اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

براڈ پیک کی سرمائی مہم کیوں ختم کی گئی؟

کے ٹو اور گاشربرم کے بعد براڈ پیک کی سرمائی مہم جوئی بھی ختم کر دی گئی

گلگت
تنویراحمد.

کے ٹو اور گاشربرم کے بعد براڈ پیک کی سرمائی مہم جوئی بھی ختم کر دی گئی، قراقرم کے پہاڑوں کی بلندی کے آگے کوہ پیما بے بس ہو گئے

رواں سیزن کوئی بھی کوہ پیما ٹیم سرمائی مہم جوئی میں کامیاب نہ ہو سکی، براڈ پیک پر تنہا مہم جوئی کی کوشش کرنے والے روس کے کوہ پیما ڈینس ارووبکو بیس کیمپ پہنچ گئے.

گلگت بلتستان میں قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع دنیا کی دوسری اور 13 ویں بلند ترین چوٹیوں کے ٹو اور گاشربرم کے بعد براڈ پیک کی سرمائی مہم جوئی بھی ختم کر دی گئی.

ذرائع کے مطابق رواں سیزن کوئی بھی کوہ پیما ٹیم پہاڑ سر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی.
براڈ پیک ونٹر ایکسپیڈیشن ٹیم کے روسی کوہ پیما ڈینس ارووبکو جو اپنے دو ساتھیوں ڈونلڈ بووی اور سابق مس فن لینڈ لوٹا ہنسٹا کی جانب سے مہم جوئی ترک کرنے کے بعد اکیلے مہم جوئی جاری رکھے ہوئے تھے بالآخر مہم جوئی ختم کرنے پر مجبور ہو گئے اور بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں.

ذرائع کے مطابق ڈینس ارووبکو نے 7ہزار میٹر سے زائد بلندی تک مہم جوئی کی. گزشتہ روز وە برفانی تودے کی زد میں آئے جو انہیں 100 میٹر تک بہا لے گیا

تاہم وە محفوظ رہے برفانی تودہ ان کا رسہ بھی بہا لے گیا جس کے بعد انہیں مہم جوئی ختم کرنی پڑی اور وە پہاڑ سر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے.
8047 میٹر بلند دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی براڈ پیک موسم سرما میں آج تک کبھی سر نہیں کی جا سکی ہے. کوہ پیما ٹیم نے دسمبر کے تیسرے ہفتے میں براڈ پیک پر مہم جوئی کا آغاز کیا تھا.

%d bloggers like this: