مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

05فروری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

قاتل خونی روڈ دو مزید جانیں نگل گیا،دورویہ ون وے کرنے کی اپیل آئے روز حادثات معمول
فاضل پورٹول پلازہ کے نزدیک

ٹرک اور موٹر سائیکل کی ٹکرحاجی پورشریف کی بستی کھوکھر آباد کے کاشت کار چچا بھتیجا عبدالحکیم کھوکھر اورمحمد امین کھوکھر صادق آباد میں تعزیت کرکے واپس گھر آرہے تھے کہ

انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گیا جس سے عبدالحکیم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ امین ہسپتال میں جاکر دم توڑ گیا

انکی میتیں انکے آبائی گاؤں لائی گئی تو ہر آنکھ اشک بار تھی نماز جنازہ میراں پور میں ادا کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔


حاجی پورشریف

بزدل بھارت بینائی تو چھین سکتے ہو خواب نہیں،کشمیر کی آزادی کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا
پوری پاکستانی قوم بھارت کے ظلم کیخلاف اٹھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔
کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بھارتی مظالم دبا نہیں سکتے پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کشمیری اپنا حق لے کر رہیں گے

بھارت نے آرٹیکل 370اور 35 اے ختم کر کے کشمیریوں کی پوری تاریخ پر خنجر چلادیا پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں کشمیریوں کو ان کا اپنا حق دیا جائے

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا یہ شہ رگ ازلی دشمن کے قبضے میں ہے

اور ہمیں اس کو چھڑانا ہوگا پاکستانی آخری سانس تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار حاجی پورشریف میں نکالی گئی

کشمیر زندہ باد ریلی میں شرکاء سےجام عبدالرشید برڑہ مولوی عبدالمنان چشتی رحیم چشتی ضیاء الرحمان قاری ریاض حسین واسنی حفیظ اللہ ارشد ابو سفیان زوہیب احسن سبحان شرجیل حسین احمد گوندل ودیگر نے کیا

اس موقع پر تاجران صحافیوں کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں مفتی وقاص چشتی جام امجد برڑہ خواجہ خباب فرید زاہد حسین بابڑہ خلیل الرحمٰن مولودی جام صفدر شاہد عدیل فیاض احمد نوازشریف بلانی فہیم من اسلم ٹوکہ

بھورل مہہ حنیف ملک احتشام الحق جام عبدالطیف برڑہ میاں یوسف فرید ملک یاسین ودیگر بھی موجود تھے

اور حاجی پورشریف پولیس انچارج پولیس اسٹیشن سلیم عباس ہاشمی کی سربراہی میں بھاری سیکورٹی موجود تھی۔


حاجی پورشریف

چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے پی ٹی آئی کے نوجوانوں سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ

حکومت نے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کا عہد کررکھا ہے حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ہر شعبہ مستحکم ہورہا ہے

حکومت کہیں نہیں جارہی اختلاف کی افواہیں پھیلانے والوں کو ناکامی ہوگی کشمیریوں نے مظالم کا مقابلہ کرکے بھارتی رویے کو پوری دنیا

میں بے نقاب کردیا ہے بھارت نے اپنی عسکری طاقت کے بل بوتے پر زبردستی کشمیریوں کو آزادی سے محروم رکھا

وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں سابق حکمرانوں نے قبصے کی سیاست کی فاضل پور میں مدر اینڈ چائلڈ کیئرہسپتال ضرور بنے گا

ترقی اور خوشحالی کا مشن جاری رکھیں گے عام آدمی مزدور طبقے کے مسائل سے آگاہ ہیں مصنوعی مہنگائی کرکے غریب عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے

حکومت ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کررہی ہے اس موقع پر سابق صدر انصاف یوتھ ونگ راجن پور عابد علی سکھیرا سجاول خان گوپانگ

رانا محمد یونس سکھیرا واجد اقبال سکھیرا شفقت اللہ خان دریشک شیر باز خان دریشک شاھد واسوانی اظہر ملک عمران منظور لاشاری راشد مستوئی صادق اعوان کلیم اللہ خان دریشک اکرام گوپانگ ودیگر بھی موجود تھے۔


روجھان

مویشیوں کے چراگاہ کے تنازعے پر دو برادریوں سیلاتانی و گہلانیوں کے درمیان تصادم لاٹھیوں کا آذادانہ استعمال چار افراد شدید زخمی ۔

علی الصبح روجھان کے نواحی واہ ماچکہ میں مویشیوں کے چراگاہ کے تنازعے پر دو گرہوں میں لڑائی لاٹھیوں کا آذادانہ استعمال جس کی کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے

زخمیوں کے نام درج ذیل ہیں بکھو ولد مراد بخش، حق نواز ولد دولتھن ، قسمت علی ولد پنوں، دلمراد ولد جلالہن اقوام سیلاتانی سکنہ روجھان زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے پولیس کو اطلاع ملتے ہی روجھان پولیس موقع پر پہنچ گئی

اور قانونی کارروائی شروع کر دی ۔واضح رہے کہ دو یوم قبل بھی لڑائی ہوئی تھی۔


روجھان

مویشیوں کے چراگاہ پر واہ ماچکہ میں ہونے والی لڑائی میں گہلانی برادری سے تعلق رکھنے والے زخمی افراد کو ریسکیو1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا ۔

مویشیوں کی چراگاہ کے تنازعے میں گہلانی برادری سے تعلق رکھنے والے 8 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان منتقل کیا گیا لڑائی میں زخمی ہونے والے 8 افراد کے نام درج ذیل ہیں

امتیاز احمد ولد بختیار،
سلیم ولد حاجی منصور،
مختیار ولد پاندھی
کریم داد ولد تگو
رشید ولد نواب
حبیب ولد دھنی بخش
دھنی بخش ولد تگو

عطا اللہ ولد دھنی بخش اقوام گہلانی سکنہ واہ ماچکہ روجھان گہلانیوں کا موقف ہے کہ ہم زمینوں پر پیاز نکال رہے تھے کہ

سیلاتانی قوم کے لوگوں نے حملہ کیا زخمی ہونے والوں کے لواحقین برکت علی امام دین قوم گہلانی و دیگر کا موقف،

ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان میں منتقل کیا ۔


روجھان

سنٹر آف ایکسیلنس بوائز سکول روجھان سے یوم یکجہتی کشمیر پر مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں نکالی گئی

ریلی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان تک واک کی جس میں اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی سنٹر آف ایکسیلنس بوائز کا جملہ سٹاف طلباء اساتذہ کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

ریلی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان پہنچی جہاں پر پروگرام کا باقاعدہ طور پر تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ص، سے آغاز کیا گیا

شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہنودی افواج کی ظلم و بربریت کی بھرپور مزمت کی شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے

جن کے لبوں پر فلک شگاف نعرے کشمیر بنے گا پاکستان مقررین نے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کی بھرپور شدید الفاظوں میں مزمت کی

اور اسلامی ممالک کی توجہ مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے ہنودی افواج کے ظلم و بربریت پر مرکوز کرتے ہوئے کشمیریوں کے حمایت اور ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے پر زور دیا

ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیمت جملہ سٹاف جن میں خواتین بھی شامل تھیں دوسری جانب لکھ پال مارکیٹ سے نکالی جانے والی ریلی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام

جس میں جملہ مکاتب فکر کے لوگوں جن میں طلباء اساتذہ کرام، ڈاکٹر، وکلاء، مزہبی سیاسی تاجر برادری اور دوسرے طبقے کے افراد نے بھر پور شرکت کی

شرکاء نے بھارتی فوج کی طرف سے کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و بربریت کی مزمت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

جو ظلم کشمیریوں پر ہو رہا ہے ان کی جدوجہد آزادی کو ظلم سے نہیں دبا سکتے مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو اپنا حق خودارادیت دے ہم عالم اسلام کے اسلامی ممالک سے بھی کشمیریوں کی حمایت کرنے کی بھی مطالبہ کیا

مقررین نے کہا کہ کشمیر میں ماؤں بہنوں بیٹیوں کی آبرو ریزی کی جا رہی ہے بچوں جوانوں کو سرعام قتل کیا جا رہا ہے مسلمانوں کو جملہ اختلافات کو بالا طاق رکھ کر ایک پلیٹ فارم پر کشمیر کی جدوجہد آذاد کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

ہم مسلمان ہیں اور کشمیری عوام ہمارے بھائی ہیں ان کی جدوجہد آزادی میں ان کا ساتھ دیں انجمن تاجران کے صدر نے بھی کشمیر پر ہونے والے ظلم کی بھرپور مزمت کی جماعت اسلامی کے پی ٹی آئی کے رہنما

سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی نیشنل تحصیل پریس کلب

روجھان کے صدر نوراحمد راہی، مزمل نور جیو نیوز جنرل سیکرٹری محمد علی انجم ڈوگر اور عوام کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی

علاوہ، جمعیت علماء اسلام، منہاج القرآن، اہلسنت، فقہ جعفریہ، اسلامی جمعیت طلبہ، مجیب مزاری، شعیب مزاری، معراج مزاری پیپلزپارٹی کے انجمن تاجران کے صدر موسی مزاری شامل تھے

آخر میں عالم اسلام کی یکجہتی کشمیر بوسینیا، چیچنیا، فلسطین، برما، عراق، شام کی مسلمانوں کے لئے دعا اور پاکستان کی سالمیت ترقی خوشحالی امن وامان اور کشمیر میں شہید ہونے والے

مسلمانوں اور شہداء پاک فوج کی درجات بلندی کے لئے دعا کی گئی
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،

ریلی کی کوریج کے لئے میڈیا کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں موجود رہے ۔


روجھان

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف جگایوں ،انتظامیہ اور مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے ریلیاں نکالیں گئی

جو مختلف روٹوں سے ہوتی ہوئی عوامی چبوترہ نیشنل تحصیل پریس کلب پرجمع ہوئیں۔ریلی میں سابق سٹی ناظم سردار اطہر علی خان مزاری،

اسسٹنٹ کمشنر اینڈ ایڈمنسٹر تحصیل روجھان، ایس ڈی پی او روجھان ثناءاللہ خان مستوئی صاحب، ایس ایچ او محمد اسحاق جان صاحب تھانہ روجھان میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لجپت رائے صاحب

شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان، فاروق خان جتوئی ایڈمن شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق احمد، مجیب خان مزاری جماعت اسلامی کے راہنما،

شعیب خان نائب امیر جماعت اسلامی، قاضی ارشاد صاحب، زوہیب خان، قاری مرتضیٰ صاحب ،غلام مصطفیٰ بکھر و دیگر شرکاء نے شرکت کی۔

ریلی کا آغاز قران مجید کی تلاوت سے ہوا، ریلی میں شریک افراد نے کشمیر کی آزادی کی تحریک والے بینر اور قطبے اٹھا رکھے تھے

ریلی سے مقررین خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کی آزادی پر روشنی ڈالی ۔آخر میں کشمیر کی آزادی ،ملک اور قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئی ۔


روجھان ۔

روجھان کے موضع واہ ماچکہ میں دو برادریوں کے درمیان تصادم ۔12 افراد زخمی. تفصیل کے مطابق آج صبح روجھان کے موضع واہ ماچکہ میں دو برادریوں گہلانی برادری اور سیلاتانی برادری کے درمیان مویشیوں کے چرانے کے تنازعے پر تصادم ہوا

جس کہ نتیجے میں دونوں اطراف کے کل 12 افراد زخمی ہوئے ۔سیلاتانی برادری کے چارزخمیوں میں بکھو ولد مراد بخش،

حق نواز ولد دولتن، قسمت علی ولد پنوں، اور دل مراد ولد جلالن زخمی ہوئے ۔جبکہ گہلانی برادری کے آٹھ افراد میں عطاء اللہ،

حبیب پسران دھنی بخش، امتیاز احمد ولد بختیار، سلیم ولد حاجی منصور، مختیار ولد پاندھی، کریم داد ولد تگو اور رشید ولد نواب زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 نے موقعہ پر پہنچ کر دونوں فریقوں کو ریسکیو کر کےتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال روجھان میں منتقل کیا

جہاں پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور اسٹاف نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر دو مختلف وارڈز میں شفٹ کردیا پولیس نے ابتدائی رپورٹ ملتے ہی اپنی کاروائی شروع کر دی۔


مرکزی یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل کی ریلی زیر قیادت صدر نیلاب آفتاب نواز مستوئی ،



%d bloggers like this: