مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کاخطرہ: بلوچستان کے مشہور صوفی بزرگ حضرت رکھیل شاہ صوفی القادری کا سالانہ عرس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

سالانہ 80واں عرس مبارک جو آج 11 مارچ2020 سے ضلع جھل مگسی گنداواہ کے علاقے درگاہ فتح پور شریف میں شروع ہونا تھا

نصیر آباد: تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مشہور صوفی بزرگ حضرت رکھیل شاہ صوفی القادری کا سالانہ 80واں عرس مبارک جو آج 11 مارچ2020 سے ضلع جھل مگسی گنداواہ کے علاقے درگاہ فتح پور شریف میں شروع ہونا تھا، کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے  درگاہ کے سجادہ نشین سید سرفراز علی شاہ صوفی قادری کے بھائی سید آصف علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ درگاہ فتح پور شریف کے سجادہ نشین سید سرفراز علی شاہ صوفی القادری نے کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر حضرت رکھیل شاہ صوفی القادری کا سالانہ 80واں عرس مبارک غیر معینہ مدت کے لئے ملتویےکردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرس کے نئے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: