مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

موسم میں بہتری آنے پر برف باری سے متاثرہ علاقوں میں آج سے ریلیف سرگرمیوں کا آغاز

حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے زریعہ متاثرہ افراد تک خوراک اور دیگر امدادی اشیا ء پہنچائ جائیں گی

تین دن بعد موسم میں بہتری آنے پر آج سے برف باری سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور طریقے سے ریلیف کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا ۔

دور دراز کے علاقوں تک زمینی اور فضائ رسائ کو یقینی بنایا جاۓ گا ۔حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے زریعہ متاثرہ افراد تک خوراک اور دیگر امدادی اشیا ء پہنچائ جائیں گی

پی ڈی ایم اے نے خوراک اور امدادی اشیاء پر مشتمل پیک تیار کر لیۓ
قومی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے کام کو مزید تیز کیا جاۓ گا

متاثرہ علاقوں میں محکمہ مواصلات نے بھاری مشنری منتقل کر دی
وزیراعلئ جام کمال خان کی ریلیف آپریشن اور سڑکوں کی بحالی کے لیۓ تمام وسائل برؤے کا رلانے کی ہدایت
ہر متاثرہ علاقے گاؤں اور دیہات تک رسائ ممکن بنائ جاۓ ۔وزیراعلئ بلوچستان

%d bloggers like this: