اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی۔عثمان بزدار

پولیس کے انویسٹی گیشن اور آپریشنل امور کے لئے 25 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے -

ّٰپنجاب پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتی، نئی گاڑیوں کی خریداری،

وزیر اعلی عثمان بزدار نے منظوری دے دی۔ پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی –
منظور شدہ خالی آسامیوں کومراحلہ وار پر کیا جائے گا- پولیس کے انویسٹی گیشن اور آپریشنل امور کے لئے 25 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے –

پولیس کے لئے 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدی جائیں گی- ایک ارب 21 کروڑ روپے سے 318 گاڑیاں رواں مالی سال خریدی جائیں گی –

20 کروڑ روپے سے پنجاب ہائی وے پولیس کو 47 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی -8 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 21 گاڑیاں ایلیٹ پولیس کے لئے خریدی جائیں گی-

اگلے بجٹ میں مزید 182 گاڑیاں خریدنے کے لئے 75 کروڑ 57 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے –

45 تھانوں کی زیر تعمیر عمارتیں مکمل کر کے فعال کی جائیں گی-101تھانوں کو سرکاری اراضی منتقل کرکے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی-

پولیس کے خدمت مراکز کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے – پولیس کو پبلک فرینڈلی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کریں گے –

%d bloggers like this: