انٹربینک میں ڈالر کم ہوکر ایک سو اٹھاون روپے ستانوے پیسے اور اوپن مارکیٹ میں اضافے کے بعد ایک سو اٹھاون روپے ستر پیسے کا ہوگیا۔ جبکہ فی تولہ سونا نوسو روپے کم ہوکر ترانوے ہزار چھ سو روپے کا ہوگیا۔
ڈالر کی قیمت میں آج ملا جلا رجحان رہا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں سولہ پیسے کمی ہوئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک سو انسٹھ روپے تیرہ پیسے سے کم ہوکر ایک سو اٹھاون روپے ستانوے پیسے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیس پیسے مہنگا ہوگیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو اٹھاون روپے پچاس پیسے سے بڑھ کر ایک سو اٹھاون روپے ستر پیسے کا ہوگیا۔
سونے کے بھاو میں آج کم ہوئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت نوسو روپے کم ہوکر ترانوے ہزار چھ سو روپے ہوگئی۔
دس گرام سونا سات سو اکہتر روپے کمی کے بعد اسی ہزار دوسو سینتالیس روپے کا ہوگیا۔
اے وی پڑھو
ڈالر کی اونچی اڑان کے اثرات ہر چیز پر مرتب ہونے لگے
کتنی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 23 پیسے مہنگا ہوگیا