اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے۔ 4

ڈیرہ غازیخان ():افسران کا ہنی مون پیرڈ ختم،اب سروس ڈیلیوری بہتر کرنا ہوگی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے محکموں کو اہم ٹاسک دیدئیے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن دن رات شفٹوں میں روزانہ 18 گھنٹے کام کرے گی،رات بارہ بجے سڑکوں کو دھویا جائیگا۔سیوریج مسائل کے حل کیلئے100 گز کے فاصلے پر کھدائی شروع کرکے مین ہولز تعمیر کئے جانے لگے۔ صفائی کیلئے شہر کو بلاک سطح پر تقسیم کرکے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔شہری ساتھ دیں،انتظامیہ تین ماہ کے اندر عوام کو بہتر ڈی جی خان دے گی۔کام چور اور ان کی پشت پناہی کرنے والے افسران کا احتساب ہوگا۔مختلف اجلاسوں کی صدارت اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ناکارہ گاڑیوں اور مشینری کی دور جدید کے تقاضوں کے مطابق مرمت اور بحالی کے احکامات جاری کردئیے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کے پارکس،گرین بیلٹس اور لانز کو نہری پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے قدیم راستوں کو بحال کرایا جائیگا جس کیلئے محکمے فوری کام کریں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ عوام کی حکومت سے امیدیں وابستہ ہیں۔ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے مزید محنت کرنا ہوگی۔کمشنر نسیم صادق نے ڈی جی خان کلب کی تعمیر نو کے کام میں غیر ضروری تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے تعمیراتی کمپنی کو ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے دن رات کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر نگرانی آفیسرز کلب کی موجودہ عمارت کی بحالی اور نئی تعمیرات پر تین کروڑ 69 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سیاحت کو فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں کوہ سلیمان رینج میں ٹورسٹ ریزارٹ کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنا ہوگا۔گیارہ میں سے تین سائٹس گلکی،مبارکی اور بارتھی میں کام کیا جارہا ہے۔سیاحتی اقدامات سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید،چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید،ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ انوار الحق،ڈپٹی ڈائریکٹر ملک خادم حسین،ایکسئین لوکل گورنمنٹ خلیل احمد کھوسہ اور دیگر افسران موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان ():وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرضلع ڈیرہ غازی خان کے دس سے زائد مستحق مرد و خواتین کو سات لاکھ تیس ہزار روپے کی مالی امداد دے دی گئی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے گزشتہ روز اپنے آفس میں چیک تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا کہ بزدار حکومت غریب اور مستحق افراد کی ہر ممکن امداد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔


ڈیرہ غازیخان ():وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان سبزی منڈی اور مارکیٹوں کے معائنہ کے ساتھ گرانفروشوں کے خلاف فعال کردار ادا کررہی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور دیگر نے سبزی منڈی کے معائنہ کے دوران پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔پھل اور سبزیوں کا معیار دیکھنے کے ساتھ قیمتوں کا موازنہ کیا۔مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری نرخنامہ چیک کیا گیادریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشوں کو 4500 روپے جرمانہ عائد کیاعلاوہ ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے بتایا کہ شاہ صدردین میں گزشتہ روز سلاٹر ہاؤس کی خلاف ورزی اور ناغہ کے روز گوشت فروخت کرنے پر دو قصاب عبدالمجید اور خادم حسین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ گوشت اور مویشی کی کھال قبضہ میں لے لی گئی.


ڈیرہ غازیخان ():حکومت پنجاب نے پانچ جنوری کو ملکی سطح پر یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے تمام محکموں کو افرادی قوت کے ساتھ شرکت کی ہدایات جاری کردی ہیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ وار تقریبات کے علاوہ پانچ جنوری کوبھرپور طریقے سے کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا جائیگا۔افراد کے ساتھ گاڑیوں کی بھی ریلیاں ہوں گی۔سرکاری دفاتر اور اہم نجی عمارتوں اور گاڑیوں پر قومی اور کشمیر کے پرچم،پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کیلئے سیاہ جھنڈے لہرانے کے ساتھ بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی۔مرکزی ریلی کچہری چوک سے شروع ہوگی جس میں سرکاری دفاتر اور اداروں کے علاوہ تاجر برادری،وکلاء،سول سوسائٹی،علما،مذہبی جماعتیں،این جی اوز اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ یوم کشمیر منانے کا مقصد اقوام عالم کو بیدار کرنا ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی،بھارتی جارحیت،ظلم و ستم کا نوٹس لیں۔کشمیریوں کو ان کی خواہش کے مطابق حق خودارادیت دلانے کیلئے ہر پلیٹ فارم سے آواز بلند کی جائے گی۔اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اے سی محمد اسد چانڈیہ،چیمبر آف کامرس سے ذوالفقار علی خان نصوحہ،شیخ طارق اسماعیل قریشی اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔


ڈیرہ غازیخان ():وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں اساتذہ،طلبا و طالبات کو ریسکیو 1122 کی طرف سے ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی۔صدر شعبہ ہارٹیکلچر غازی یونیورسٹی پروفیسر شعیب رضا نے کہا ہے کہ تربیت میں فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے فرسٹ ایڈ کی تربیت ضروری ہے۔


ڈیرہ غازیخان ():وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ضلع ڈیرہ غازی خان کا ماہانہ بنیاد پر بغیر شیڈول دورہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بغیر پروٹوکول ایک گاڑی میں کمشنر،ڈپٹی کمشنر کو ساتھ لیکر شہر اور سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ کریں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رواں ماہ وزیر اعلی کسی بھی دن ڈیرہ غازی خان آسکتے ہیں اس لئے تمام محکمے تیاریاں مکمل کرلیں۔عمارتوں کا رنگ و روغن،صفائی،فرنیچر کی مرمت،دفاتر کے نمایاں مقامات پر بورڈ آویزاں کرنے سمیت تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں۔ہر محکمہ کلین اینڈ گرین مہم میں رجسٹریشن کرکے روزانہ کی بنیاد کی بنیاد پر سرگرمیوں کا اندراج کرائے۔


ڈیرہ غازیخان (): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں موجود تمام سرکاری دفاتر میں عوام کیلئے بیت الخلاء کی تعمیر کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ تمام محکمے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرکے صفائی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنائیں۔پبلک ٹوائلٹس مکمل طور پر فنکشنل ہونے چاہئیں.


ڈیرہ غازیخان ():ضلعی محکمہ سول ڈیفنس ڈیرہ غازیخا ن نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے. سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم قریشی کے مراسلہ کے مطابق محکمہ نے سال 2019کے دوران صنعتی و کمرشل اداروں میں فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر 188چالان مرتب کر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوائے. بم ڈسپوزل سکواڈ نے 1856مقامات کی سرچنگ و سوئپنگ کرتے ہوئے 17ہینڈ گرنیڈ ڈی فیوز کیے. پٹرولیم رولز کی خلاف ورزی پر سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے 76دکانداروں کے خلاف مقدما ت درج کرائے. 363سرکاری ملازمین، 1511جنرل پبلک، 2560طلباؤطالبات اور 216صنعتی اداروں کو سول ڈیفنس کی تربیت دی. محرم الحرام، رمضان ڈیوٹی، عرس و دیگر تہوار، کشمیر ریلی واک، سیمینار، ورکشاپ، کھلی کچہری اوردیگر پروگراموں میں سرچنگ و سوئپنگ اور سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے.


ڈیرہ غازیخان ():ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 28اپریل 2020ء سے شروع ہو گا جس کیلئے داخلے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے. ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم چھ جنوری سے 30جنوری تک جمع کرائے جاسکیں گے دو گنا فیس کے ساتھ فارم 31جنوری سے دس فروری تک، تین گنا فیس کے ساتھ 11سے 17فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے. تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے والوں کو متعلقہ ضلعی ہیڈکوارٹر کا سنٹر الاٹ کیا جائے گا. شیخ امجد حسین نے بتایا کہ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pkسے ڈاون لوڈ کیے جا سکتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ داخلہ فارم آن لائن بھی بھجوائے جاسکتے ہیں تاہم تصدیق شدہ ہارڈ کاپی او رچالان فارم بورڈ میں جمع کرانا لازمی ہے.


ڈیرہ غازیخان ():مولانا فداالرحمن درخواستی کی علمی خدمات قابل تحسین ہیں مولانا عبداللہ درخواستی کے حقیقی جانشین تھے امت کی اصلاح کادرد لئے اپنی زندگی کومدراس کیلئے وقف کر چکے تھے متحدہ مجلس عمل ضلع ڈیرہ غازی خان کے صدرجمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سفیرامن مولانا قاری جمال عبدالناصروفاق المدارس ضلع ڈیرہ غازی خان کے مسؤل مولانا مفتی خالد محمود سابق بار صدرملک فیض محمد ایڈووکیٹ مولانا محمد رمضان مولانا محمد عثمان گوندل جمیل خان سومرو میاں الٰہی بخش حجبانی غلام حیدر خان چنگوانی مولانا عابد الرحمن کھوسہ نے دارالافتاء ڈیرہ غازی خان میں تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فداالرحمن درخواستی دینی مدارس مساجد کی تعمیر و ترقی اورعلم و عمل کی آبیاری کیلئے شبانہ روزوقف تھے مرحوم مولانا فداالرحمن درخواستی جامعہ قاسمیہ قاسم ٹاؤن کی تعمیر کے لئے2007 میں ڈیرہ غازی خان تشریف لائے تھے انہوں نے مزید کہا پاکستان کی خوشحالی اور بقاء کے لئے گلی گلی محلہ محلہ مدارس بننے چاہیئں مولانا فداالرحمن درخواستی کی وفات سے عالم اسلام ایک محب وطن مدارس کے سپہ سالارسے محروم ہو گیا ہے اللہ تعالی مرحوم کی دینی خدمات کو انکی بخشش کاذریعہ فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور پاکستان بھر میں انکے شاگردوں مریدوں کو انکے مشن پر کاربند رھتے ہوئے زندہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔


ڈیرہ غازیخان ():پُکار15 ڈیرہ غازی خان کی دسمبر 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی.اس سلسلہ میں ڈی پی او اسد سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دسمبر 2019 میں پُکار15کو کل 30,117کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 90 فیصد سے زائد 21,670 کالز جھوٹی کی گئی1633 ایمرجنسی کالز پر ڈسٹرکٹ پولیس نے بروقت لوگوں کی دادرسی کو یقینی بنایا922 کالز پر لوگوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں معلومات فراہم کی گئیں 12کالز ایسی تھیں جن میں سے گمشدہ بچوں،ذہنی معذور افراد کی مدد کرتے ہوئے انہیں بحفاظت انکے لواحقین کے حوالے کیاگیا21 کالز ایسی تھیں جن پر گمشدہ موٹرسائیکلز ڈھونڈ کر اصل مالکان کے حوالے کئے گئے46 SOS کالز کی متعلقہ ایس ڈی پی اوز کو اطلاع دی گئیں تاکہ جلد از جلد کاروائی عمل میں لائی جاسکے.انہوں نے بتایا کہ 69 کالز پر ٹریفک حادثات میں پولیس کی طرف سے زخمیوں کی مدد فراہم کی گئی49 کالز پر منشیات اور قمار بازوں کیخلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی اتنی بڑی تعداد میں جھوٹی کالز موصول ہونے پر بھی ضلع بھر میں پکار 15کی کال پر پولیس کا ایوریج ریسپانس ٹائم 13 منٹ رہاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے کہا کہ ایوریج رسپانس ٹائم میں بہتری آرہی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان نے کم سے کم وقت کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر عوام الناس کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنایا۔لوگوں کو بالغ نظری اور ذمہ دار شہری ہونے کاثبوت دیتے ہوئے ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15پر کال کرنی چاہیے اور لوگوں کو چاہیے کہ بلاوجہ بوگس کالز، غیر ضروری کالز سے گریز کریں ایمرجنسی ہیلپ لائن پر 90 فیصد سے زائدبوگس کالز لمحہ فکریہ ہے۔


ڈیرہ غازیخان ():بے رحمانہ ٹیکس،ٹول ٹیکس، ڈیزل اورپیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ آئے روز بے تحاشہ اضافہ،چلانوں کی بھرمار،گڈز ٹرانسپور ٹ کا بیڑا غرق کردیا،شعبہ زراعت کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ٹیکسوں کی مد میں حکومت کوماہانہ اربوں کا روپے کاریونیو وصول ہوتا ہے،ٹیکس واپس لئے جائیں ورنہ ہر ضلع میں ہڑتال کی کال دے کرپہیہ جام کردیں گے،یہ بات گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر عبدالسلام ناصر نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ موجود حکومت نے ٹول پلا زہ،پٹرول،ڈیزل میں اضافہ سے ٹرانسپورٹرز زوال کا شکار ہیں،قومی شاہراؤں پر کسٹم حکام،سیکرٹری آرٹی اے اور ٹریفک پولیس کی طرف سے ناجائز چیکنگ، بے تحاشہ جرمانے، ڈرایؤرز کو بے جا ہراساں کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے،شاہراہوں پر روزبروزبڑھتی ہوئی ڈکیتیوں ومال کی چوری روکنے کے عملی اقدامات کئے جائیں،ٹرک کنٹینرزکواغواء کے سدباب کے فوری اقدامات کئے جائیں اگر گڈز ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ظلم بند نہ کیا گیااورانکے مطالبات نہ مانے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع بھی کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان ():پولیس تھانہ شاہصدر دین کی کاروائی قتل کا مجرم اشتہاری گرفتار ترجمان پولیس کے مطابق مجرم اشتہاری جابر نے دوکان تعمیر کرنے کے سلسلے میں سال 2018 میں احمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھاجس پر تھانہ شاہصدر دین میں مقدمہ نمبر 135/18 درج رجسٹرڈ ہواملزم بخوف گرفتاری کہیں روپوش ہو گیاڈی پی او اسد سرفراز کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ شاہصدر دین نے ایک سال سے مفرور A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیامجرم اشتہاری سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین دانش علی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی مہم جاری ہے عوام الناس کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔

%d bloggers like this: