مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے لگائے گیا لاک ڈاون کو نو روز ہوگئے

پنجاب حکومت کے احکامات پر موذی وباء سے بچنے کے لیے شہر میں جزوی لاک ڈاون برقرار ہے

کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے لگائے گیا لاک ڈاون کو نو روز ہوگئے ،،،

چیف سیکرٹری نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے تعینات ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو

پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ کی فراہمی کیلئے کمیٹیاں قائم کر دیں.

پنجاب حکومت کے احکامات پر موذی وباء سے بچنے کے لیے شہر میں جزوی لاک ڈاون برقرار ہے ،،،

سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم جبکہ بازار ویران نظرآتے ہیں
وائرس سے بچاو کے لیے حکومتی اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے ،،،

چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس میں پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ کی فراہمی کیلئے کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں ،،،

اضلاع کی سطح پر قائم کمیٹی فوج اور ڈپٹی کمشنر کے نمائندہ، متعلقہ اسپتال کے ایم ایس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او پر مشتمل ہوگی ،،،

جو روزانہ کی بنیاد پرسامان کی دستیابی اور استعمال کی مانیٹرنگ کریگی۔

چیف سیکرٹری نے لاک ڈاون کے دوران گندم کی کٹائی کے پیش نظر زرعی آلات کی نقل و حرکت کی اجازت دے دی ہے ،،،

سیمنٹ اور سوڈ ا ایش کی ترسیل کو بھی پابندی سے استثنیٰ حا صل ہوگا.

ڈس انفیکشن گیٹس کی تیاری اگلے دو دن میں مکمل کر لی جائے جبکہ جیلوں میں بیرکس کی ڈس انفیکشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائےگا.

دفعہ ایک سو چوالیس پر عملدرآمد کرانے کے لیے پندرہ سو ترانوے شہریوں سے شورٹی بونڈز لئے،

گیارہ سو اٹھتر شہری گرفتار ہوئے جبکہ چار سو تیرہ شہریوں نے ضمانتیں کروائیں ،،،

مجموعی طور پراٹھ سو تیس ایف آئی آر درج کی گئیں.

%d bloggers like this: