مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شکرگڑھ:بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی کی اہلیہ پرمیت کور کا دورہ کرتارپور

وزیر اعلی کی اہلیہ کے ہمراہ 150 خواتین کا وفد بھی کرتار پور پہنچا

9 مارچ 2020

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی کی اہلیہ پرمیت کور کرتار پور پہنچیں ۔

پرمیت کور کے ہمراہ 150 سے زائد خواتین کا جتھہ بھی کرتارپور پہنچا۔

گورو دوارہ پربندھ کمیٹی کے رکن سردار سندرجیت سنگھ نے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور انہیں دربار کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔

انہوں نے پاکستانی حکومت کا راہداری کھولنے پر شکریہ ادا کیاانہوں نے کہا کہ کھلے عام آزادی سے گردوارہ کرتارپور میں پہنچ کر درشن کرنے کی اجازت پاکستان کا بڑا کارنامہ ہے۔

پرمیت کور اورجتھہ نے دربار میں متھہ ٹیکہ اور دیگرمزہبی رسومات اداکیں۔

انہوں نے لنگر خانے میں دیگر یاتریوں کے ہمراہ لنگر کھایا۔

بھارتی پنجاب کی خاتون اول اور وفد کوپربندھک کمیٹی کی جانب سے تحائف دئے گئے۔

%d bloggers like this: