مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہولی: ملک بھر میں ہندو برادری اپنا تہوار جوش و جزبے کے ساتھ منا رہی ہے

رنگوں کے خصوصی اسٹال کے ساتھ جلیبی سمیت مختلف اقصام کی مٹھائیاں تیار کی جارہی ہیں

9 مارچ 2020

جیکب آباد: سندھ کے ضلع جیکب آباد میں بسی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی کا بڑے جوش و جزبے کے ساتھ منارہی ہے۔

ہولی کے اس رنگ بہرے تہوار پر رنگوں کے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں خصوصی اسٹال قائم کیئے گئے ہیں۔ جہاں سے بچہ پارٹی بھی اپنے پسند کے رنگ خرید کر ایک دوسرے پر چھڑک کر خوشی منارہی ہے ۔

شہعیوں کا کہنا ہے کہ ہولی کے تہوار پر رنگوں کے ساتھ شہر میں جلیبی سمیت مختلف اقصام کی مٹھائیاں بھی تیار کی جارہی ہیں اور مندروں میں پوجا پاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح قمبر میں بھی ہندوؤں کا تہوار ہولی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

اس سلسلے میں قمبر میں ہندو محلہ سے ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔

ریلی کے شرکاء شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

ریلی میں ہندو نوجوان نے ایک دوسرے کو رنگ لگا کر خوشی کا اظہار کیا اور ڈھولک کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

%d bloggers like this: