مئی 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہزارہ صوبہ کے قیام کے لئے اسلام آباد میں اہم اجلاس

.

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ہزار صوبہ کے قیام کے لئے  تحریک صوبہ ہزارہ  کا اہم اجلاس  ہوا ہے ۔

سابق وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر  صدارت اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود، مشتاق غنی سمیت ہزارہ ڈویژن کی اہم شخصیات شریک اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کو صوبے کا درجہ دینے کی تحریک سے متعلق مشاورت کی گئی ۔

چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سرداریوسف نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تحریک صوبہ ہزارہ 2010میں شروع ہوئی،اس تحریک کی کسی جماعت نے مخالفت نہیں کی۔ تحریک صوبہ ہزارہ کی تمام لوگوں نے حمایت کی۔

انہوں نے کجہا ازسرنو کراچی سے تحریک   ہزارہ کا 19جنوری کو آغاز ہوگا۔ ہزارہ بھر میں اجلاس ہوں گے۔ ایبٹ آباد میں مرکزی کنونشن ہوگا۔ تمام جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کریں گے۔

سردار یوسف نے کہا اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کا بل مرتضی جاوید نے پیش کیا،کمیٹی بنائی ہے جس میں مرتضی جاوید، ربایی، سینیٹر طلحہ مجمود اور پیر صابر شاہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 19جنوری کو کنونشن ہوگا۔ صوبہ ہزارہ کے بل کو پاس کرائیں گے،جہاں بھی صوبوں کی ضرورت ہے وہاں صوبے بننےچاہئیں۔

مرتضی جاوید عباسی نے کہا ملکی سیاسی سیاسی قیادت  ایڈمنسٹریٹر کے طور پر صوبے بننے پر متفق یے، نئے صوبے بننے پر اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ صوبہ ہزارہ کے حوالے آئینی اور عوامی حمایت حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کراچی کنونشن میں صوبہ ہزارہ بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا،جو جماعتیں صوبے بنانے کی حمایت نہیں کرتیں  ان سے بھی حمایت لیں گے۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہاایبٹ آباد میں مرکزی کنونشن ہوگا جہاں شہادتیں ہوئیں. لوگ جب طاقت میں آتے ہیں تو وہ پاور کو تقسیم کرنے سے کتراتے ہیں.

انہوں نے کہا نئے صوبے بنانا عوام کے مفاد میں،صوبہ ہزارہ نئے صوبوں میں صف اول میں ہوگا۔

%d bloggers like this: