مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

03فروری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

وزیر آبپاشی کا حلقہ نہریں بند
ڈی جی ،داجل اور قادرہ کینال کو سالانہ کرنے کا مطالبہ
کسان کاشتکار فصلوں کی سیرابی اور پینے کے پانی سے محروم

غیر متوقع بھل صفائی پانی کی بندش گندم کی فصل متاثر ہونیکے کا خدشہ
تفصیلات کیمطابق عرصہ کئی ہفتوں سے ڈی جی کینال کی بندش اور غیرمتوقع بھل صفائی کے سبب تونسہ بیراج سے نکلنے والی ڈی جی کینال جوکہ لاکھوں ایکڑ رقبہ کو سیراب کرتی ہے

اور لاکھوں انسانوں اور جانداروں کو پینے کا پانی مہیاء کرتی ہے کئی سالوں سے ششماہی ہے مگر اسکے باوجود پانی کی فراہمی چھ ماہ سے بھی کم ہوتی ہے جس کے سبب اکثر اوقات عین وقت پر پانی کی بندش کی وجہ سے فصلات اور یہاں کے مکین شدید متاثر ہوتے ہیں

اس لیئے کسان و کاشتکار راہنمائوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ، وزیر آبپاشی و متعلقہ حکام سے ڈی جی،داجل اور قادرہ کینال کو سالانہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

کیونکہ اکثر علاقوں کازیر زمین پانی کڑوا ہے اور ڈیزل کے ریٹس بھی عام کسان کاشتکار کے بس سے باہر ہیں اور غیر متوقع بھل صفائی نے کسانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیاہے

اس سلسلے میں کسانوں کا کہنا تھا کسان پہلے سے ہی معاشی طورپر پریشان ہیں دو نمبر کھاد سپرے اورانکے ریٹس،

اور ناگہانی آفتیں ٹڈی دل وغیرہ کے سبب کسان کاشتکار پہلے ہی مسائل کا شکار ہے اور محکمہ انہار کی ناقص حکمت عملی اور غیر متوقع پلاننگ کے سبب گندم کی فصل شدید متاثر ہونے کاخطرہ ہے

ڈی جی،داجل اور قادرہ کینال کے متاثرہ کسانوں کاشتکاروں نے چیف انجینئر محکمہ انہار و متعلقہ حکام سے

فوری طور پر ان نہروں میں پانی کی فراہمی انہیں سالانہ کرنےاور مرحلہ وار بھل صفائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ گندم کی فصل متاثر نہ ہوسکے اورکاغذی کاروائیوں کی بجائے صحیح معنوں میں بھل صفائی بھی ہو.


حاجی پورشریف

پنجاب پولیس کی بلا امتیاز جرائم کیخلاف ضلع بھر میں کاروائیاں جاری درجنوں جرائم پیشہ گرفتار

ضلع راجن پور کے تمام پولیس اسٹیشن انچارج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللّٰہ کے احکامات کی روشنی میں جرائم کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام کے لیئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں

اور اس حوالے سے مختلف اخلاقی اور معاشرتی جرائم میں ملوث ملک و قوم کے دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے

شراب کی بھٹیوں ، قحبہ خانوں،جوئے کے اڈوں پر بھر پور کاروائیاں کی گئیں اس سلسلے میں ترجمان پولیس کیمطابق ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللّٰہ کی سربراہی میں ماہ جنوری 2020 میں راجن پور پولیس کی کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ

راجن پور پولیس نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے 120 خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے علاوہ 213 ملزمان کو بھی گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس 5035گرام پوست18900گرام بھنگ 5500گرام شراب1935 لیٹر،لہن 1640 لیٹرآلات کشید12عدد،رائفل 21عدد،

جانورمالیت340000روپے نقدرقم 1110120روپے برآمد کیئے گئےاورجرائم پیشہ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے یکم جنوری 2020سے لیکر اب تک 213 ملزمان گرفتار کر کے ان پر مختلف نوعیت کے 434مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔

ڈی پی او راجن پور روزانہ کی بنیاد پر 1 بجے سے 2 بجے کے دوران اپنے دفتر میں سائلین کے مسائل بھی سنتے ہیں

اور اسی طرح ہر پولیس اسٹیشن انچارج بھی عوامی خدمت کے لیئے پیش پیش ہیں۔علاوہ ازیں ضلع کےامن و امان اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے سرچ آپریشن اور سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری رکھا گیا ہے

عوامی حلقوں نے موثرکاروائیوں پر پنجاب پولیس کے اس عمل کو خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے

پنجاب پولیس اسی طرح اپنے پیشہ ورانہ امور بہتر طور پر ادا کرے تو راجن پور سے اخلاقی و معا شرتی برائیوں کا بہت جلد خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔


ملک خلیل الرحمٰن واسنی حاجی پورشریف
روجھان

کشمیر ڈے کے سلسلے میں امن کمیٹی روجھان کا اجلاس بمقام جناح حال میونسپل کمیٹی روجھان اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کی زیر صدارت میں ہوا جس میں کشمیر ڈے کے حوالے سے ریلیوں کے روٹس اور پروگرامز کے مطالق جلوس اور ریلیوں کے لئے سیکورٹی مامور کرنے پر مشاورت کی گئی

اور مختلف مکاتب فکر کی نکالی جانے والی ریلیوں کے انعقاد کو حتمی شکل دی گئی اس سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے ممبران امن کمیٹی روجھان حاجی اللہ جوایا سومرو،

قاری محمد یونس سعیدی، محمد یسین سومرو، زوار غلام مصطفی بکھر، جماعت اسلامی کے صدر مشتاق احمد مزاری، شعیب مزاری، ضامن حسین بکھر عبدالروف مزاری، محمد اقبال خان سنجرانی، سنیئر سب انجینئر محمد شاہد، و دیگر شامل تھے

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے جلوس کے راستے کی صفائی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی مشاورت کے بعد اجلاس میں طے ہوا کہ

جلوس اپنے مقررہ راستوں لاکھ پال مارکیٹ سے مین بازار، صدر بازار روجھان سے ہوتا ہوا نیشنل تحصیل پریس کلب کے عوامی چبوترے پر پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا

جس میں مقررین کشمیر ڈے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر تقاریں ہوں گی جلوس میں جملہ مکاتب فکر کے لوگ جس میں طلباء، اساتذہ، ڈاکٹر، وکلاء مزہبی، سیاسی رہنماؤں سمیت سماجی و عوامی حلقے انجمن تاجران روجھان اور شہری شریک ہونگے

اس موقع پر فول پروف سیکورٹی کے بھی انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے ۔ اجلاس کے اختتام پر قاری محمد یونس سعیدی نے عالم اسلام کے

مسلمانوں کی یکجہتی فلسطین، (بیروت) بوسینیا، برما، عراق، شام اور کشمیر کے مسلمانوں کی آذادی اور افواج پاکستان کی سلامتی اور پاک فوج کے شہداء کی درجات بلندی اور پاکستان کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے لئے دعا کی گی۔


روجھان

چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی بلوچ نے مختلف اقوام کے مختلف نوعیت کے کیسز کے فیصلے کیے گئے ۔

مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان کے چیئرمین ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی بلوچ نے مختلف اقوام کے مابین مختلف نوعیت کے فیصلے کیے گئے

جن میں سیلاچی اقوام اور سیفلانی اقوام کے درمیان لین دین کے تنازعہ کا فیصلہ میرٹ کی بنیادوں پر کر کے دونوں فریقین کے درمیان صلح کرا دی

جس پر دونوں فریقین باروبرو ارکان مصالحتی کمیٹی و عمائدین شہر کے سامنے فیصلہ قبول کیا اور آپس میں صلح نامہ پر اتفاق کیا جو تحریری طور پر فیصلہ عمل میں لایا گیا ۔

دوسرا فیصلہ راہواڑی اقوام کے مابین فیملی مئٹرز کا فیصلہ کر کے دونوں فریقین کے درمیان صلح کرا دی جس پر دونوں جانب سے فیصلہ قبول کیا

اور آپس میں شیر و شکر ہو گئے یہ فیصلے چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی بلوچ اور ارکان مصالحتی کمیٹی اور معززین شہر و علاقہ عمائدین کی موجودگی میں کیے۔

چیئرمین مصالحتی کمیٹی نے تحصیل رپورٹر نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدلله اس وقت تک مصالحتی کمیٹی نے ڈی پی او راجن پور کی سربراہی، ڈی ایس پی روجھان کی قیادت،

اور، ایس ایچ او تھانہ روجھان کے تعاون سے کمیٹی میرٹ کی بنیادوں پر فیصلے کر رہی ہے اور ہمیشہ میرٹ کی بنیادوں پر ہی فیصلے کرتے رہیں گے انہوں کہا کہ

ہم ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ اور روجھان میں تعینات ڈی ایس پی روجھان ثناء اللہ خان مستوئی اور ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان کے تعاون کے ممنون و مشکور ہیں ۔


روجھان

روجھان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں ۔ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی ۔

عوام کے جان و مال کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان
ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے

روجھان کو امن وامان کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر روجھان اور اس کے گرد و نواح میں جلد امن وامان کو یقینی بنایا جائے گا

یہ باتیں ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی نے اپنے دفتر میں تحصیل رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

جرائم پیشہ عناصرین کی بیخ کنی کے لئے شہریوں کو بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا اور جرائم کے خاتمے کے ہم سب (عوام وپولیس) نے ملکر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے

اور شرفاء لوگوں کا اس سلسلے میں پولیس سے تعاون بہت ضروری ہے ہم جرائم پیشہ افراد اور جرم کے خاتمے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں

اور علاقہ اب رفتہ رفتہ امن کی جانب گامزن ہو رہا ہے اور ان شاء الله عوام کے تعاون سے اس کے مزید دور رس نتائج برآمد ہوں گے

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کا اولین فرض ہے

اور ان شاء اللہ عوام کے جان و مال کا ہر حالت میں تحفظ کیا جائے گا میرے دروازے مظلوموں عوام کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں اور مظلوم سائلین کو میرٹ کی بنیادوں پر انصاف ملے گا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او روجھان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او راجن پور کی ہدایت پر رات کو مسلح پولیس کے گشت کے لئے دس گاڑیاں 100 مسلح پولیس اہلکاروں کی نفری کے ساتھ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس نفری گشت جاری ہے

اس کے علاوہ انڈس ہائی وے پر بھی پولیس گشت شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک پولیس کا مسلح گشت جاری رہتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ

روجھان میں امن وامان کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت میں ہو گا جس کے لئے ہم کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ روجھان میں امن وامان کے حوالے سے کافی حد تک بہتری آرہی ہے اور امن وامان قائم کرنے کے لئے پولیس کی حکمت عملی کے دور رس نتائج برآمد ہو رہے ہیں

عوامی حلقوں نے ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کو روجھان میں بہترین پولیس ٹیم تشکیل دینے (ڈی ایس پی روجھان اور ایس ایچ او روجھان) پر خراج تحسین پیش کیا ۔


راجن پور

راجن پور پاکستان کا نہری نظام دنیا کا بہترین نہری نظام ہے۔ اس نظام سے صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو پانی فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارکی سربراہی میں بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔

بھل صفائی مہم سے کاشتکاروں کو کاشتکاری کے لیے نہری پانی کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔یہ باتیں صوبائی وزیر آب پاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری نے نہروں کی بھل صفائی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرسردار محسن خان لغاری اور چیف انجینئر انہار نے خود کھدائی کر کے بھل صفائی مہم کا آغاز کیا ۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی، چیف انجینئر انہار راشد منصور ، سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام مرتضیٰ اور ایکسین انہار راجن پور حسن مرتجز بھی شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر آب پاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری کا مزید کہنا تھا کہ نہروں کی بھل صفائی سے ٹیل کے کسانوں کو ان کے حصے کا مکمل پانی میسر ہو گا۔

نہروں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے والوں کے خلاف فوری سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔پانی چوروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے اور کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔


راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ۔اس دوران انہوں نے نیلامی کے عمل اور سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر موجود خریداروں سے گفتگو کی ، ریٹ اور مسائل بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کا کہنا تھا کہ

ہمارا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں اور نہ ہی کسی کو مصنوعی مہنگائی کرنے دی جائے گی۔

منڈیوں اور مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی متعین کردہ نرخوں پر خرید وفروخت کی نگرانی کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کاروائی کامکمل اختیارحاصل ہے۔ مزید یہ کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔
ہینڈ آﺅٹ نمبر


راجن پور

حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں کشمیری بھائیوں کے حق میںاور مودی مخالف ریلیاں اور سیمینارکا سلسلہ جاری ہے۔

راجن پورمیں محکمہ سوشل ویلفیئر ،دانش سکول فاضل پور ،ریسکیو1122،پوسٹ گریجو یٹ کالج راجن پور اور کامرس کالج راجن پورکی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں میں اداروںکے سربراہان، اسٹاف ،طالب علموںاور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاءنے کشمیریوں کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے

اور فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔اس موقع پر شرکاءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔

مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔بھارت کشمیری بھائیوں پر ظلم بند کرے۔

افواج پاکستان ملکی دفاع کے لیے ہروقت چوکس ہیں اور پوری قوم کشمیرکی آزادی کی جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


راجن پور

راجن پور صوبائی وزیر آب پاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری ، ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی اور ایم این اے سردار جعفر خان لغاری نے تحصیل جام پور میں منعقدہ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ

حکومت پنجاب ضلع راجن پور کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ(ADP)کی 36اسکیموں پر 2762.293ملین روپے ،نیو (ADP)کی تین سکیموں پر 879.316ملین روپے،(CDP) کی 30اسکیموں پر 200ملین روپے ،(SAP) کی 05اسکیموں پر 150ملین روپے،

(RAP) کی 2اسکیموں پر 72.752ملین روپے (PMSP) کی 11اسکیموں پر 148.290ملین روپے اور میونسپل کمیٹی کی 10اسکیموں پر 50ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔

اس منصوبوں میں روڈ ،بلڈنگ ،پبلک ہیلتھ ،واٹر سپلائی کی اسکیمیں شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جو بھی کام ہو رہا ہے

وقت پر مکمل کریں۔ادھورا کام کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کوالٹی اور میٹیریل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


راجن پور

مصیبت کی گھڑی میں ہم کشمیری بھا ئیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔05فروری کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن عروج پر ہو گا۔

مرکزی ریلی صبح دس بجے فخر جہاں پارک سے نکالی جائے گی ۔جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوں گے ۔ پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جائیں گے۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور میاں مراد حسین نیکو کارہ اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ

اس مرتبہ پانچ فروری کا دن پہلے سے مختلف ہو گا ۔ہم بھارت کے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔انڈیا کشمیری مسلمانوں پر ظلم کرنا بند کر دے ۔

ہم سب کشمیری مسلمان بھائیوں کے ہر دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریلی کے بعد شام چار بجے فخر جہاں پارک میں کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہو گی

جہاں پر تقاریر اورملی نغمے پیش کئے جائیں گے اور بھارت کو پیغام دیں گے کہ ہم کشمیریوں کو بھولے نہیں ہیں۔


راجن پور

کشمیر ہمارا ہے ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورکشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی کے نعروں کی تحریر کے بینرز ،

پوسٹرز اور کشمیر و پاکستان کے جھنڈے اٹھائے ڈسٹرکٹ پبلک اسکول راجن پور کے ننھے طلباءو طالبات نے پرنسپل سمیت اعادہ کیا کہ

کشمیر کی آزادی تک روزانہ دن کے آغاز پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے علامتی دھرنا دیا جائے گا۔

مزید تفصیلات کے مطابق 5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھر پور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔اس موقع پر پرنسپل کا کہنا تھا کہ

ننھے بچوں کی دعائیں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔انشاءاللہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہو گا۔


راجن پور

حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں کشمیری بھائیوں کے حق میںاور مودی مخالف ریلیاں اور سیمینارکا سلسلہ جاری ہے۔

راجن پورمیں محکمہ سوشل ویلفیئر ،دانش سکول فاضل پور ،ریسکیو1122،پوسٹ گریجو یٹ کالج راجن پور اور کامرس کالج راجن پورکی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں میں اداروںکے سربراہان، اسٹاف ،طالب علموںاور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاءنے کشمیریوں کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔

اس موقع پر شرکاءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

بھارت کشمیری بھائیوں پر ظلم بند کرے۔ افواج پاکستان ملکی دفاع کے لیے ہروقت چوکس ہیں اور پوری قوم کشمیرکی آزادی کی جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


روجھان۔

ایس ڈی او گرڈز محمد شریف بگٹی کی سربراہی میں لائن سپریڈنٹ امیر بخش کے ریٹائرمنٹ کی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ایکسین گرڈز جناب یاسر فاروق بزدار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

تقریب میں ضلع راجن پور کے تمام گریڈز کے انچارجز نے بھی شرکت کی۔ روجھان گرڈ کے انچارج محمد اسماعیل ۔

راجن پور کے انچارج رضا حسین جام پور گرڈز کے انچارج فیصل حسن۔ منیر حسین۔ داجل کے انچارج جمیل احمد فاضل پور کے انچارج احمد نواز نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ لائن سپریڈنٹس۔ محمد عمران۔ رحیم بخش۔ ملک ظفر۔ اور لائن مینز نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب یاسر فاروق بزدار نے ریٹائر ہونے والے لائن سپریڈنٹ امیربخش کی خدمات کو سراہا۔

ایس ڈی او محمد شریف بگٹی نے بھی امیر بخش کو خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب کے اختتام پر ایس ڈی او شریف بگٹی اور رضا حسین نے شرکاء کے لیے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

تحصیل رپورٹر نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے یہ باتیں روجھان گرڈ اسٹیشن کے انچارج محمد اسماعیل نے بتائیں ۔

%d bloggers like this: