مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹی وی اینکر صوفیا مرزا کی اعلی حکام سے اپیل

گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معروف اداکارہ نے کہا کہ میری شادی عمرفاروق ظہور سے 2006 میں ہوئی تھی ، 2007 میں ہمارے ہاں جڑواں بیٹیا ں زینب اور زنیرہ پیدا ہوئیں

اسلام آباد:نجی ٹی وی کی اینکر و معروف پاکستانی اداکارہ صوفیا مرزا نے اپنی بچیوں کی بازیابی کیلئے اعلیٰ حکام اور بیرون ممالک سے مدد کی اپیل کی ، سابقہ شوہر نے میری بچیوں کے نام اور عمریں تبدیل کی جبکہ دونوں جڑواں بچیوں کو صدف ناز اور زبیر احمد کی بیٹیاں ظاہر کر کے ملک سے باہر سمگل کیا گیا ، بچیوں پر عمر فاروق ظہور بے جا ظلم کرتا ہے ، کیا کوئی باپ اپنی ہی بیٹیوںکو جوتوں سے مارتا ہے ، میری بیٹیوں مجھے واپس دلائی جائیں صوفیا مرزا کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معروف اداکارہ نے کہا کہ میری شادی عمرفاروق ظہور سے 2006 میں ہوئی تھی ، 2007 میں ہمارے ہاں جڑواں بیٹیا ں زینب اور زنیرہ پیدا ہوئیں ، کچھ عرصے بعد میرے علم میں یہ بات آئی کہ میرے شوہر بیرون ممالک میں فراڈ کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث ہیں ، اس کے علاوہ عمر فاروق نے مجھ پر کئی بار تشدد کیا ، دبئی میں مجھے قتل کرنے کی کوشش بھی کی جس پر میں نے تنگ آ کر علیحدگی کا فیصلہ کیا ، انہوں نے کہا کہ عمر فاروق سے علیحدگی کے بعد عدلیہ کی جانب سے بچیاں میرے حوالے کی گئیں اور عمر فاروق کو ملاقات کرنے کی اجازت دی گئی جس پر 2009 میں ملاقات کے بہانے عمر فاروق ظہور نے دونوں بچیوں کو غیر قانونی طور پر اغواءکر لیا ، جس پر ہم نے بچیوں کو پاکستان کے مختلف شہروں میں تلاش کیا ، ہمیں یہ بھی معلوم نہ تھا کہ بچیاں پاکستان میں ہیں بھی یا نہیں ، انہوں نے اس بات کی وضاحت بھی دی کہ بچیوں کی اغواءکاری کے وقت عمر ڈیڑھ سال تھی ، مقدمہ درج ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ بچیوں کی ولدیت نام اور عمریں تبدیل کر کے کسی صدف ناز اور زبیر احمد کے نام پر جعلی پاسپورٹ بنا کر سمگل کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ عمر فاروق ظہور اور اس کی والدہ پر انسانی سمگلنگ کا مقدمہ چل رہا ہے ، ناروے میں بھی منی لانڈرنگ کے کیس میں مطلوب ہیں ، عمر فاروق ظہور کا سگا بھائی ابھی بھی ناروے کی جیل میں ہے ،جبکہ حقیقی بہن صوفیا سلیم اور اسکے شوہر بھی منی لانڈرنگ کیس میں جیل کاٹ چکے ہیں ، ، صوفیا مرزا نے یہ بھی کہا کہ ان پر دائر کردہ منی لانڈرنگ کے جھوٹے مقدمات میں وہ بے گناہ ثابت ہوئی عدلیہ نے ان کو کلیئر کیا ، عمر فاروق ظہار کے ہتھکنڈے ناکام ہوئے ہیں ، صوفیا مرزا نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ ریاست مدینہ میں ایک ماں اپنی بچیوں کے لئے تڑپ رہی ہے ان کی بچیاں بازیاب کروا کے ان کے حوالے کی جائیں ، انہوں نے چیف آف آرمی سٹا ف، چیف جسٹس اور دبئی سفارتی حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کی بچیوں کو بازیاب کروانے میں ان کی مدد کریں ۔

%d bloggers like this: