مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور ہائی کورٹ, شہر میں آبادی کے قریب تمام موبائل نیٹ ورک ٹاور ہٹانے کا حکم

عدالت نے موبائل ٹاور ہٹا کر 22 فروری تک رپورٹ جمع کرنے کے احکامات جاری کردیے

پشاور ہائی کورٹ نے شہر میں آبادی کے قریب نصب تمام موبائل نیٹ ورک ٹاور ہٹانے کا حکم دیدیا

عدالت میں سماعت کے دوران بتایا گیا کہ شہر میں 366 موبائل ٹاور نصب کیے گئے ہیں جن میں 195 آبادی کے قریب،

55 مساجد جبکہ 45 ٹاورز سکولز کے قریب نصب کیے گئے ہیں۔ جس پر فاضل جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ

موبائل ریڈیشن انسانی جان کے لیے خطرے کا باعث ہیں اور ہمارے لیے انسانی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں، عدالت نے موبائل ٹاور ہٹا کر 22 فروری تک رپورٹ جمع کرنے کے احکامات جاری کردیے

%d bloggers like this: