مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دامان میں ٹڈی دل کے خلاف حکومت نے آپریشن تیز کردیا

ٹڈی دل کروڑوں کی تعداد میں ہیں اس لیے انہیں ختم کرنے میں مزید کچھ دن لگ جائین گے

گلزار احمد

دامان میں ٹڈی دل کے خلاف حکومت نے اپریشن تیز کردیا۔
آج صبح چار بجے محکمہ زراعت کے اہلکار ڈیرہ سےایک کانواٸی کے ذریعے پہلے درابن کلاں۔اور پھر چودھوان پہنچ گیے۔

آج ان کے ساتھ سپرے کرنے والا ڈرون۔گاڑیاں اور کافی سامان موجود تھااور ٹڈی دل کے اڑنے سے پہلے ان پر سپرے کر دیا جس سے لاکھوں ٹڈی دل مر گیے لیکن چونکہ ٹڈی دل کروڑوں کی تعداد میں ہیں اس لیے انہیں ختم کرنے میں مزید کچھ دن لگ جائین گے۔

زراعت کے اہلکاروں میں روزانہ کی بیداری، سپرے کی شدت اور ٹھنڈ کی وجہ سے سردرد، نزلہ،کھانسی اور گلے میں ورم کی شکایت بڑھتی جارھی ھے۔ گزشتہ روز کے آپریشن کے دوران چھ سپرے میں تھے۔

ایک سپرے مین محکمہ زرعی ریسرچ سٹیشن رتہ کلاچی بدرمنیرآف سراٸے نورنگ جوکہ مسلسل چار گھنٹے سپرے کرتا رھا۔ بیہوش ہو کر گر پڑا۔

جسے فی الفور تحصیل ھسپتال کلاچی پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں کی ایک گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد وہ کچھ سمبھل پایا۔

بہر حال زراعت کی ٹیم نے درابن سے کلاچی کے راستے موضع کوٹ عیسٰی خان، گرہ مستان، کوٹ ولی داد، جہان خانی اور مانڑیں دادا کے علاقے میں سپرے کیا۔ جہاں ٹڈی دل کے ایک بہت بڑے ذخیرے کا قلعہ قمع کیا گیا۔

اللہ کریم مکڑی کے اس عذاب سے بچاے جو ابھی میچور ھورھی ھے۔ سنا ھے کہ 15 فروری تک اسکا مکمل خاتمہ نہ ھوا تو یہ ھر فصل اورھر ھریالی کو چَٹ کرنے کے قابل ھو جاٸے گی۔

خدا نہ کرے ایسا ھو کیونکہ اس بار دامان مکمل طور پر آباد ھے۔اور ھر طرف ھریالی ھی ھریالی ھے۔گندم کے ھرے بھرے کھیت۔

چنے کی قابل دید فصل اور سرمی اسوں کے دیدہ زیب اورقابل رشکِ رقبے دامان میں ایک خوبصورت سماں کی شکل میں لہلہا رہے ہیں۔

%d bloggers like this: