مئی 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکمران کسانوں کے لیے صرف لولی پاپ اعلانات نہ کریں،کسان اتحاد

نہروں کو بھل صفائی کے نام پر بند کرکے کسانوں معاشی نقصان برداشت نہیں کیا جائے گا

رحیم یار خان

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے ا فارمیشن سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا، پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال،

سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور احمد دھریجہ نے کہا ہے کہ حکمران کسانوں کے لیے صرف لولی پاپ اعلانات نہ کریں.

کھاد کے نرخوں میں کی گئی کمی پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہو سکا. حکمران اپنے فیصلوں پر انتظامیہ سے فوری عمل درآمد کروائیں. گندم کے نسارے کا وقت ہے اسے کھاد کی ضرورت ہے.

جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ محکمہ انہار کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ششماہی نہروں کی بندش کے دوران ہی بھل صفائی کروا لی جائے.

پانی کا سیزن شروع ہونے پر نہروں کو بھل صفائی کے نام پر بند کرکے کسانوں معاشی نقصان برداشت نہیں کیا جائے گا.

گندم کی فصل کو سیراب کرنے کے لیے تمام نہروں میں پانی چھوڑا جائے.مارچ میں گنے کی فصل اور آموں کے باغات کے لیے بھی پانی کی اشد ضرورت ہے.حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ

کسان گنے کی کاشت کم کرکے ہی شوگر مافیا کی چیرہ دستیوں سے بچ سکتے ہیں.ششماہی علاقوں میں نہروں کی بندش کے دوران ہی پختہ کھالہ جات کے تعمیری کام کی رفتار تیز کرکے

انہیں جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ پانی کا ضیاع اور رکاوٹ پیدا نہ ہو.ظہور احمد دھریجہ نے کہا کہ باہر سے روئی اور گندم درآمد کرنے کے حکومتی فیصلے

قومی زراعت اور کسانوں کے لیے نقصان کا باعث ہیں. حکمران ایسے فیصلوں سے گریز کریں.

%d bloggers like this: