مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

01فروری 2020:آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

ڈیرہ اسماعیل خان میں جینڈر بیسڈ وائلنس اسپیشل کورٹ قائم کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان کی نگرانی میں صنفی تشدد کے مقدمات کی تیز ترین سماعت کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان میں جینڈر بیسڈ وائلنس اسپیشل کورٹ قائم کردی گئی ۔

ایڈیشنل سیشن جج VI ڈیرہ شاکر اللہ اسپشل کورٹ کے جج مقرر ،مشہور زمانہ گرہ مٹ شریفاں بی بی تشدد کیس سمیت دیگر صنفی تشدد سے متعلق تین سو سے زائد مقدمات جی بی وی سپیشل کورٹ منتقل کردیئے گئے ،مقدمات کی سماعت شروع کردی گئی ،سائلین کی جانب نئی جی بی وی کورٹ کے قیام پر خراج تحسین پیش ۔

قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے صنفی تشدد سے متعلق مقدمات کی تیز ترین سماعت کے لئے ملک بھر میں ضلعی سطح پر جینڈر بیسڈ وائلنس اسپیشل کورٹس قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کو ضلعی سطح پر جی بی وی اسپیشل کورٹس قائم کرنے اور ججز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے صوبے کی دیگر اضلاع کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یونس خان کی نگرانی میں ضلعی سطح پر جی بی وی اسپیشل کورٹ قائم کر دی گئی ہے جس میں ایڈیشنل سیشن جج vi شاکر اللہ خان کو اسپیشل جج مقرر کردیاگیاہے۔

جی وی بی اسپیشل کورٹس کے حوالے سے قرار پایا گیا ہے کہ ان کورٹس میں سیشن جج مقدمات کی سماعت کرے گا ۔ جینڈر بیسڈ وائلنس اسپشل کورٹ فوجداری مقدمہ کا فیصلہ جلد از جلدکرنے پابند ہو گی اور ان کی ہر 2 ماہ بعد کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،

قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کی جانب سے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز،ماتحت عدلیہ میں ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی ہدایت کی ہے ، پالیسی ساز کمیٹی نے قراردیا ہے کہ جی بی وی کورٹس میں گواہوں کو لانے کی ذمہ داری پولیس کی ہوگی،

جی بی وی کورٹس میں شواہد، بیان ویڈیو لنک پر بھی ریکارڈ ہوسکے گا۔،قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے ہدایت کی کہ جی بی وی کورٹس میں ای روم قائم کیاجائے گا ،کونسلنگ کے لئے فی میل سٹاف کی تقرری ،ججز ،سٹاف اور پراسیکوشن کی موجودگی یقینی طور ہوگی۔

جی بی وی کورٹس میں فریقین کے لئے علیحدہ باکسز قائم کیے جائیں ۔ان اسپیشل کورٹس میں ریپ ،گینک ریپ ،بچوں کے ساتھ ریپ ،پولیس یا سرکاری ملازم کی جانب سے ریپ، مرد وخواتین اور بچوں کے ساتھ لواطت،خواتین کی بے حرمتی ،بے پردگی اور ہراسیگی،صنفی بنیاد پر اغوائیگی ،

شادی کے لئے خاتون کی اغوائیگی ، دس اورچودہ سال سے کم عمر بچوں کی صنفی بنیاد پر اغوائیگی ،عصمت فروشی کے لئے خواتین کی فروختگی ،غیر ت کے نام پر قتل ،خاتون پر قاتلانہ حملہ ،موت کا موجب بننے کی حد تک زخمی کرنا ،

تیزاب پھینکنے کا اقدام ،ونی ،سوارا ،سنگ چٹی ،قرآن پاک سے شادی ،خواتین کو وراثت سے محروم رکھنے کے واقعات ،صنفی بنیاد پر ڈرانا دھمکانا،ممنوعہ کمپیوٹر ،وکاغذات تک رسائی حاصل کرنا ،چائلڈ پورنو گرافی ،

فحش وڈیو ،تصاویر ،سائبر اٹیک کرنا ،صنفی بنیاد پر ہتک عزت کرنا ،لگاتار پیغام رسانی کرنے سمیت دیگرصنفی تشدد کے مقدمات کی تیز ترین سماعت کی جائےگی ۔


اہل خانہ کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث مکان کی چھت گر گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اندرون شہرمحلہ خدمتگارنوالہ سٹی ڈیرہ میں سابق کونسلر زاہد اقبال کے مکان کی چھت اہل خانہ کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث گرنے سے تین سالہ بچے اور خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ،

سابق کونسلر زاہد اقبال کے علاوہ اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں میں شامل ایک ہی خاندان کے آٹھ ماہ کے بچے اور چار خواتین سمیت 09 افراد شدید زخمی ہوگئے ،

مکان کی چھت پر لپائی کےلئے ٹریکٹرٹرالی مٹی ڈال کر گارا بنانے کے دوران چھت مٹی کا وزن برداشت نہ کرسکی اور زمین بوس ہوگئی ،واقعہ کی اطلا ع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اورپولیس کی بھاری نفری فوری موقع پر پہنچ گئے ،

چھت کا ملبہ ہٹا کر لاشیں اور اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،ایک خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک ،دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر

،ریسکیو ذرائع کے مطابق اندورن شہر ڈیرہ کے گنجان آباد محلہ خدمتگارنوالہ سٹی ڈیرہ گلی ڈاٹ والی میں سابق کونسلر 35 سالہ زاہد اقبال ولد تاج محمد قوم بھٹنی کے مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں مکان کے اندر موجود تین سالہ ایان ہادی ولد عبید اللہ سکنہ اسلامیہ کالونی ڈیرہ اور بستی درکھانوالی ڈیرہ کی رہائشی 53 سالہ (گ بی بی ) زوجہ محمد اسحاق جاں بحق ہوگئے

جبکہ سابق کونسلر عابد اقبال کے علاوہ مکان کے اندر موجود اہل خانہ اور دیگر رشتہ داروں میں شامل ایک ہی خاندان 30 سالہ عبداللہ نواز ولد اللہ نواز سکنہ اسلامیہ کالونی ،29 سالہ (س ت بی بی ) دختر تاج محمد قوم بھٹنی سکنہ گلی ڈاٹ والی ،27 سالہ (ش ع بی بی )زوجہ عبید اللہ سکنہ اسلامیہ کالونی ،30

سالہ عبید لرحمٰن ولد تاج محمد قوم بھٹنی سکنہ گلی ڈاٹ والی ،60 سالہ (ص بی بی )زوجہ تاج محمد قوم بھٹنی سکنہ گلی ڈاٹ والی ،08 ماہ کا بچہ سفیان سعدی ولد عبیدا للہ نواز سکنہ اسلامیہ کالونی ڈیرہ ،48

سالہ احمد نواز ولد حاجی فصل دین قوم موچی سکنہ وانڈہ بلوچ ڈیرہ اور 15 سالہ (س بی بی )دختر محمد اسحاق قوم دھپ سکنہ بستی درکھانوالی ڈیرہ شدید زخمی ہوگئے ،

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری فوری موقع پرپہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کرکے مکان کا ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا گیا ۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں ایک خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک جبکہ دیگر کی خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اہل خانہ کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث پیش آیا ۔

اہل خانہ نے مکان کی چھت پرلپائی کے لئے ایک ٹریکٹر ٹرالی مٹی کی چھت پر ڈال کر اس میں بھوسا اور پانی شامل کرکے گارا بنا رکھا تھا جس کا انتہائی شدید وزن چھت کے ٹی آئرن اور گاڈر برداشت نہ اور مکان کی مکمل چھت زمین بوس ہوگئی ۔


بھکاریوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاﺅں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) بھکاریوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاﺅں ، بھکاری جوڑے سے تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد، خاتون گرفتار کرلیاگیا ،

ساتھی ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ،دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، کینٹ پولیس نے عوامی شکایات پر کاروائی کے دوران بھیک کی آڑ میں لوگوں کو تنگ کرنے والے بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا گیا ،

پولیس نے بھکاری جوڑے زینت بی بی زوجہ عبدالمجید سکنہ حال خیمہ ملتان روڈ اور لطیف ولد حمید کنیرا سکنہ ضمیر آباد کو قابو کرکے ان کی تلاشی کے دوران ان سے150گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔اس دوران ملزم پولیس کو چکمہ دے کر موقع سے فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا

جبکہ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں دولہا کے والد کیخلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں دولہا کے والد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پروآ پولیس علاقہ گشکوری میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے فوری موقع پر پہنچ گئی اور دولہا کے والد ریاض بلوچ ولد شادو بلوچ کیخلاف4ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔


خوف کی علامت کرونا وائرس کا انتہائی سستا حکیمی علاج دریافت کر لیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)دنیا بھر میں خوف کی علامت کرونا وائرس کا انتہائی سستا حکیمی علاج دریافت کر لیاگیا، حکمت اور قرآنی آیت سے بہترین نسخہ سامنے آ گیاَ

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے خوف پھیلا ہوا ہے اور چین میں کرونا وائرس سے متاثر افراد کی اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے اور روز بروز مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں بین الاقوامی سطح پر کرونا وائرس کے علاج کے لئے تجربات کا سلسلہ جاری ہے۔

کرونا وائرس کا انتہائی سادہ اور آسان حکیمی علاج سامنے آیا ہے، نیم کے پتے بیس سے پچیس عدد، لیموں کے بیج پچاس عدد اور کلونجی دو چٹکی لے کر ان تمام اجزاءکو ملا کر ایک گلاس پانی میںگرینڈ کر لیں پھر اس پر سورہ بنی اسرائیل پڑھ کر دم کرکے مریض کو پلا دیں۔

جب تک مریض کرونا وائرس سے مکمل نجات نہ حاصل کر سکے اس وقت تک روزانہ یہ عمل جاری رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ پانچ وقت وضو اور نماز کو بھی جاری رکھیں کیونکہ باوضو رہنے والے اشخاص بھی اس وباء سے انشاء اللہ محفوظ رہیں گے


کنٹونمنٹ بورڈز میں وارڈز کی حلقہ بندیوںکا شیڈول جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات کیلئے کنٹونمنٹ بورڈز میں وارڈز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا کے کل 11کنٹونمنٹبورڈز میں بھی وارڈز کی حلقہ بندیوں پر کام کا آغاز کیا جائیگا۔ ان میں ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور ، نوشہرہ، رسالپور، چراٹ، کوہاٹ، بنوں، ، ایبٹ آباد، حویلیاں، مری، گلیات اور مردان کے کنٹونمنٹ بورڈز شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق 3فروری سے 7فروری 2020تک متعلقہ اضلاع حلقہ بندی کیلئے کمیٹیاں، نقشہ جات اور دیگر ضروری معلومات ( اعداد وشمار) کو حتمی شکل دی جائیگی۔ یہ کمیٹیاں10سے 17فروری 2020تک حلقہ بندیوں کی ا بتدائی فہرستیں مرتب کریگی،

عوامی تجاویز اور اعتراضات کیلئے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرستوں کی اشاعت18فروری کو ہوگی جبکہ عوام اپنے تجاویز اور اعتراضات 19فروری سے ڈیلیمیٹیشن اتھارٹی (Delimitation Authority)کے پاس داخل کرسکیں گے۔

ان تجاویز اور اعتراضات پر فیصلہ 5فروری سے 19فروری تک کیا جائیگا۔ ڈیلیمٹیشن اتھارٹی اپنے فیصلوں سے حلقہ بندی کمیٹیوں کو20 مارچ سے 26مارچ تک آگاہ کریگاجبکہ 27مارچ کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستوں کا اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔


کرونا وائرس کیسے پھیلتا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کرونا وائرس کیسے پھیلتا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟۔ یہ وہ سوال ہے جو تمام پاکستانیوں سمیت پوری دنیا کے لوگوں کے ذہن میں جنم لے رہا ہے۔ سب سے پہلے یہ بات ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ کرونا وائرس جانور سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اور نزلے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔یہ بیماری چھینکنے یا کھانسی کرنے سے پھیل سکتی ہے۔ جس کی وجہ بلغم یا تھوک کا منہ سے باہر نکلنا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق کھانسی اور چھینک کئی فٹ تک کا سفر کرنے کے ساتھ ساتھ 10 منٹ تک ہوا میں رہ سکتی ہے۔

جس سے دوسرے لوگ بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کرونا وائرس کتنی دیر تک زندہ رہتا ہے۔تاہم دوسرے وائرسز کی عمر چند منٹوں سے لیکر مہنیوں تک ہوتی ہے۔کرونا وائرس کی منتقل کی وجہ کسی بھی متاثرہ شخص کا سفر کرنا ہے۔

جس سے وائر س ایسے علاقے میں بھی منتقل ہو سکتا ہے جہاں اس کا وجود نہیں ہے۔ کرونا وائرس کی علامات متاثرہ شخص کو 14 دن بعد ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ وائرس اپنی علامت ظاہر کرنے سے قبل ہی منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دیگر آنیو الے وائرس کرونا وائرس سے کم رفتار میں پھیلتے ہیں اور کم لوگوں کی اموات کا باعث بنتے ہیں۔کسی بھی وائرس سے اموات کی شرح 2.4 فیصد ہے تاہم 2003 سے 2004 کے درمیاں پھیلنے والا کرونا وائرس متاثرہ 9.6 فیصد افراد کی موت کا باعث بنا۔

کرونا وائرس سے تقریباََ 10 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 200 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ کا تعلق چین کے شہر ووہان سے ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ وائرس سے بچنے کیلئے صابن سےہاتھ اچھی طرح دھونا ضروری ہے۔ کھانسی اور چھینک آنے پر چہرے کو ڈھانپنا چاہیے۔ ساتھ ہی ساتھ جانوروں سے براہ راست رابطے سے گریز کیا جائیے۔ کسی بھی قسم کی علامت ظاہر ہونے پر ڈاکٹر سے راطہ کیا جائے۔


بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت میں مبتلا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت میں مبتلا، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روز مرہ کا کام اور کاروبار بند ہو کر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اور گرد و نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عروج پر ہے،مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث خواتین، بزرگ، نوجوان اور بچے سبھی اذیت کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئیے جبکہ لوڈشیڈنگ میں اضافے سے عام شہریوں کے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ان کا کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کے جن پر قابو پانے کے لیے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔


جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں40 فیصد اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں40 فیصد اضافہ کردیا گیا، گردوں کے ڈائیلیسز کے انجیکشن کی قیمت میں اچانک5 ہزار کا اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ 100ادویات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق موذی امراض کینسر سمیت جان بچانے والی چالیس فیصد ادویات مہنگی کر دی گئی ہیں۔ادویات مہنگی ہونے سے مہنگائی سے تنگ عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔

32 ہزار ادویات میں سے ایک سو ادویات ایسی ہیں جن کی مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گردوں کے ڈائلیسز کے انجکشن کی قیمت میں اچانک 5 ہزار کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس انجکشن کی قیمت ساڑھے 8 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار 800 روپے کردی گئی ہے۔

کینسر کے مریضوں کیلئے جِلد کیلئے استعمال ہونے والی میڈیسن کی قیمت110سے بڑھا کر125روپے اسی طرح دوسری میڈیسن کی قیمت 20ہزار سے بڑھا کر22ہزار 500روپے کردی گئی ہے۔شوگر کے مریضوں کی ادویات میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

شوگر مریضوں کیلئے ایک ہی قسم کی انسولین 2700 سے بڑھا کر 3 ہزار کردی گئی ہے۔ دوسری انسولین کی قیمت میں بھی بڑھا کر800 کردی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈریپ ٹیمیں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ مصنوعی طریقے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاون کیا جا رہا ہے۔

کریک ڈاون کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیاری ادویات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

غیر معیاری ادویات فروخت کرنے اور مصنوعی طریقے سے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کےخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، جس جگہ بھی اس طرح کی صورتحال ہوگی اس سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کمپنیوں کے خلاف جو منظور شدہ قیمتوں کی خلاف ورزی کر رہی ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


گندم کی فصل کو دوسرا پانی بوائی کے 80 تا90 دن بعد یعنی گوبھ کے وقت لگائیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کہ گندم کی فصل کو دوسرا پانی بوائی کے 80 تا90 دن بعد یعنی گوبھ کے وقت لگائیں،اس وقت سٹّہ پودے کے اندر بن کر باہر نکلنے کے مراحل میں ہوتا ہے،

اگراس مر حلے پر پانی تاخیر سے دیا جائے تو سٹّے چھوٹے رہ جاتے ہیں اوران میں دانوں کی تعداد کم ہو جاتی ہے،ترجمان نے مزید بتایا کہ اس موسم میں گندم کی فصل پر سست تیلے کا حملہ بھی ہو سکتا ہے، لہذاانسداد کیلئے کاشتکار اپنی فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں ،

انہوں نے کہا کہ کھالوں اور کھیتوں کے اردگرد ا±گی جڑی بوٹیاں بھی تیلے کی افزائش میں معاون ثابت ہوتی ہیں،جن کی تلفی یقینی بنائیں، جڑی بوٹیوںکی تلفی کیلئے کیمیائی زہر گلائیفوسیٹ(Glyphosate) بھی محکمہ زراعت کے عملے کی سفارش کردہ مقدار میں استعمال کیا جا سکتا ہے،

ترجمان نے مزید بتایا کہ تیلے کا حملہ ہونے کی صورت میں گندم کی فصل کو سادہ پانی سے پاور سپریئرکے ساتھ پریشر سے وقفہ وقفہ سے سپرے کریں،اس ضمن میں گندم کی فصل کے مفید کیڑے لیڈی برڈ بیٹل،کرائی سوپا،مکڑی،سرفڈ فلائی اور طفیلی کیڑے بھی مفید ثابت ہوتے ہیں جو ایسے کھیتوں میں چھوڑے جاسکتے ہیں

جہاں تیلے کا حملہ ہو،ان مفید کیڑوں کی پرورش محکمہ زراعت کی قائم کردہ بیالوجیکل لیبارٹریوں میں کی جا رہی ہے جہاں سے مفید کیڑے کاشتکاروں کو مفت فراہم کئے جاتے ہیں،

انہوں نے بتایا کہ کاشتکارسست تیلے کے موثر کنٹرول کیلئے گندم کے کھیت کے ایک طرف کینولہ کی چند قطاریں کاشت کریں تاکہ گندم کی فصل پر حملہ آور تیلے کیخلاف دوست کیڑے پیدا ہوں جس سے گندم پر حملہ کرنے والے سست تیلے کو ختم کیا جا سکے،

ترجمان نے مزید بتایا کہ کاشتکار گندم کی فصل پر زرعی زہروں کا استعمال کم سے کم اور انتہائی ناگزیر صورت میں محکمہ زراعت(توسیع) کے عملے کے مشورہ سے کریں کیونکہ زیادہ سپرے سے برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔


ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) اوگرہ نے ماہ فروری 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔اوگرہ نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر111روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت 454 روپے میں کمی کے بعد اوگرہ نے ماہ فروری کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دیں۔

اب فی کلو 152کی جگہ 142 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1792روپے کی جگہ 1680 روپے اور کمرشل سلنڈر 6891روپے کی جگہ 6437روپے ملک بھر میں فروخت ہو گا،حکومت کی بہترپالیسی اورکامیاب حکمت عملی سے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیر ت انگیزکمی۔

اب ملک بھر میں غریب صارفین کو سستے داموں وافر گیس میسررہے گی،بلیک مارکیٹنگ مافیا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا،غریب صارفین کو سستی گیس فراہم کرنے پر حکومتِ پاکستان کے مشکور ہیں۔

اوگرہ نوٹیفکیشن میں متعین کردہ قیمت سے زیادہ قیمت پرایل پی جی فروخت کرنے والے ڈِسٹری بیوٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ پی پی ایل کی طرز پر تمام ایل پی جی پروڈیوسروں کو ہدایت دی جائیں کہ تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں میں ایل پی جی گیس کی مساوی تقسیم کی جائے۔


کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری،کھاد کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)حکومت کی جانب سے کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے، کھاد بنانے والی کمپنیوں نے کھاد کی فی بوری کی قیمت 300 روپے کم کردی، فوجی فرٹیلائزراور اینگرونے یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے کھاد بنانے والی کمپنیوں کیلئے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس میں کمی کے فیصلے کسانوں کیلئے مثبت نتائج برآمد ہوئے، حکومتی فیصلے کے بعد کھاد بنانے والی کمپنیوں نے بھی کھاد کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ فوجی فرٹیلائزر نے یوریا کھاد کی فی بوری میں 300 روپے کمی کردی ہے، جس سے یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت 1740روپے ہوگئی ہے۔ اینگرونے یوریا کھاد کی قیمت میں 160روپے کمی کے بعد فی بوری 1880روپے میں فروخت کرنا شروع کردی ہے۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں کمی سے کاشتکار کھاد کا استعمال زیادہ کریں گے، جس سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوجائے گا۔دوسری جانب محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ گندم کی فصل چند روز بعد گوبھ پر آنے والی ہے لہٰذا کاشتکار سٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کا خاص خیال رکھیں۔

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ جب گندم کا پودا سٹہ نکال رہا ہو تو کسان بھائیو ں کو چاہیے کہ وہ اس وقت فی ایکڑ گندم کی فصل کوایک بوری یوریا کھاد لازمی ڈالیں

نیز زیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے یو ریا کھاد کی بوری کو جہاں کھال سے پانی کھیت میں جاتا ہے وہاں اس جگہ رکھ دیں اس طرح وہ کھاد اس پانی میں حل ہو کرپورے کھیت میں چلی جائے گی اور ساری فصل کو اس سے تقویت ملے گی۔

اس کھاد کو دینے کا فائدہ یہ ہوگا کہ سٹہ مضبوط نکلے گا اور دانہ موٹا ہو گا اس طرح گندم کی پیداوار زیادہ ہوگی تو کسان خو شحال ہوگا۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو ملک میں بھی نہ صرف خوشحالی آئے گی بلکہ ملک کی غذائی ضروریات کوبھی احسن انداز میں پورا کیا جاسکے گا۔


ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) نے مالی سال 20-2019 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس گوشوارے اب 28 فروری 2020 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2020 تھی۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں چوتھی مرتبہ توسیع کی گئی۔
٭٭٭
[01/02, 10:44 p.m.] Gohar Ghuncha: 50ہزار یا اس سے زائد کی خرید وفروخت پر شناختی کارڈ جمع کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ سمیت ملک بھر میں 50ہزار یا اس سے زائد کی خرید وفروخت پر شناختی کارڈ جمع کرنے کے فیصلے پر عمل درآمدیکم فروری سے شروع کردیاگیا جبکہ ڈیرہ سمیت ملک بھر کے تاجروں کے لئے ایف بی آر کی طرف سے عائد کردہ شناختی کارڈ کی شرط کی مہلت ختم ہو گئی ہے

ڈیرہ میں سینکڑوں تاجروں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے کروڑوں روپے کی خریداری کر لی ہے اور اپنے گوداموں میں سامان رکھ دیا ہے

آمدنی سے زائد خریداری کرنے والے تاجروں کو ایف بی آرکی طرف سے فکسڈ نوٹسز بھیجوائیں جائینگے یکم فروری سے ملک بھر کے دکاندار جس کسی ڈیلر یا تھوک فروش سے پچاس ہزار روپے یا اس سے زائد مالیت کامال خریدینگے

تو اپنے کمپوٹر ائزڈ شناختی کارڈ کی نقل لازمی جمع کرائینگے جبکہ خریداروں سے بھی پچاس ہزار روپے یا اس سے زائد مالیت کی اشیا کی فروخت پر کمپیوٹر ائزڈ قومی شناختی کارڈ کی نقل لین گے

جبکہ شناختی کارڈ کا مکمل ریکارڈ ہر تین ماہ بعد ایف بی آر میں جمع کرایا جائے گا۔ایف بی آر حکام ماہوار آمدنی سے زائد خریداری کرنے والے شہریوں کو ٹیکس نوٹس بھیجوائینگے۔

اس کے علاوہ ڈیلر یا تھوک فروش بھی مالک سے پچاس ہزارروپے یا اس سے زائد مالیت کامال منگوا نے پر اپنے کمپویٹر ائزڈ شناختی کارڈ کی نقل فراہم کرے گا۔


حالیہ بارشوں نے بھٹہ کے کاروبار کی کمر توڑ دی ہے،ملک فاروق ایڈوکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملک فاروق ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوںنے بھٹہ کے کاروبار کی کمر توڑ دی ہے۔

ڈیرہ ضلع کے سینکڑوں بھٹوں پر لاکھوں کی تعداد میں کچی اینٹیں تباہ ہو گئیں جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے حکومت نے اگر ان کے ساتھ تعاون نہ کیا تو لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے والا یہ کاروبار بند ہو جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ ملک فاروق ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکومت بھٹہ کے کاروبار پر فیکٹری ایکٹ تو لاگو کرتی ہے مگر فیکٹری ایکٹ کے قوانین کے مطابق انہیں سہولیات نہیں دی جاتیں،

کسی بینک سے قرضہ نہیں ملتا،بجلی کی قیمتوں میں کوئی سبسڈی نہیں اور نہ ہی حکومتی ادارے ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔بھٹہ مالکا ن کی کسی محکمہ میں شنوائی نہیں ہو رہی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھٹہ کے کاروبار کو تحفظ دیا جائے اور مالکان کو آسان شرائط پر قرض کی سہولت دی جائے تاکہ وہ اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔


ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں آٹے کا بحران مصنوعی نکلا،سازش بے نقاب ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں آٹے کا بحران مصنوعی نکلا،سازش بے نقاب ہوگئی،آٹا وافر مقدار میں موجود، ایف آئی اے نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں،

رپورٹ کے مطابق آٹے کے مصنوعی بحران کے ذمہ دار آٹاڈیلرز،نابنائیوں کو قرار دیا گیا ہے، آٹے کے وافر مقدار کے باوجود غلط بیانی سے کام لیا گیا اور آٹا ڈیلرز نے لاکھوں روپے منافع کمایا ،

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ آئندہ ہفتے ڈی جی ایف آئی اے اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کی جائیگی وزیر اعظم کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایات کی گئی تھی کہ وہ آٹے کے بحران کے بارے میں تحقیقات مکمل کریں ۔

ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے آٹے بحران کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور شہریوں کے بیانات قلمبند کئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ صوبے میں آٹا کوئی بحران موجود نہیں ہے جبکہ پنجاب سے آیا ہوا آٹا بھی وافر مقدار میں موجود ہے،

تاہم بعض آٹا ڈیلروں،نانبائیوں نے بحران پیدا کرنے کی کو شش کی ہے جن نابنائیوں اور آٹا ڈیلروں نے بحران پیدا کرنے کی کو شش ہے اور لاکھوں روپے کمائے ہیں ،ان کے لاکھوں روپے منافع کے بارے میں بھی تفصیلات جمع کردی گئی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ر پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خود ساختہ آٹا بحران پیدا کرنے کی کو شش کی گئی جو کہ بے نقاب ہوگئی ۔


وکلاءکے تمام مطالبات تسلیم ،وکلاءنے ہڑتال اور احتجاج مکمل طور پر ختم

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)حکومت کی جانب سے وکلاءکے تمام مطالبات تسلیم کرلیے گئے ،وکلاءنے ہڑتال اور احتجاج مکمل طور پر ختم کردیا ،04 فروری بروز منگل یوم تشکر کے طور پر منایا جائے گا اور وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

حکومت نے وکلاءکے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں جس کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں منشیات ایکٹ میں ترامیم کے خلاف وکلاء کی ایک ماہ تک ہر ہفتہ منگل کے روزاعلان کردہ ہڑتال کی کال وآپس لے لی گئی ۔

خیبر پختونخوا بارکونسل کا ہنگامی اجلاس سنیچر کے روز بارکونسل دفتر پشاور میں منعقد ہوا جس میں بارکونسل خیبر پختونخوا کے ممبران اور ضلعی صدور نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے ضابطہ دیوانی ایکٹ 2019 آرڈیننس کے ذریعے تین ماہ کے لئے موخر کرنے کے بعد منشیات ایکٹ 2019 میں بھی ترامیم کا فیصلہ کرلیا ہے جوکہ انتہائی خوش آئند ہے ۔

خیبر پختونخوا بار کونسل نے صوبائی حکومت کی جانب سے منشیات ایکٹ 2019 میں ترامیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وکلاءبرادری کی آواز سن کرایک خوش آئند فیصلہ کیا ہے

لہذا اس سلسلے میں اعلان کردہ ہر منگل کے روز ہڑتال کرنے کی کال وآپس لی جاتی ہے تاہم آئندہ منگل مورخہ 04 فروری کو وکلاءیوم تشکر منائیں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔

تمام ممبران سے پرزور مطالبہ کیا کہ حکومت اور بارکونسل کی طرف سے ضابطہ دیوانی کے حوالے سے جو کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ان کا اجلاس فی الفور منعقد کیا جائے تاکہ تین ماہ کے عرصہ میں ضابطہ فوجداری ایکٹ 2019 میں ترامیم کے حوالے سے وکلاءکے جو تحفظات ہیں ان کو نئی ترمیمی ایکٹ کے ذریعے دور کیا جاسکے ۔

اجلاس میں وکلا ءاتحاد کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے وکلاءکا شکریہ ادا کیاگیا۔

%d bloggers like this: