مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان :ٹیچنگ اہسپتال کے عملہ کے نمونوں کی رپورٹس موصول

ٹیچنگ اسپتال کے ڈاکٹروں میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد دیگر عملہ کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے

ڈیرہ غازی خان سے اچھی خبر-ٹیچنگ اہسپتال کے عملہ کے نمونوں کی رپورٹس موصول —

الحمد اللہ تمام نمونے کلئیر قرار — ٹیچنگ اسپتال کے ڈاکٹروں میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد دیگر عملہ کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے

کمشنر ڈی جی خان نسیم صادق کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ اسپتال کے عملہ کے نمونوں کی رپورٹس موصول ہوگئی ہیں.

ڈاکٹروں.پیرامیڈیکل اسٹاف اورنرسزسمیت 53-افراد کے نمونے کلئیر قرار دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ اسپتال کےدو ڈاکٹروں ڈاکٹر اسامہ

اورلیڈی ڈاکٹر صباء حبیب میں کارونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت دونوں وائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹروں کے ساتھ فرائض انجام دینے والے ڈاکٹروں.

پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسزسمیت باہمی وسماجی رابطے میں رہنے والے 53-افراد کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا

اور تمام افراد کے نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے لاہور سے موصول ہونے والی تمام رپورٹس کو کلئیر قرار دیدیاگیاھے۔

%d bloggers like this: