مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپین میں جادوئی بادشاہوں کا تہوار

شہر بھر کے لوگ اس قافلے کا استقبال کرتے ہیں ۔مختلف تنظیمیں اور ادارے اپنے اپنے فلوٹس اپنے اپنے انداز میں سجاتے ہیں اور قافلے کے ہمراہ چلتے ہیں ۔

سپین اپنے تہواروں، کلچر اور موسم کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے جن میں سے ایک مشہور تہوار "رئییز ماغوذ ” یعنی جادوئی بادشاہوں کا تہوار ہے جو سپین بھر میں بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا ۔

سپین اپنے تہواروں، کلچر اور موسم کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے ۔انھی تہواروں میں سے ایک تہوار "رئییز ماخوز” یعنی ” جادوئی بادشاہوں کا تہوار ” ہے جو نئے سال کے آغاز پر منایا جاتا ہے ۔

یہ ماہ جنوری کا آخری بڑا تہوار ہے ۔اس تہوار میں بگھیوں میں3 سوار بادشاہوں کا روپ دھارے بینڈ باجوں کے ساتھ ناچتے گاتےہیں۔

ایک بڑا قافلہ شہر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہے اور بادشاہ بچوں کیلئے ٹافیاں پھینکتے ہیں ۔

شہر بھر کے لوگ اس قافلے کا استقبال کرتے ہیں ۔مختلف تنظیمیں اور ادارے اپنے اپنے فلوٹس اپنے اپنے انداز میں سجاتے ہیں اور قافلے کے ہمراہ چلتے ہیں ۔

یہ مناظر قابل دید اور قابل داد ہوتے ہیں ۔روایت ہے کہ حضرت عیسی کی پیدائش کے موقع پر ایشا، یورپ اور افریقہ سے 3 بادشاہ حضرت عیسی کو تحائف پیش کرنے آئے تھے ۔

یہ تہوار اسی واقعہ کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔بچے شہر کے میئر کو خط لکھتے ہیں اور اپنی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہیں ۔

قافلے کے اختتام پر مئیر اور بادشاہ بچوں کی خواہشات کی تکمیل کرتے ہوئے ٹافیاں اور تحائف تقسیم کرتے ہیں ۔

اسی طرح والدین بچوں کی پسند اور خواہشات کے مطابق ان کے تحائف صبح جاگنے سے پہلے ان کے کمروں میں رکھ دیے جاتے ہیں۔

بچوں کے جاگنے پر ان کو بتایا جاتا ہے کہ یہ تحائف ” رئیئز ماگوز” یعنی جادوئی بادشاہ لیکر آئے تھے ۔

اس تہوار کو خواہشوں کی تکمیل کا دن بھی کہتے ہیں جسے منانے کے سب ہی انداز نرالے اور خوبصورت ہیں ۔

%d bloggers like this: