مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی؛56 ہزار کے قریب مریض صحت یاب

34 سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے41ہزار مریض زیر علاج ہیں

جان لیوا کرونا وائرس چھ براعظموں کے پچانوے ملکوں تک پھیل چکا ہے۔

چین میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار 42 ہو گئی۔ 80 ہزار متاثرہ افراد میں سے 54 ہزار صحت یاب ہو گئے۔

اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 142 ہو گئی۔

ایران میں 124 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جنوبی کوریا میں بیالیس، امریکہ میں 14 اور جاپان میں 6 لوگ موذی وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

فرانس میں 7 ، اسپین میں 5 اور عراق میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

برطانیہ،آسٹریلیا اور ہانگ کانگ میں دو دو افراد ہلاک ہوئے۔ سوئٹزرلینڈ،تھائی لینڈ،تائیوان اور فلپائن میں بھی ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔

کروناوائرس کے خطرے کی وجہ سے ایپل اور نیٹ فلیکس نے ایس ایکس ایس ڈبلیو فیسٹول میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیس بک، ٹوئیٹر ، ایمازون اور ٹک ٹاک پہلے ہی فیسٹول میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےکروناوائرس سے نمٹنے کےلیے8اعشاریہ3بلین ڈالرکی منظوری دی ہے۔

%d bloggers like this: