ّٰپنجاب پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتی، نئی گاڑیوں کی خریداری،
وزیر اعلی عثمان بزدار نے منظوری دے دی۔ پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی –
منظور شدہ خالی آسامیوں کومراحلہ وار پر کیا جائے گا- پولیس کے انویسٹی گیشن اور آپریشنل امور کے لئے 25 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے –
پولیس کے لئے 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدی جائیں گی- ایک ارب 21 کروڑ روپے سے 318 گاڑیاں رواں مالی سال خریدی جائیں گی –
20 کروڑ روپے سے پنجاب ہائی وے پولیس کو 47 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی -8 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 21 گاڑیاں ایلیٹ پولیس کے لئے خریدی جائیں گی-
اگلے بجٹ میں مزید 182 گاڑیاں خریدنے کے لئے 75 کروڑ 57 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے –
45 تھانوں کی زیر تعمیر عمارتیں مکمل کر کے فعال کی جائیں گی-101تھانوں کو سرکاری اراضی منتقل کرکے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی-
پولیس کے خدمت مراکز کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے – پولیس کو پبلک فرینڈلی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کریں گے –
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،