لاہور: کورونا سے بچاؤ کیلئے لاہور کی ضلعی حکومت نے سرگرم ہوتے ہوئے شہریوں کیلئے عوامی مقامات پر ہاتھ دھونے کے کیپمس لگا دئیے ہیں۔
شہرمیں دس سے زائد مقامات پر ہینڈ واشر کیمپ لگا گئے ہیں۔ ان کیمپس میں شہری واٹر ٹینکس سے ہاتھ دھو سکتے ہیں، صابن اور ٹشو پیپر بھی دستیاب ہیں۔
ان ہینڈ واشنگ کیمپس میں شہری رک کر ہاتھ دھوتے ہیں جبکہ ضلعی حکومت کا عملہ موزی وائرس سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو صفائی ستھرائی کی تلقین بھی کرتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہئ کہ یہ صرف حکومت کی نہیں ہماری بھی زمہ داری ہے کہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کا ذیادہ پھیلاؤ آلودہ ہاتھ نہ دھونے کےباعث ہوتا ہے۔ شہری ذرا سی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو وبا سے بچا جا سکتا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب