مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

20فروری2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان شہر میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے فیصل آباد اور دیگر شہروں سے مشینری اور ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔کمشنر نسیم صادق سے ایس ای پبلک ہیلتھ وسیم احمد باجوہ کی قیادت میں کمپنی کے نمائندہ نے ملاقات کرکے سیوریج مسائل سے آگاہ کیا.کمشنر نے کہا کہ

گرمیوں میں پانی کا استعمال زیادہ ہونے سے سیوریج مسائل بڑھ جاتے ہیں اس لئے محکموں کو ابھی سے تیاری کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ

شہر کے تمام ڈسپوزل ورکس کی 18 سال بعد ڈی سیلٹنگ کی گئی ہے۔خراب مشینری مرمت کرنے کے ساتھ بوسیدہ پائپ تبدیل کئے جائیں گے۔

کمشنر نے کہا کہ تمام پائپ لائنز کی صفائی کی جائے ضرورت کے مطابق پائپ لائنز مرمت اور تبدیل کردی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان شہر کی بدقسمتی ہے کہ یہاں سیاسی مخالفت اور ذاتی عداوت میں سیوریج پائپ لائنز میں پتھروں کی بوریاں ڈال کر سیوریج مسائل پیدا کرائے جاتے ہیں۔

مین ہولز کے کور تک غائب کردئیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت نمٹا جائیگا۔

عوام تعاون کریں اور ایسے افراد کی نشاندہی کریں ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان :

ضلع ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم کے تین روز کے دوران ٹارگٹ سے زائد 100 اعشاریہ 82 فیصد بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائی گئی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ

ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے تک مہم جاری رکھی جائے۔گھروں میں موجود نہ ہونے والے اور انکاری خاندان کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ قطرے پلانے کیلئے

ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر نے بتایا کہ

تیسرے روز 1075 خانہ بدوش سمیت 200081 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.


ڈیرہ غازیخان :

رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے بلین ٹری مہم میں سب کو شامل ہونا چاہیے۔

درخت انسانی صحت کیلئے ضروری ہونے کے ساتھ زمین کا حسن ہیں۔زیادہ درخت لگاکر ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیا جائے

کیونکہ پاکستان کی خوشحالی گرین پاکستان میں ہے انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز کالج سٹی اورگرلز کالج ماڈل ٹاؤن میں پودے لگانے کے موقع پر کہی۔

پرنسپلز ڈاکٹر مہرونہ لغاری اورپرفیسر شاہدہ آفتاب کے علاوہ اساتذہ اور طالبات موجود تھیں اور انہوں نے بھی پودے لگائے۔

ایم پی اے نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کلین اینڈ گرین مہم پر فوکس کررہی ہے۔صفائی نصف ایمان اور درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔

لہذا کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کا مقصد دنیا اور آخرت کی زندگی کو بہتر کرنا ہے۔پرنسپلزڈاکٹر مہرونہ لغاری اور شاہدہ آفتاب نے کہا کہ

اداروں میں کلین اینڈ گرین مہم پر توجہ دی جارہی ہے۔اس موقع پر ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے دعا کرائی گئی۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے تونسہ کا دورہ کیا۔ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ بنیادی مرکز صحت منگروٹھہ میں میں پولیو ٹیم کے کام کو چیک کیاڈپٹی کمشنر نے تحصیل کمپلیکس تونسہ کے تعمیراتی کام،

کمال پارک کی بحالی،تونسہ سوکڑ روڈ اورمنگروٹھہ روڈ کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے اور مٹیریل کا معیار برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف اور ایس ڈی او ہا ئی ویز طاہر سمیت دیگر افسران ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے زیرتکمیل ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے مقررہ میعاد کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے بی ایچ یو منگروٹھہ کے معائنہ کے دوران ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری،

ادویات کی موجودگی اور خصوصی طور پر پولیو کی فکسڈ ٹیم کو چیک کیا اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی.


ڈیرہ غازیخان :

تھانہ دراہمہ پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ 2 منشیات فروش گرفتار، ملزمان سے 58 کلو بھنگ برآمد اور ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج ترجمان پولیس محمد کاشف نے بتایا کہ

ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان بھر پور اقدامات عمل میں لا رہی ہے مخبر نے اطلاع دی کہ

بھنگ سمگلر شفیق ولد رفیق قوم کھوکھر سکنہ قصور جو کہ نیو حبیب بس پر کافی مقدار میں بھنگ سمگل کر رہا ہے پولیس تھانہ دراہمہ نے بر وقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بھنگ سمگلر کو

31 کلو بھنگ سمیت گرفتار کر لیاجبکہ ایک اور کاروائی میں زاہد ولد شاہرو سکنہ شاہصدر دین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 27 کلو بھنگ برآمد کر لی

گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان  :

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اپنے آبائی علاقہ بارتھی آمد، شہید لانس نائیک عبداللہ کی نماز جنازہ میں شرکت، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراپنے آبائی علاقہ پہنچے اور تربت میں شہید ہو نے والے ایف سی اہلکار عبد اللہ مسوانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید لانس نائیک عبداللہ کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا درجات کی بلندی کیلئے دعا کی

لانس نائیک عبداللہ کے خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اس موقع پر سردار عثمان بزدا کا کہنا تھا کہ

شہید لانس نائیک عبداللہ کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے شہید لانس نائیک عبداللہ نے مادر وطن کےلئے اپنے خون کا نذرانہ دیا

شہید عبداللہ نے اپنی جان وطن عزیز کےلئے قربان کرکے جرات اور بہادری کی شاندار مثال قائم کی وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے ہیرو ہیںپوری قوم شہید عبداللہ اوردیگر شہدا کو سلام پیش کرتی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ شہیدوں کی قربانیوں کے باعث ہم پرامن فضاءمیں سانس لے رہے ہیںقوم کو بہادرسپوتوں کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے شہید لانس نائیک عبداللہ جیسے وطن کے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا ہے شہداءکے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتےہیں

قوم شہید لانس نائیک عبداللہ اوردیگر شہداءکی عظیم اور لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرپائے گی واضح رہے کہ لانس نائیک عبداللہ تربت میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔


ڈیرہ غازیخان :

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضرصحت دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈا¶ن،ڈویژن بھر میں 25ملک شاپس سمیت دودھ بردار گاڑیوں میں موجود6000لیٹر دودھ کی چیکنگ،ملک پوائنٹس سربمہر،22ہزار کے جرمانے،470لیٹر مضرصحت دودھ موقع پر تلف ،

تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیمزنے کاروائی کرتے ہوئے رحیم یارخان میں واقع شیریں محل ملک پوائنٹ کو سابقہ ہدایا ت پر عمل نہ کرنے،خریدوفروخت کاریکارڈ نہ ہونے،ویجی ٹیبل گھی کے استعمال،ورکرز کے میڈیکلز نہ ہونے،

دودھ میں مردہ حشرات کی موجودگی،سیپریٹا ملک فروخت کرنے اور ناقص صفائی پر ملک پوائنٹ کو سربمہر کیا۔اس کے علاوہ رحیم یارخان میں 08،مظفرگڑھ میں 06،لیہ میں 05،ڈی جی خان اور راجن پور میں 3,3ملک شاپس کو چیک کیا گیا۔

رحیم یارخان سمیت ڈی جی خان اور لیہ میں 5ملک شاپس کو مجموعی طور پر 22,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

دودھ کو ویجیٹیبل آئل،وئے پا¶ڈرمیگنیشیم سلفیٹ اور دیگر مضرصحت کیمیکلز سے تیار کیا جارہا تھا۔علاوہ ازیں کاروائیوں کے دوران470لیٹر مضرصحت دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کا کہنا تھا کہ مضر صحت دودھ بہت سی موذی بیماریوں کا سبب بنتا ہیں

اس وجہ سے خاص کر معدے کی بیماریاں عام ہوتی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ملاوٹ سے پاک،خالص اور معیاری دودھ کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

%d bloggers like this: