مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

28مارچ2020:آج جموں اینڈ کشمیرمیں کیا ہوا؟

جموں اینڈ کشمیر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

پیرس:

بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز سینز فرنٹیئرس (آر ایس ایف)نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے دوران براڈبینڈ انٹرنیٹ پر جاری پابندی کو نئی دہلی کی ممکنہ طور پر مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق میڈیا کو جاری ایک بیان میں ، آر ایس ایف ایس ایشیا پیسیفک ڈیسک کے سربراہ ڈینیئل بیسٹارڈ نے کہا ہے کہ

8 لاکھ کشمیریوں کو انٹرنیٹ سے محروم کرنا مہلک ثابت ہو سکتاہے۔ نئی دہلی کو فوری طور پر وادی کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ کو بحال کرنا ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے متعدد صحافیوں کے حوالے سے آر ایس ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے افراد کو وبائی مرض سے زیادہ خطرہ لاحق ہے

کیونکہ وہ اپنے دفاتر میں یا حکومت کے زیر انتظام میڈیا سہولت مرکز میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ صحافیوں نے صحت عامہ کی معلومات کو پھیلانے میں اپنے اہم کردار کو پورا کرنے میں بھی اپنی عاجزی کا اظہار کیا ہے۔

جب کوویڈ 19 کی وجہ سے پوری دنیا لاک ڈائون کی زد میں ہے اور میڈیکل سے وابستہ افراد گھر پر اس سے متعلقہ ویڈیو اور فلمیں دیکھنے کی تجویز کرتے ہیں تو ،

جموں و کشمیر حکومت نے کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی لگانے کے ایک اور حکم کا اعلان کیا ہے۔

فری لانس ، عارف شفیع وانی نے آر ایس ایف کو بتایا کہ کسی بھی بحران کے وقت مواصلات بالکل بنیادی ہیں۔


مقبوضہ کشمیر:

کورونا لاک ڈاون کے دوران پولیس کا شہریوں پر بہیمانہ تشدد
اخلاقیات سے عاری پولیس اہلکاروں کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر
نامعلوم افراد نے ایک شہری کو ہلاک کر دیا

عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے سبب وادی کشمیر میں بھی مکمل لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس کرفیو کے باعث اگر لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہیں تو پولیس اہلکار ان پر بہیمانہ تشدد کرتے ہیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ قصبے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں کئی پولیس اہلکار ایک شخص کو لاٹھی سے پیٹ رہے ہیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک گھر کے تین افراد لاک ڈاون میں دلینہ سے سنگرامہ کی جانب گاڑی میں سوار جارہے تھے۔

سنگرامہ میں پولیس ناکے کے پاس جب ان کی گاڑی کو روکا گیا اور پوچھا گیا کہ آپ کرفیو پاس کے بغیر گھر سے کیوں نکلے تو انہوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی جس کے سبب پولیس اہلکاروں نے ان پر لاٹھیاں برسائیں۔

پولیس نے دونوں باپ بیٹے کو حراست میں لیا ہے اور دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

جس میں سوپور سے تعلق رکھنے والا ایک پولیس اہلکار لوگوں سے نہایت نازیبا الفاظ میںگھروں کے اندر رہنے کی اپیل کر تے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سوپور پولیس ایس ایس پی جاوید اقبال نے پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے علاقے ریڈونی بالا میں مقامی نوجوان معراج الدین بٹ ولد محمد اکبر بٹ ساکنہ ریڈونی بالا پر اس وقت بندوق برداروں نے حملہ کیا

جب وہ اپنے گھر میں موجود تھا۔مقامی لوگوں نے اسے نزدیکی ہسپتال منتقل کیااور بعدازاں اننت ناگ ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا

جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اس دوران سکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے اور حملہ آور کی تلاشی شروع کردی۔


مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

سرینگر

مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں مبینہ طور پر دراندازی کی سہولت فراہم کرنے اور عسکریت پسندوں کو رسد میں مدد فراہم کرنے کے

الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ایک پولیس افسر نے ساوتھ ایشین وائر کے نمائندے شبیر حسین کو بتایا کہ

پولیس نے فوج کے 29 آر آر کے ساتھ مل کر شوکت مولوی اور شوکت یاتو کوگرفتار کیا

اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود اور دیگر مواد برآمد کیا۔

%d bloggers like this: