مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چمن میں خسرے کی بیماری نے وبائی شکل اختیارکرلی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق مینگل کے مطابق خسرے کے باعث پانچ بچے جاں بحق ہوگئے

چمن میں خسرے کی بیماری نے وبائی شکل اختیارکرلی،

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے اہم سرحدی شہر چمن کے مضافاتی اورنواحی علاقوں میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑی ہے،

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق مینگل کے مطابق خسرے کے باعث پانچ بچے جاں بحق ہوگئے، خسرے کے باعث درجنوں بچے متاثر ہیں،ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ

محلہ مرحوم حاجی باوَرآکاشمشوزئی میں ایک بچی تجیلہ خسرے سے جان کی بازی ہارگئیں مقامی اسکول کے پرنسپل جمعہ دارخوشحال کی ایک سالہ بیٹی بھی اس وباء سے موت کے منہ میں چلی گئیں،

محمودآباد میں حاجی وارث غبیزئی کادوسالہ بیٹا ادریس خان بھی جاں بحق،

جبکہ کلی حاجی فیض اللہ خان نورزئی میں حاجی مناف صالحزئی کادوسالہ بھتیجاخسرے سے جاں بحق ہونے والوں میں شامل،ہے

اسی طرح محلہ حاجی عبدالغنی عطارمسجدکے امام کاپانچ سالہ بیٹی بھی خسرہ وائرس کاشکارہوکرزندگی سے ہاتھ دھوبیٹھیں،

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں روانہ کردی ہیں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے وباء پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا۔

%d bloggers like this: