مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19فروری2020:آج ضلع بہاول نگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر سے
صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹ

اسٹنٹ کمشنر کا دورہ ڈی ایچ کیو ,ڈیوٹی سے غائب چار ڈاکٹرز کو شوکاز جاری, فرائض سے غفلت ہرگز برداشت نہیں,

تفصیلات کیمطابق اسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال کادورہ کیا آرتھوپیڈک ,گائنی,ودیگر وارڈذ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے مریضوں اور لواحقین سے اسپتال انتظامیہ کہ رویہ و دی جانی والی سہولیات کے بارے پوچھ گچھ کی.

اس موقع پر گائنی وارڈ میں ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر نہ موجود ہونے کی وجہ سے سخت برہمی کا اظہار کیا. لیڈی ڈاکٹرز عظمی صفدر,

ڈاکٹر عنبرین , حمیرہ اکبر گائنی کالوجسٹ اور آرتھوپیڈک ڈاکٹر اشتیاق کو شوکاز جاری کردیے.اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

اچانک دورہ کا مقصد ہی یہی ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو چیک کیا جاسکے. جو ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود نہ تھے ان کو شوکاز جاری کردیے گئے ہیں

فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی.


بہاولنگر

بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کے نواحی علاقہ میں ٹک ٹاک بنانے کا شوق گیارہ سالہ بچےکی جان لے گیا۔ نواحی گاؤں 137سکس آر میں گیارہ سالہ عابد علی نامی بچہ قتل.

عابد علی نامی بچہ کو نعیم نامی سولہ سالہ لڑکے نے فائر مار کر قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں لڑکے پسٹل سے ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ

فائر چل گیا جس سے عابد موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس تھانہ فقیروالی نے ملزم نعیم کو حراست میں لے کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سینٹر فقیروالی منتقل کر دیا .


بہاولنگر

ضلع بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس کے مقامی تھانہ ایس ایچ او سب انسپکٹر خالد روف کی سربراہی میں فورٹ عباس پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،

چک نمبر 228/9Rمیں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر وقاص وغیرہ چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ایس ایچ او سب انسپکٹر خالد روف نے کہاکہ عوام الناس کی جان ومال کا تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے،

قانون شکن عناصر کی حوصلہ شکنی کے لیے فورٹ عباس پولیس کی ٹیمیں ہمہ وقت کوشاں ہیں، پولیس کا کام عوام کی خدمت ،کرائم کا خاتمہ،

شہریوں کی جان ومال کا تحفظ، سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن بنانے کے لیے سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کا بھی سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے…


بہاولنگر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ، سماج دشمن عناصر، معاشرتی ناسوروں،

اشتہاری ملزمان و دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے،ایس ایچ او تھانہ میکلوڈ گنج انسپکٹرافتخار نذیر سوہل کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی بر وقت کاروائی شراب فروش کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم مختیار احمد کے قبضہ سے شراب 35 لیٹر برآمد ،

مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا اس موقع پر ایس ایچ او افتخار نذیر سوہل نے کہاکہ عوام الناس کی جان ومال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے تاکہ

معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہو سکے۔بالخصوص منشیات فروشوں کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ ہمارے معاشرے کے ناسور لوگ ہیں

جنہوں نے نوجوان نسل نشے جیسی لعنت پر لگا کر گھروں کے گھر تباہی کے دھانے پر پہنچا دئیے ہیں ۔شہریوں کو چاہیے کہ ایسے افراد کی نشاندہی کریں تاکہ

پولیس کے لیے جرائم کا خاتمہ کرنے میں آسانی پیدا ہو ۔عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔میرٹ پر بروقت انصاف،عوامی خدمت،جرائم کاخاتمہ اولین ترجیح ہے..


بہاولنگر

ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں کے تھانہ صدرایس ایچ او انسپکٹر ممتاز حسین کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تین شراب فروشوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا،

ملزمان کے قبضہ سے شراب 84لیٹر برآمد، ملزمان محمد شاہد،مختار احمد اور بہادر کو قبول فتانی سے گرفتار ،الگ الگ مقدمات درج، مزید تفتیش جاری،

ایس ایچ او انسپیکٹر ممتاز حسین نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈی پی او کے حکم کامیابی کے ساتھ کاروائیاں جاری ہیں،

شراب فروش معاشرے کا ناسور ہیں ،جوکہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کی کردار کشی کے لیے عوام کی نشاندہی انتہائی ضروری ہے،

پولیس ٹیمیں ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے کے لیے متحرک ہیں،ایلیٹ فورس، ایگل اسکواڈ، تھانہ جات کی گاڑیاں بھی گشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے جرائم کی سرکوبی کے لیے کوشاں ہیں.


بہاولنگر

پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر کی ایس ایچ او سب انسپکٹر راو محمد علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ریلوے گراونڈ سے محمد عمران وغیرہ 4ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا،

ملزمان جوکہ بذریعہ لڈو دانہ قمار بازی میں مصروف تھے۔۔مقدمہ درج ،جبکہ دوسری کاروائی عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزمان بشیر اور احمد دین کے خلاف کی گئی،

ایس ایچ او سب انسپکٹر راو محمد علی نے کہا ہے کہ ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر جرائم کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

قانون کی بالا دستی قائم کرنے کے لئے موثر اقدامات جاری ہیں، سماجی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا میرا مشن ہے۔

عوام الناس کو چاہئے کہ وہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس سے تعاون کریں تاکہ قانون شکن عناصر کو شکست دی جاسکے،،

پولیس کی ٹیمیں شب و روز جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی،عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ،جواء پرچی،قبحہ خانوں،

بلیک میلروں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے فرائض کی انجام دہی کے لیے سرگرم عمل ہے ..


بہاولنگر

ضلعی پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، چودہ ملزمان گرفتا، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس ، ناجائز اسلحہ اور شراب سمیت آلات کشید گی بھی برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، مزید تفتیش جاری،

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عبدالقدوس بیگ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈان جاری،

پولیس نے گزشتہ روز منشیات فروشوں سمیت چودہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے 01 کلو765گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں ۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے06 ملزمان

مرادعلی،ظفر،انعام،جاوید،خرم شہزاداور اللہ دتہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 02پسٹل 30بور،02بندوق 12بور،01رپیٹراور 01کاربین برآمد کرکے پولیس نے ملزما ن کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

اس طرح شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل کو گرفتار کرکے قبضہ سے 30 لیٹر شراب اور آلات کشید برآمد کرلیے۔

اسی طرح قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزمان باغ علی وغیرہ تین مزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا،

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید کارروائیوں کو تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ

منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ۔ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور کسی کو بھی اپنی نسل کے مستقبل کے معماروسےکھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے ۔

ضلع بہاولنگر سے ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشی کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔.

%d bloggers like this: