مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج

بڑی تعداد میں کوئٹہ سے پنجاب خیبر پختون خواہ کےلئے بھی جانے والی گاڑیاں پھنسی ہے،

چمن:

بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد معمولات زندگی بدستور مفلوج ، شمالی اضلاع میں شدید تیز برفیلی ہوائیں چلنے شروع،

کان مہترزئی کے مقام پر 2 سو سے زائد زائد مسافر کوچز اور چھوٹی مسافر گاڑیاں صبح سے پھنسی ہے،  ذرائع کے مطابق، مسافر کوچز اور چھوٹی گاڑیاں پنجاب خیبر پختون خوا سے کوئٹہ جارہی ہے،

بڑی تعداد میں کوئٹہ سے پنجاب خیبر پختون خواہ کےلئے بھی جانے والی گاڑیاں پھنسی ہے، کان مہترزئی کے مقام پر درجہ حرارت منفی 14 تک گرگیا، مسافروں کا برا حال،

برفیلی ہوائیں چلنے سے پہاڑوں سے اوڑھتی برف سڑک اور گاڑیوں پر پڑ رہی ہے،  بڑی تعداد میں چھوٹی گاڑیاں برف میں دب چکی، گاڑیوں میں فیول ختم ہورہا ہے،

مسافر گاڑیوں میں 40 سے 50 کے قریب شیرخوار بچے، بڑی تعداد میں خواتین اور بزرگ شہری موجود ہے،  رات قریب یے، برفیلی طوفان کے باعث انسانی جانوں کو خطرہ ہے، امدادی ٹیمیں علاقے میں نہیں پہنچ پارہی،

مسافروں اور ڈرائیوروں کی ہم نیوز کو فون، حکومت سے فوری مدد کی اپیل،پنجاب اور خیبرپختونخوا سے آنے والے مسافروں کے ہمراہ شیرخوار بچوں کی دودھ اور خوراک ختم ہو کی،

مسافروں سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ
فوری ریسکیو نہ کیا گیا تو ہلاکتوں کا خدشہ ہے، اکثر گاڑیاں ائیرلاک ہوچکی، توبہ اچکزئی میں برف کے طوفان میں لاپتہ شخص کی لاش ملی، سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق،

کوژک ٹاپ سے برف ہٹانے کا آپریشن جاری، کوئٹہ چمن شاہراہ بدستور بند،چمن کا ملک بھر سے زمینی رابطہ تیسرے روز بھی معطل، افغانستان کیساتھ تجارتی سرگرمیاں معطل،

%d bloggers like this: