مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائدگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائدگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر

سال 2019 میں 18663 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم

ریسکیو ہیلپ لائین پر غیر ضروری کال کرنے سے گریز کیا جائےاس سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔کنٹرول روم انچارج چوہدری راحت علی

راجن پور

ریسکیو 1122 راجن پور نے گزشتہ سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی اس حوالے سے ریسکیو آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم صاحب کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں ریسکیو 1122 کی گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر کنٹرول روم انچارج چوہدری راحت علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

گزشتہ سال ریسکیو کو ٹوٹل 157643 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 16343 کالز ایمرجنسی کی تھیں اس میں 3140 روڈ ٹریفک،8550 میڈیکل،195 آگ لگنے کے واقعات،

485 کرائم کیسز،25 ڈوبنے کے واقعات،8 بلڈنگ کولیپس،1 بم بلاسٹ اور 3941 متفرق ایمرجنسیز کو ڈیل کیا گیا جبکہ باقی 143000 غیر ضروری کالز موصول ہوئیں،

سات منٹ ریسپانس ٹائم کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹوٹل ایمرجنسیز پہ اوریج ریسپانس ٹائم 6.93 منٹ رہا،ٹوٹل 18663 افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 2977 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی

جبکہ 15481 افراد کو قریبی ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ،کنٹرول روم انچارج کا کہنا تھا کہ ریسکیو ہیلپ لائن پر کافی تعداد میں غیر ضروری کالز کا موصول ہونا لمحہ فکریہ ہے لہذا عوام سے گزارش ہے کہ ریسکیو ہیلپ لائن کو بغیر کسی وجہ کے مصروف نہ رکھا جائے

اس سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔ایمرجنسی آفیسر رانا محمد یامین نے سیفر کمیونٹی کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال 2019 میں ضلع بھر کے مختلف اداروں،

سکولوں اور کالجوں میں 9000 کے قریب لوگوں کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگز دی گئی جس میں سکول سیفٹی،فائر سیفٹی اور CADRE کے بارے میں لیکچر دیئے گئے۔

آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نے ریسکیو اہلکاروں کی محنت کو سراہتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ رواںسال بھی اسی جوش و جزبے کے ساتھ ضلع راجن پور کو محفوظ بنانے،

کسی بھی ناگہانی صورتِحال سے نمٹنے اور مصیبت میں پھنسے لوگوں کی بروقت مدد کرنے کے لئے اپنے آپ کو تیار رکھیں۔


جام پورـ

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیرصدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ

ملک دشمن عناصر پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ان عناصر پر کڑی نظر رکھنی چاہئے ۔ہم سب نے اپنے اتحاد اور امن کو برقرار رکھنا ہے ۔ہمارے تمام علماءکرام اورمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے باہمی بھائی چارے کی فضاءکو ہمیشہ کی طرح قائم رکھنا ہے ۔

ہمارے ضلع راجن پور کے علماءکرام میں ہم آہنگی اور اتحاد کی مثال کہیں نہیں ملتی۔اس موقع پر احسن شمسی،صاحبزادہ جلیل الرحمان صدیقی،قاری نور الحسن ،مولانا غلام یاسین راہی ،قاری محمود قاسمی،مولانا عبدالصمد درخواستی،موسیٰ کاظم ،شمشیر حیدر ،عابد سلطانی ،

قاری خورشید احمد اور دیگر علماءکرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ضلع امن کا گہوارا ہے ۔ضلعی انتظا میہ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعاون رہے گا ۔

ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ۔پاکستان کے ذرہ ذرہ کی حفاظت کریں گے ۔آخر میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کرائی گئی ۔


جامپور ـ

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایت پر نہ صرف چائلڈ لیبر کرانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں

بلکہ پندرہ سال سے کم عمر کے بچوں کو سکول بھیجنے بارے بھی بھرپور آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ یہ با تیںا سسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پور میاں محمد جہانگیر نے چائلڈ لیبر کے تدارک کے لئے داجل روڈ تحصیل جام پور میں نیو جیو آئرن اینڈ اسٹیل ورکس پر چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے چھاپے کے دوران کیں ۔

تفصیلات کے مطابق چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر آئرن اینڈ اسٹیل ورکس شاپ کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ ضلع راجن پور سے چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمہ کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔


روجھان

سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری (ایڈووکیٹ) و ایڈمنسٹر میونسپل کمیٹی روجھان / اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کی

تاکید پر سنیئر سب انجینئر محمد شاہد کی نگرانی میں عملہ واٹر سپلائی اور سی او یونٹ ایم سی روجھان نے ڈسپوزل نمبر 2 نزد عقب تھانہ روجھان محلہ سومرو سیوریج واٹر ڈسپوز آف کرنے والا ڈیلیوری پائپ کو مرمت کر دیا گیا ہے

اور ڈسپوزل نمبر 2 پر لگی ہوئی سب مرسیبل موٹر جوکہ گزشتہ ہفتہ جل گئی تھی ساتھ میں اس کی باٹم پلیٹ بھی ناکارہ ہو گئی تھی

اس کو بھی مرمت اور ریوائنیڈ کر کے لگایا جا رہا ہے جو صبح تک انسٹال ہو جائے گی اس سلسلے میں کام تیزی سے جاری ہے ۔


روجھان

محمکہ تعلیم پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر میں حالیہ بارشوں اور سردی میں اضافے کے پیش نظر محمکہ تعلیم

پنجاب نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا اس 6 جنوری سے 12 جنوری تک سرکاری سطح پر چھٹیوں کا اعلان اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

اب پنجاب بھر میں سرکاری سکول 13 جنوری کو اوپن ہونگے ۔

موسم سرما 19 دسمبر 2019 سے 6 جنوری 2020 تک 18 یوم کی تعطیل ہوئی تھیں مگر اب سکول 13 جنوری کو اوپن ہونگے ۔


روجھان

روجھان اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ شب رات گئے ابر رحمت کا نزول موسم مزید سرد بارش ہونے کی وجہ سے برقی رو کی سپلائی شہر بھر میں منقطع رہی ۔

بارش کے بعد شہر میں اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی اور چیف آفیسر سید مسعودالروف رضوی نے شہر بھر میں کیچڑ کی صفائی کی ہدایات جاری کیں۔

اور دروغان صفائی ندیم کھوگانی احمد نواز پپی اور سید نزیر شاہ نے عملہ کے ساتھ صفائی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں بارش ہونے سے خشک سردی کا خاتمہ ہوا مگر ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ سردی میں بے تحاشا اضافہ ہوا ۔

سردی کی وجہ سے آج سکولوں میں سردیوں کی تعطل کے بعد سکول اوپن ہوئے مگر آج سردی کی وجہ سے سکولوں میں حاضر معمول سے کم رہی

مقامی محمکہ موسمیات ملتان کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پہاڑوں پر برفباری اور جنوبی پنجاب ملتان بہاولپور رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان مظفرگڑھ لیہ راجن پور اور روجھان میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے

بارش ہونے کی وجہ سے پہاڑی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے اس وقت روجھان میں موسم ابرآلود اور درجہ حرارت 5 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔


روجھان

پنجاب کی بین الصوبائی آخری پولیس چیک شاہ والی میں پولیو ویکسین ٹیم نے بلوچستان اور سندھ سے پنجاب آنے والے مسافروں کے ساتھ پانچ سال سے کم عمر جملہ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جا رہی ہے ۔

اس سلسلے میں پولیو ٹیم کو چیک کرنے کے لئے میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان ایم ایس ڈاکٹر لجپت رائے نے پولیو ٹیم کو ڈیرہ موڑ بین الصوبائی پنجاب چیک پوسٹ شاہ کا وزٹ کیا

اور پولیو ٹیم کی چیکنگ کی اس دوران یخ بستہ سردی میں پوری ٹیم کو اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ان کو شاباش دی

اور ان کی حوصلہ افزائی کی ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے نے 5 رکنی پولیو ٹیم شاہ والی کے مانیٹر سید تیمور شاہ کاظمی کو ہدایات جاری کیں

کہ بلوچستان اور سندھ سے پنجاب آنے والی گاڑیوں میں سوار جملہ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔

اسی طرح پنجاب سے بلوچستان اور سندھ کو جانے والے مسافروں کے ساتھ پانچ سال کے بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں۔

ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے نے پولیو ٹیم کی دلی جوئی کی اور ان کو یخ بستہ سردی میں ڈیوٹی دینے پر شاباش دی۔

%d bloggers like this: