمکہ ایگری کلچر، محمکہ زراعت،

اور لوکل گورنمنٹ کے افسران بھی شریک ہو رہے ہیں شاہ والی معززین شہر اور عمائدین علاقہ بھی شریک ہونگے،


روجھان

بلوچستان سے آنے والی ٹڈی دل نے روجھان کے مختلف مواضعات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے آج کی تازہ ترین صورت حال ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تمام کوشش بارآور ثابت نہ ہوئی

لمیڈا سپرے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ٹڈی دل مسلسل آبادیاتی شہری علاقوں میں داخل سپرے بے اثر متبادل زہریلی سپرے کرنے کے لیے انتظامات کرنے کا عوامی مطالبہ

اس وقت ٹڈی دل مغربی بلوچستان کے راستے مشرقی بلوچستان صوبہ پنجاب ضلع راجن پور تحصیل روجھان کے ٹرائیبل ایریا مختلف مواضعات جن میں لینڑی،

زموڑدان، دولی، شیخ والا، باڑا جھترو، موضع شاہ والی، سوری، گری سوری، ڈنگڑی سوری، شاہ والی خاص شہر، انڈس ہائی وے، میانی پھاٹک، اوزمان، تھانہ بھندو والا، مٹ واہ،

بستی مصطفی خان چونگلی، چھوکھ مغل ، چک دلبر، عربی ٹبہ، عربی ائیرپورٹ، کے علاقے اس وقت ٹڈی دل کی لپیٹ میں ہیں کئی روز سے جاری ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے مہم میں شریک محمکہ زراعت،

محمکہ ایری گیشن، محمکہ ایگری کلچر، محمکہ واٹر منیجمنٹ، لوکل گورنمنٹ کے تمام مشورے بے سود تمام سپرے بے اثر ٹڈی دل درد سر اب ٹڈی دل شاہ والی شہر اور متصل (ملحقہ) گنجان آباد،

بستی پنجابی میں زیر کاشت سورج مکھی ،سبزیات،جانوروں کا چارہ، پیاز، گندم و دیگر فصلات پر دھاوا شاہ والی کی شہری آبادی کسان زمیندار پریشان بہت بڑے نقصان کا اندیشہ

اگر اب بھی ٹھوس اور موثر اقدامات نہ کیئے گئے تو بہت بڑا المیہ جنم لے سکتا ہے جس کے باعث امسال قحط سالی کا سامنے کا خدشہ خارج از امکان نہیں

روجھان کے ان علاقوں کے کسانوں کے نقصان کے علاوہ اب ٹڈی دل شہری آبادیوں میں بھی بڑے نقصان کا خطرہ ہے

روجھان کے کسانوں زمینداروں اور اہلیان علاقہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار،

رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری،

وزیر زراعت پنجاب کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق ڈپٹی کمشنر راجن پور سے

ٹڈی دل کے جلدی تلفی و خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیئے جائیں ۔


روجھان

ذرائع کے مطابق
ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے مشاورتی میٹنگ جو ہائی اسکول شاہ والی میں تمام انتظامات

کے باوجود ہونی تھی اب شاہ والی کی بجائے یہ میٹنگ روجھان میں ڈگری بوائز کالج شیخ خلیفہ روجھان میں ہو گی،


روجھان

تحصیل روجھان میں کسانوں سے گندم کی خریداری کے لیے
فوڈ سنٹروں کا قیام بروقت عمل میں لایا جائے ۔

تحصیل روجھان کے کسان حلقوں کی ڈپٹی کمشنر راجن پور سے اپیل۔۔۔۔۔

جیسا کہ فصل ربیع پک کر تیار ہو چکی ہے اور کٹائی کا عمل جاری ہے اور گندم مارکیٹ میں پہنچانا شروع ہو گئی ہے اور

غریب محنت کش عوام کی محنت سے اگائی گئی فصل کو مجبور کسانوں سے سستے داموں خرید کر رہے ہیں جس سے ایک تو کسانوں کی حق تلفی ہو رہی ہے

دوسرا یہ کہ سستے داموں گندم فروخت ہونے سے گورنمنٹ کو اپنے اہداف کی تکمیل میں دشواری پیش آنے کا بھی خدشہ ہے

لہذا روجھان کے کسان حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل سے اپیل کی ہے کہ

گندم کی خریداری کے لیے تحصیل بھر میں فوری طور ہر فوڈ سنٹروں کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ کسانوں کی محنت ٹھکانے لگے۔


جامپور

ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کی زیرنگرانی تحصیل روجھان کے علاقوں باڑہ پٹی شاہ والی، عربی ٹبہ اور گردونواح میں ٹڈی دل کے خلاف بھر پور آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں ڈپٹی کمشنر کے ساتھ پاک فوج اور محکمہ زراعت کے افسران بھی شریک ہوئے۔ جبکہ ٹڈی دل کے خلاف موثر آپریشن اور اس کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت کے ادارے ڈویلپمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کا بھر پور تعاون رہا۔

ٹڈی دل کے خلاف ہیلی کاپٹر، مشینی سپرے انجنوں، جٹاﺅ سپرے اور دیگر بھاری سپرے مشینری کو استعمال کیا گیا۔

زمینی آپریشن کے ذریعے 2663ایکٹر رقبہ پر سپرے کیا گیا جس میں 52لیٹر جراثیم کش ادویات کا استعمال کیا گیا۔

فضائی آپریشن کے ذریعے 1483ایکڑرقبہ پر سپرے کیا گیا جس میں 600لیٹر پیسٹی سائیڈکو استعمال کیا گیا۔

دیگر مشینری کے ساتھ آپریشن میں 247ایکڑ رقبہ پر سپرے کیا گیا جس میں 100لیٹر پیسٹی سائیڈ استعمال کی گئی۔

مجموعی طور پر 4393ایکڑرقبہ پر سپرے کیا گیا اور 752لیٹرکیڑے مارادویات کو استعمال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے تمام آپریشن کی نگرانی خود کی

اور آپریشن کو مزیدموثربنانے کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٓآپریشن کے نتیجہ میں ٹڈی دل کی بہت بڑی تعدادکا خاتمہ کردیا گیاہے۔

ٹڈی دل کے خلاف یہ آپریشن ٹڈی دل کے مکمل خاتمہ تک جاری رہے گا۔ کسانوں کی فصلوں کو ہر قیمت پر ٹڈی دل سے محفوظ رکھا جائیگا

اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔جامپور ) صوبائی وزیرلائیواسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادردریشک نے کہا ہے کہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان خان بزدار کی زیرقیادت پنجاب حکومت کاروناوائرس پر کنٹرول پانے کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجا ب کی خصوصی ہدایات پر کارونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی مالی امداد شروع کردی گئی ہے۔ ضلع راجن پور کو کارونا سے بچاﺅ کے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر لوگوں کی سکریننگ کی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت پوری طرح فعال ہیں۔

ضلع راجن پور میں گندم خریداری مہم 2020میں تمام کسانوںسے بلاامتیاز گندم خرید کی جائے گی اور تمام کسانوں کو یکساں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ باتیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی چوہدری، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد عمران اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

کارونا وائرس سے بچاﺅ بارے کیے گئے اقدامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت نے بتایا کہ

الحمداللہ ضلع راجن پور میں کارونا کا کوئی بھی مریض نہ ہے۔ اب تک ضلع بھر کے مختلف مقامات سے 11مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

جن میں ایک کی حتمی رپورٹ موصول ہوئی ہے جو کہ منفی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے تمام حکومتی ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد کیا جارہا ہے

اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کی جارہی ہے

اور تمام آنے والے افراد کے کوائف کا بھی اندراج یقینی بنایا جارہا ہے۔ گندم خریداری مہم کے انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمدعمران نے بتایا کہ

ضلع راجن پو ر میں امسال 9گندم خریداری مراکزراجن پور، فاضل پور، نورپور، مٹھن کوٹ، جام پور، محمدپور، کوٹلہ مغلاں، عمرکوٹ اور مٹ واہ قائم کیے گئے ہیں۔

جن پر 18لاکھ بوری گندم خرید کی جائے گی۔ گندم خریداری کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ باردانہ کا اجراء5اپریل سے کیا جائے گا

اور 10اپریل سے گندم کی خریداری شروع کردی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کا کہنا تھا کہ کارونا وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ کوروکنے کیے لیے ضلعی انتظامیہ دن رات کوشاں ہے

جبکہ گندم خریداری مہم کے لیے بھی تمام انتظامات مکمل ہیں۔ کسانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور بلاامتیاز گندم خریداری بھرپور شفافیت سے کی جائے گی۔


جامپور

آفتاب نواز مستوئی سے :

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزراء کو اضلاع میں کورونا کے ساتھ گندم خریداری مہم کی نگرانی کرنے کا ٹاسک بھی سونپ دیا

صوبائی وزراء، مشیران او رمعاونین خصوصی متعلقہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ بھی کریں گے

وزیراعلیٰ کی وزراء، معاونین او ر مشیران کو محکمہ صحت، خوراک اور انتظامیہ سے فوری رابطے کی ہدایت

وزراء کرام، معاونین او رمشیران متعلقہ اضلاع میں کورونا کی صورتحال او رگندم خریداری پر وزیراعلیٰ آفس کو رپورٹ دیں گے

گندم خریداری کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے حتیٰ الامکان اجتماع سے گریز لازمی ہے-
گندم کی کٹائی کے لئے انسانی وسائل کی بجائے مشینری پر انحصار سود مند ثابت ہوگا-
حکومت کاشتکاروں کے حقوق اور صحت کا تحفظ یقینی بنائے گی –

صوبائی وزیر چودھری ظہیر الدین فیصل آباد، رائے تیمور جھنگ،مہر اسلم چنیوٹ میں گندم خریداری کی نگرانی کریں گے

آشفہ ریاض ٹوبہ ٹیک سنگھ، یاسمین راشدلاہور، ہاشم ڈوگر قصور،ملک اسد ننکانہ او رمیاں خالد شیخوپورہ میں مانیٹرنگ کریں گے

راجہ راشد حفیظ راولپنڈی، حافظ عمار یاسر چکوال، آصف محمود جہلم، ملک انور اٹک،عنصر مجید خان نیازی سرگودھا میں نگرانی کریں گے

ممتاز احمد خوشاب، امیر محمد خان بھکر، میاں محمورالرشید گوجرانوالہ اور محمد رضوان کے ذمہ گجرات ہوگا

عمر فاروق حافظ آباد، محمد اجمل منڈی بہاؤالدین، پیر سید سعید الحسن شاہ نارووال او رمحمد اخلاق سیالکوٹ میں گندم خریداری کی نگرانی کریں گے

ملک نعمان ساہیوال، صمصام بخاری اوکاڑہ، فیصل حیات پاکپتن، سمیع اللہ چودھری بہاولپور، شوکت لالیکا بہاولنگرمیں ہوں گے

محسن لغاری رحیم یارخان،محمداختر ملتان، سید حسین جہانیاں گردیزی خانیوال،زوار وڑائچ لودھراں، جہانزیب کچھی وہاڑی میں نگران ہوں گے

حنیف پتافی ڈی جی خان، حسنین بہادر دریشک راجن پو ر، عبدالحئی دستی مظفر گڑھ، سید رفاقت گیلانی لیہ میں مانیٹرنگ کریں گے.


جامپور آفتاب نواز مستوئی سے

ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کی زیرنگرانی تحصیل روجھان کے علاقوں میں ٹڈی دل کے خلاف بھر پور آپریشن

ٹڈی دل کے خلاف آپریشن باڑہ پٹی شاہ والی، عربی ٹبہ اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔

آپریشن میں ڈپٹی کمشنر کے ساتھ پاک فوج اور محکمہ زراعت کے افسران بھی شریک ہوئے۔

ٹڈی دل کے خلاف موثر آپریشن اور اس کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت کے ادارے ڈویلپمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کا بھر پور تعاون رہا۔

ٹڈی دل کے خلاف ہیلی کاپٹر، مشینی سپرے انجنوں، جٹاﺅ سپرے اور دیگر بھاری سپرے مشینری کو استعمال کیا گیا۔

زمینی آپریشن کے ذریعے 2663ایکٹر رقبہ پر سپرے کیا گیا جس میں 52لیٹر جراثیم کش ادویات کا استعمال کیا گیا۔

فضائی آپریشن کے ذریعے 1483ایکڑرقبہ پر سپرے کیا گیا جس میں 600لیٹر پیسٹی سائیڈکو استعمال کیا گیا۔

دیگر مشینری کے ساتھ آپریشن میں 247ایکڑ رقبہ پر سپرے کیا گیا جس میں 100لیٹر پیسٹی سائیڈ استعمال کی گئی۔

مجموعی طور پر 4393ایکڑرقبہ پر سپرے کیا گیا اور 752لیٹرکیڑے مارادویات کو استعمال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے تمام آپریشن کی نگرانی خود کی اور آپریشن کو مزیدموثربنانے کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔
ٓآپریشن کے نتیجہ میں ٹڈی دل کی بہت بڑی تعدادکا خاتمہ کردیا گیا۔

ٹڈی دل کے خلاف یہ آپریشن ٹڈی دل کے مکمل خاتمہ تک جاری رہے گا

کسانوں کی فصلوں کو ہر قیمت پر ٹڈی دل سے محفوظ رکھا جائیگا اور تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا جائے گا۔

%d bloggers like this: