9 مارچ 2020
جیکب آباد: سندھ کے ضلع جیکب آباد میں بسی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی کا بڑے جوش و جزبے کے ساتھ منارہی ہے۔
ہولی کے اس رنگ بہرے تہوار پر رنگوں کے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں خصوصی اسٹال قائم کیئے گئے ہیں۔ جہاں سے بچہ پارٹی بھی اپنے پسند کے رنگ خرید کر ایک دوسرے پر چھڑک کر خوشی منارہی ہے ۔
شہعیوں کا کہنا ہے کہ ہولی کے تہوار پر رنگوں کے ساتھ شہر میں جلیبی سمیت مختلف اقصام کی مٹھائیاں بھی تیار کی جارہی ہیں اور مندروں میں پوجا پاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح قمبر میں بھی ہندوؤں کا تہوار ہولی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
اس سلسلے میں قمبر میں ہندو محلہ سے ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔
ریلی کے شرکاء شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
ریلی میں ہندو نوجوان نے ایک دوسرے کو رنگ لگا کر خوشی کا اظہار کیا اور ڈھولک کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،