سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا رجحان۔سونا ساڑھے گیارہ سو روپے سستا ہوکر پچانوے ہزار ایک سو پچاس روپے تولہ ہوگیا۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے گیارہ سو روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اس طرح فی تولہ سونا چھیانوے ہزار تین سو روپے سے کم ہوکر پچانوے ہزار ایک سو پچاس روپے تولا ہوگیا۔
دس گرام سونا نو سو چھیاسی روپے کم ہو کر اکیاسی ہزار پانچ سو چھہتر روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا انتیس ڈالر سستا ہوکر سولہ سو پچپن ڈالر فی اونس ہوگیا۔
اے وی پڑھو
ڈالر کی اونچی اڑان کے اثرات ہر چیز پر مرتب ہونے لگے
کتنی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 23 پیسے مہنگا ہوگیا