مئی 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر :اسمارٹ فون کی فروخت میں 80 فیصد سے زیادہ کمی

سمارٹ فون کی مارکیٹ 40,000موبائل ہینڈ سیٹس تھی ،جو اب کم ہوکر 5000 سے بھی کم ہو گئی ہے

سرینگر ،

مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی تقریبا 5 ماہ سے بندش کے بعد ، اندازوں کے مطابق اگست سے اسمارٹ فون کی فروخت کے گراف میں 80 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔

اسمارٹ فون کے کاروبار سے وابستہ ماہرین نے بتایا کہ کشمیر میں سمارٹ فون کی مارکیٹ 40,000موبائل ہینڈ سیٹس تھی ،جو اب کم ہوکر 5000 سے بھی کم ہو گئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سمارٹ فون کی فروخت میں تقریبا 80 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

فروخت میں کمی کے علاوہ ، کشمیر میں اسمارٹ فون انڈسٹری کا ایک اور پہلو یہ ہے کہ سیلز ایگزیکٹو کی حیثیت سے کام کرنے والے نوجوانوں کا ایک بڑا حصہ 5 اگست کے بعد اپنی ملازمت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

ایک کمپنی سے وابستہ نوجوان عامر نے کہا کہ افرادی قوت کی دستیابی کا براہ راست منافع سے تعلق ہے ، جبکہ منافع کم ہوتا ہے تو ملازمت کے مواقع کم ہوجاتے ہیں ،

اس طرح بہت سارے سیلز ایگزیکٹو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔القمرآن لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ انڈسٹری مکمل طور پر انٹرنیٹ پر منحصر ہے اور اس کی عدم موجودگی میں فروخت کا گراف کم ہو گیا ہے۔

موبائل اسٹورز کے مالکان نے کہا کہ سمارٹ فون کی طلب کم ہے اور وہ مارکیٹ میں آنے والے نئے ماڈلز کے حوالے سے بھی لا علم ہیں۔

یہ مکمل طور پر انٹرنیٹ پر مبنی ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ نیا کیا ہے۔ صارفین کو بھی معلوم نہیں کہ نیا کیا ہے۔ کوئی بھی اپنے موجودہ سمارٹ فون کو نئے ورژن میں اپ گریڈ کرنے نہیں آرہا ہے۔

ذرائع  کے مطابق ایک اور موبائل اسٹور کے مالک نے بتایا کہ صرف وہی لوگ آتے ہیں جن کے سمارٹ فون کھو چکے ہیں یا خراب ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف صارفین بھی کشمیر میں موبائل فون اسٹورز پر مصنوعات کی دستیابی سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہیں اپنے مطلوبہ ماڈل کے سمارٹ فون نہیں مل رہے ہیں۔

%d bloggers like this: