اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وہاڑى غیر قانونی شکار کرنے والے تین ملزمان گرفتار

خوراک کو زہر لگا کر شکار کرنے والے تین ملزمان کو رتہ ٹبہ کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا

وہاڑى غیر قانونی شکار کرنے والے تین ملزمان کو وہاڑی ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف ٹیم دھر لیا ملزمان خوراک کو زہر لگا کر غیر قانونی شکار کرتے تھے

غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف وہاڑی ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف انتظامیہ متحرک ہوگئی خوراک کو زہر لگا کر شکار کرنے والے تین ملزمان کو رتہ ٹبہ کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا

ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر میاں منیر احمدکھگہ نے بتایا کہ ملزمان غیر قانونی شکار عرصہ دراز سے کررہے تھے انہوں نے مذید بتایا کہ

ملزمان خوراک کو زہر لگا کر پرندوں کا شکار کرکے بیچتے تھے یہ انتہائی گھنونا کام ہے جس سے پرندوں کی نسل کشی کے ساتھ کسی انسان کی بھی جان جاسکتی ہے ملزمان کا چالان بنا کر عدالت میں پیش کیا جائے گا قانونی طور پر ایسے شکار کی

ایک سال سزا اور کم سے کم 15000 ہزار روپے جرمانہ ہوتا ہے ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسرمیاں منیر احمد کھگہ نے کاروائی کرنے والی ٹیم کو مبارکباد بھی دی

غیر قانونی شکار کے ذریعے پرندوں کی نسل کشی کے ساتھ انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ بڑھ جاتا ہے اس لئے ایسے افراد ناقابل معافی ہیں۔

%d bloggers like this: