پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کے اندرونی اختلافات بھی منظرعام پر اگئے۔۔ کابینہ کے چھ وزراء اور 18 سے زائد ایم پی ایزنے وزیراعلی سے اختلافات پرخفیہ ہم خیال گروپ بنا لیا۔۔
خیبرپختونخوا میں پی ٹی ائی حکومت کے اندرونی اختلافات ڈرائنگ رومز سے باہر نکل ائے۔۔۔پارٹی زرائع نے 6وزراء اور 18 اراکین اسمبلی پرمشتمل ہم خیال گروپ وجود میں انے کی تصدیق کی ہے۔۔۔ جن کی سرپرستی مبینہ طور پر سنئر وزیر عاطف خان اور وزیر صحت شاہرام خان ترکئی کررہے ہیں۔۔
ہم خیال گروپ زرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی کارکردگی زیر بحث ہے لیکن خیبرپختونخوا کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔۔ ہم خیالوں کے مطابق وزیراعلی چند بیورو کریٹس اور حکومتی عہدیداروں کے نرغے میں ہیں۔۔
ناقص کارکردگی پروزرا کو فارغ کرنے کی بجائے دوسرے محکمے حوالے کرکے تجربے کئے جا رہے ہیں۔۔کابینہ رد وبدل سمیت
اہم فیصلوں میں سینئر وزرا کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔معاملات وزیراعظم اور وزیراعلی کے نوٹس میں لائے گئے لیکن توجہ نہیں دی گئی۔
معاملے پر ترجمان وزیراعلی ہاوس نے موقف اختیار کیا کہ
حکومتی معاملات میں اختلافات معمول کی بات ہے۔کابینہ میں حالیہ رد وبدل پر بعض وزراء ناراض تھے لیکن اختلافات یا گروپ کاوجود نہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،