مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کے اندرونی اختلافات بھی منظرعام پر اگئے

کابینہ کے چھ وزراء اور 18 سے زائد ایم پی ایزنے وزیراعلی سے اختلافات پرخفیہ ہم خیال گروپ بنا لیا

پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کے اندرونی اختلافات بھی منظرعام پر اگئے۔۔ کابینہ کے چھ وزراء اور 18 سے زائد ایم پی ایزنے وزیراعلی سے اختلافات پرخفیہ ہم خیال گروپ بنا لیا۔۔

خیبرپختونخوا میں پی ٹی ائی حکومت کے اندرونی اختلافات ڈرائنگ رومز سے باہر نکل ائے۔۔۔پارٹی زرائع نے 6وزراء اور 18 اراکین اسمبلی پرمشتمل ہم خیال گروپ وجود میں انے کی تصدیق کی ہے۔۔۔ جن کی سرپرستی مبینہ طور پر سنئر وزیر عاطف خان اور وزیر صحت شاہرام خان ترکئی کررہے ہیں۔۔

ہم خیال گروپ زرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی کارکردگی زیر بحث ہے لیکن خیبرپختونخوا کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔۔ ہم خیالوں کے مطابق وزیراعلی چند بیورو کریٹس اور حکومتی عہدیداروں کے نرغے میں ہیں۔۔

ناقص کارکردگی پروزرا کو فارغ کرنے کی بجائے دوسرے محکمے حوالے کرکے تجربے کئے جا رہے ہیں۔۔کابینہ رد وبدل سمیت

اہم فیصلوں میں سینئر وزرا کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔معاملات وزیراعظم اور وزیراعلی کے نوٹس میں لائے گئے لیکن توجہ نہیں دی گئی۔

معاملے پر ترجمان وزیراعلی ہاوس نے موقف اختیار کیا کہ
حکومتی معاملات میں اختلافات معمول کی بات ہے۔کابینہ میں حالیہ رد وبدل پر بعض وزراء ناراض تھے لیکن اختلافات یا گروپ کاوجود نہیں۔

%d bloggers like this: