مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن بدعنوانی کے اسکینڈل پر ڈی جی نیب نے نوٹس لے لیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں طلباء کو دیئے جانے والے وظیفوں میں مبینہ طور پر کرپشن کا انکشاف ہوا تھا

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میں بدعنوانی کے اسکینڈل پر ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے نوٹس لے لیا ہے ،،، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں طلباء کو دیئے جانے والے وظیفوں میں مبینہ طور پر کرپشن کا انکشاف ہوا تھا

ڈی جی نیب نے محکمہ ایجوکیشن میں مبینہ بدعنوانی میں ملوث افراد کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جانے کی ہدایت کی ہے اور متعلقہ تفتشی ٹیم کو تحقیقات مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ریکارڈ میں جعلی بچوں کو ظاہر کرکے سالانہ ایک ارب دس کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز ہڑپ کیے گیے ہیں ،،،

دو لاکھ چار ہزار بچہ سات روز سے غائب ہے جبکہ تراسی ہزار چار سو چوون بچے ایک دن بھی سکول نہیں آئے ،،، ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کا جعلی ریکارڈ تیار کر کے سرکاری خزانے سے ماہانہ پانچ سو پچاس روپے جاری کیے گیے ،،،

اس طرح ماہانہ پندرہ کروڑ اسی لاکھ جبکہ سالانہ تقریبا ایک ارب انسی کروڑ روپے کا سرکاری خزانے نقصان پہنچایا گیا ہے۔

%d bloggers like this: