مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سردار لطیف کھوسہ کے بنگلے پردھاوا، پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول کے خلاف مقدمہ درج

نبیل گبول کے خلاف چیئرمین فشریز حفیظ عبدالبر پر حملے کا الزام، حفیظ عبدالبر کے محافظ کی مدعیت میں ڈیفنس کراچی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چیئرمین فشریز نے کہا، نبیل گبول نے ساتھیوں کے ہمراہ سردار لطیف کھوسہ کے بنگلے پر دھاوا بولا اور جان سے مارنے کی کوشش کی،،،، نبیل گبول نے الزامات مسترد کردیئے۔ کہتے ہیں معاملے پر وکیلوں سےمشاورت کررہاہوں۔

کراچی کے ڈیفنس فیز ٹو میں واقع پی پی رہنما سردارعبداللطیف کھوسہ کے گھرکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں پی پی رہنما نبیل گبول کی گاڑی کو    مرکزی دروازے  سے ٹکراتے  ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں نبیل گبول ہاتھ میں اسلحہ تھامے گھومتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں ۔

واقعہ سے متعلق چیئرمین فشریز حفیظ عبدالبر کا کہنا ہے کہ نبیل گبول نے ساتھیوں کے ہمراہ لطیف کھوسہ کے بنگلے پر ان کی تلاش میں دھاوا بولا۔ چیئرمین فشریز نے دعویٰ  کیا کہ نبیل گبول انہیں محکمے میں غیرقانونی کام کرانے کے لیے دباو ڈال رہے ہیں ۔ معاملے پر نبیل گبول کا کہنا ہے کہ کچھ دن پہلے حفیظ عبدالبر سے تلخ کلامی ہوئی تھی وہ شکایت کرنے کیلئے لطیف کھوسہ کے گھر گئے۔  پیپلزپارٹی  رہنما سردار لطیف کھوسہ نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہان کے گھر میں اسلحے سمیت گھسنا درست نہیں، شکایت درج ہوگئی باقی کام سرکار کا ہے۔

دوسری جانب   چیئرمین فشریز حفیظ عبدالبر ملازم  کے ملازم غلام شبیر کی  مدعیت میں نبیل گبول اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ  ڈیفنس  میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: