مئی 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں آٹا بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا

وزیراعلی نے مختلف اضلاع میں وزراء اور مشیروں کو گندم خریداری مہم کی نگرانی کی ڈیوٹی سونپ دی ہے

پنجاب میں آٹا بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا،، سندھ سے جاری ہونیوالی گندم روک لی گئی،، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گاڑیوں کو لاڑکانہ میں روکا گیا ہے، وزیراعلی عثمان بزدار نے گندم کی خریداری کیلئے وزراء اور مشیروں کی ڈیوٹی لگا دی،،،

محکمہ خوراک سندھ نے پنجاب کی دس فلور ملز کیلئے گندم لانے والے ٹرک لاڑکانہ میں روک لئے،، ان میں لاہور کی سات ملز کی گاڑیاں بھی شامل ہیں

مرکزی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ گندم کی نقل و حمل کے پرمٹس جاری ہوئے، اس کے باوجود ٹرک نہیں آنے دیے جا رہے، لاڑکانہ ڈویژن میں ٹرکوں کو روکا گیا ہے، سپلائی معطل ہونے سے آٹے کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

ادھر محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق بیس کلو آٹے کے تھیلے روزانہ سپلائی سات لاکھ چھہتر ہزار سے بڑھا کر دس لاکھ پینتیس ہزار کر دی گئی ہے،، مجموعی ریلیز کی شرح پچیس ہزار آٹھ سو چورانوے ٹن سے تیس ہزار ایک سو چون ٹن ہو چکی ہے

صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری کا کہنا ہے فلور ملز کو گندم کی ریلیز پچیس ہزار چھ سو اسی میٹرک ٹن سے تیس ہزار میٹرک ٹن کی جا چکی ہے،

وزیراعلی نے مختلف اضلاع میں وزراء اور مشیروں کو گندم خریداری مہم کی نگرانی کی ڈیوٹی سونپ دی ہے،،

جو تمام اسٹیک ہولڈز سے رابطے میں رہیں گے اور ایوان وزیر اعلی کو متعلقہ ڈسٹرکٹ بارے روزانہ رپورٹ بھی فراہم کریں گے۔

%d bloggers like this: