مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور:9 نایاب مگرمچھ ہلاک

بہاولپور  ()  کیوریٹر چڑیا گھر بہاولپور علی عثمان بخاری کی نا اہلی،دو یوم کے اندر اندر کروڑوں روپے مالیت کے 9 نایاب مگرمچھ ہلاک ہو گئے،اپنی کرپشن اور نا اہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے کیوریٹر چڑیا گھر نے مبینہ طور پر 9عدد مگر مچھوں کی ہلاکت کو خفیہ رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب اور ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولپور کو لاعلم رکھا ہوا ہے اطلاع ملنے پر صوبائی وزیر وائلڈ لائف پنجاب ملک اسد کھوکھر نے سیکریٹری وائلڈ لائف پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب سے رپورٹ طلب کی ہے ذرائع کے مطابق کیوریٹر چڑیا گھر بہاولپور نے مبینہ طور پر ملک سلیم اللہ سپرنٹنڈنٹ کی سربراہی میں چڑیا گھر کے انتظام و انصرام کیلئے غیر قانونی کمیٹی بنائی ہوئی ہے جو چڑیا گھر میں مگرمچھوں کے تالاب کی صفائی نہیں کرواتے اور نہ ہی سالہاسال سے پانی تبدیل کیا گیا، جبکہ مضر صحت خوراک فراہمی کی وجہ سے30اور31جنوری کے دوران 9مگرمچھ ہلاک ہو گئے،بتایا جاتا ہے کہ کیوریٹر چڑیا گھر ڈیزرٹ ایریا میں سیر سپاٹے اور ناجائز شکاریوں سے دعوتیں اڑانے پر مصروف رہتا ہے اور چڑیا گھر بہاولپور میں ڈیوٹی نہیں دیتا،چڑیا گھر بہاولپور کا ویٹرنری ڈاکٹر بھی رخصت پر گیا ہوا تھا  کیوریٹر چڑیا گھر نے سرکاری گاڑی پر اس قدر سیر سپاٹے کیئے ہیں کہ صرف ماہ ستمبر2019کا پٹرول کا بل ایک لاکھ انہتر ہزار روپے بتایا جاتا ہے حالانکہ ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب لاہور بھی ایک ماہ میں اتنی مالیت کا ڈیزل پٹرول خرچ نہیں کرتے،چڑہا گھر بہاولپور کرپشن کی آماجگاہ بن چکا ہے اور سابق ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب کے تبادلہ کے بعد اندھیر نگری چوپٹ راج کا دور دورہ ہے کروڑوں روپے مالیت کے جانور پرندے غائب کئے جا چکے ہیں اور انہیں مردہ ظاہر کرکے خانہ پری کرلی جاتی ہے ناقص خوراک کی وجہ سے ببر شیر بھی ہلاک ہوچکا ہے چڑیا گھر میں جانوروں کو مضر صحت خوراک اور راشن کی سپلائی معمول بن چکی ہے اور مقامی انتظامیہ بھی کرپٹ عناصر کے آگے بے بسی کی تصویر بنی بیٹھی ہے

%d bloggers like this: