مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب :احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کیلئے سخت سزا کا آرڈیننس نافذ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان  بزدار نے کہاہے کہ یہ ایک مشکل وقت ہے اور ہمیں وقت پرمشکل فیصلےلینا ہوں گے،

پنجاب میں وبائی امراض سے تحفظ اور پھیلاؤ روکنےکے لیے آرڈیننس کا اجرا ہوا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان  بزدار نے کہاہے کہ یہ ایک مشکل وقت ہے اور ہمیں وقت پرمشکل فیصلےلینا ہوں گے،

وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا کہ اگر ہم نے بحیثیت قوم اپنی ذمہ داری ادا کی تو یہ مشکل وقت گزر جائے گا۔

آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں کسی ایک احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر 2ماہ قید اور50ہزار روپے جرمانہ ہوسکے گا
ایک سے زائد احتیاطی تدایبر کی خلاف ورزی پر 6ماہ قید اورایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا

پنجاب میں قرنطینہ سینٹر یا اسپتال سے فرار پر6ماہ قید اور50ہزار روپے جرمانہ ہوگا،
دوبارہ فرار کی کوشش پر 18ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،
دوبارہ فرار کی کوشش پر 18ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

پنجاب میں لوگوں پر اپنے بچوں کو اسکولز یا اجتماعات میں بھیجنے کی پابندی ہوگی۔

جاں بحق افراد کی میتوں کو سنبھالنے،تدفین اورمنتقلی سے متعلق پابندیاں لگانےکااختیار دے دیا گیاہے ۔ 
آرڈیننس کے مطابق پنجاب حکومت کسی بھی طرح کی پابندی کہیں بھی لاگو کرسکتی ہے

ایمرجنسی حالات اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آرڈیننس جاری کیا گیا

%d bloggers like this: