مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

08فروری2020:آج ضلع بہاول نگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

آل پاکستان نوناری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وھاڑی میں عظیم الشان کنونشن منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی منچن آباد سے آل پاکستان نوناری ایسوسی ایشن کے صدر میاں ظفر کریم نوناری تھے

اور اپنا پنجاب صدر میاں غلام یاسین وائس چیئرمین ایس ایچ اوہ رمضان ملتان سے ڈپٹی پریس سیکٹری منچن آباد سے مختیار احمد ساقی صاحب اپنا مرکزی سپریم کونسل ممبر محمد اعظم طارق نوناری صاحب

منچن آباد کنونشن میں نوناری برادری کو ایک پلیٹ فام پہ اکھٹا کرنے کیلئے اور ملک پاکستان کی فلاح کیلئے شرکاء سے خطاب کئے گئے

تمام نوناری برادری کو متحد ہوکر چلنے اور ایک دوسرے کے دکھ سُکھ میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ نوناری براردی کی فلاح کیلئے اقدامت اُٹھائے جانے پہ تقریرے کی گئ

منچن آباد سپریم کونسل کے ممبر محمد اعظم طارق نوناری منچن آباد سے دوستوں کے ہمراہ خصوصی شرکت مہمانوں کا پرتپاق استقابال پھولوں کی پتیوں سے کیا گیا.


بہاولنگر

صاحبزادہ وحید کھرل

موجودہ دورمیں میڈیا ریاست کا طاقتور ستون بنکر اُبھرا ہے مستندخبر پر تمام ادارے حرکت میں آکر جلد مسائل کے حل کو ممکن بناتے ہیں

ان خیالات کااظہار ڈاکٹر وحید افسر باجوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرجو گذشتہ روز روھی پریس کلب رجسٹرڈ ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے الیکشن2020میں کامیابی پر تمام عہدیدران کو مبارکباد دینے کیلئے پہنچے تھے

انہوں نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیدران کو کہا نیک نیتی پرمبنی مثبت رپورٹنگ سے ہی علاقائ اور عام بندے کے مسائل حل ہونگے

انہوں نے پریس کلب پہنچ کر تمام عہدیدران کو مبارکبادپیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ

پولیو کمپین 16فروری2020سے شروع ہوکر18فروری تک جاری رہیگی 3روزہ پولیو کمپین میں چھوٹی عمر کے ہر بچے کو ویکسین دی جائیگی اللہ کا شکر ہے ضلع بہاولنگر پولیو سمیت ہر وبائ مرض سے کلیئر ہے ڈاکٹر وحید افسر باجوہ نے کہا کہ

حالیہ کروناوائرس کی وبا سے ضلع بہاولنگر کلیئر ہے اگر خدا نخواستہ کسی جگہ پر کوئ شکایت موصول ہوئ تو تمام تر انتظامات مکمل ہیں پوری ہیلتھ انتظامیہ الرٹ ہے کسی بھی

ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے, ڈاکٹر وحید افسر باجوہ کاپریس کلب پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔


صاحبزادہ وحید کھرل

ضلعی پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ کی خصوصی ہدایات پرخطرناک اشتہاریوں، منشیات فروشوں، معاشرتی برائیوں، جواء پرچی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے،ایس ایچ او تھانہ مدرسہ سب انسپکٹر محمد نواز کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے راہزنی کے مقدمے میں مطلوب اےکٹیگری کے ملزم اشتہاری رمضان عرف رمضانی کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا ۔


ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ضلع بھر میں کرائم کی روک تھام کے لیے ان ناسوروں کو کیفر کردار تک پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر کیا جا سکے ۔انھوں نے مزید کہا کہ کام کرنے والے پولیس افسران محکمے کا فخر ہیں ۔جبکہ سستی و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔شہریوں کو چاہیے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تاکہ پولیس کے لیے جرائم کا خاتمہ کرنے میں آسانی پیدا ہو ۔عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، میرٹ پر بروقت انصاف، عوامی خدمت ،جرائم کا خاتمہ پولیس کا شیوہ ہے.


بہاولنگر
صاحبزادہ وحیدکھرل
تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر پولیس نے بروقت اور بڑی کاروائی کاروائی کرتے ہوئے عوام کو مضر صحت گوشت کھلانے کی کوشش ناکام بنادی،ملزم رضوان کے قبضہ سے تقریبا اڑھائی من ناقص گوشت برآمد کرکے پابند سلاسل کردیا، مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری


تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر اے ایس آئی ارشد علی اور ایگل اسکواڈ کے نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سے لوڈر رکشہ پر لادا ہوا مضر صحت گوشت برآمد کر کے پابند سلاسل کردیا۔ ڈاکٹر محمد اویس ویٹرنری آفیسر نے گوشت کا معائنہ کیا۔گوشت ناقابل خوراک،ناقص مضر صحت اور بدبودار تھا۔ملزم کے خلاف پنجاب اینیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔بہاولنگر تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس کی بروقت اور بڑی کاروائی پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ، کرائم کا خاتمہ اور عوامی خدمت پولیس کی پہچان ہونی چاہیے ۔جرائم کے انسداد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی بروئے کار لایا جائے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے بھی اس بڑی کاروائی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں….

%d bloggers like this: