اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

31جنوری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

جامپور

حکومت پنجاب کی ھدایات پر محکمہ سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال کی رجسٹرڈ سماجی تنظیموں اور سوشل ویلفیر آفس یو سی ڈی جامپور کے اشتراک سے جامپور میں بھی روزانہ کی بنیاد پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

اور بھارتی بربریت کے خلاف مختلف مقامات سے احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ھے اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان بلوانی کی سرپرستی اور سوشل ویلفئیر آفیسر مینجر منی صنعت زار شازیہ نواز کی سربراھی میں سماجی تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل رجسٹرزد کے زیر اھتما م ریلی اور دعائیہ تقریب کا اھتما م کیا گیا

ریلی گورنمنٹ ٹیکنیکل سینٹر ٹیوٹا سے شروع ھو کر پریس کلب جامپور اختتام پزیر ھوئی جسکی قیادت پرنسپل ادارہ ملک سعید احمد ملانہ ،سابق صدر بار ایسوسی ایشن ملک محمد اسحاق علیم ایڈوکیٹ اور صدر نیلاب آفتاب نواز مستوئی نے کی شرکاء نے کشمیر کی آزادی تک جنگ رھے گی

جنگ رھے گی ،کشمیر بنے گا پاکستان ،پاکستان زندہ باد ،پاک آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے اختتام پر دعائیہ تقریب منعقد ھوئی جسمیں مقررین نے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ بھارتی جارحیت اور ظلم وبربریت کی شدید مزمت کی اور اقعام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ

وہ اپنی قرارداد کے مطابق اس مسلہ کو فی الفور حل کرے آخر میں کشمیر کی آزادی ،پاکستان کی ترقی وخوشحالی ملکی سلامتی و استحکام پاک فوج اور قانون نافز کرنے والے اداروں کی کامیابی کیلیے دعا مانگی گئی ـ


روجھان

محمکہ ایجوکیشن ڈسٹرکٹ راجن پور کے نئے تعینات ہونے والے بطور سی ای او ایجوکیشن ضلع راجن پور ثناء اللہ خان سوہریانی زرائع  کے مطابق

ثناء اللہ خان سوہریانی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ۔

محترم ثنااللہ خاں سوہریانی ceo راجن پور تعینات۔


روجھان

سردار ثناءاللہ خان سوہریانی کو بطور سی ای او تعلیم ڈسٹرکٹ راجن پور تعیناتی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور انہوں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

سردار ناظم الدین مزاری ضلعی سرپرست پی ٹی یو راجن پور ۔
ہم سردار ثناءاللہ خان سوہریانی کو بطور سی ای او تعلیم راجن پور تعیناتی پر ان کو مبارک باد اور خوش آمدید کہتے ہیں اور ان سے توقع رکھتے ہیں کہ

سی ای او کی تعیناتی سے، ضلع راجن پور کی تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی فرض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے میں اہم کردار ادا کریں گے

نیز انہوں نے ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ ضلع راجن پور مسٹر حشمت علی لنگاہ کی قیصر بخاری ضلعی صدر پی ٹی یو راجن پور کے ساتھ بدتمیزی کی شدید الفاظوں میں پرزور مذمت کرتے ہیں ۔

%d bloggers like this: