اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈینیس کے ذریعے نئے پاکستان میں جس طرح دوستوں کو این آراو دیا جارہاہے اسی طرح حکومت عوام کے بارے میں سوچتے ہوئے عوام کوبھی مہنگائی سے این آراو دلائے

تاکہ غریب عوام بھی سکھ کا سانس لے سکے،، حکومت کے احتساب کے نعرے بھی کھوکھلے تھے اور اب ان پر بھی یوٹرن آرڈینیس کے ذریعہ لے لیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسوں کی بدولت غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، مزدور بے چارا دووقت کی روٹی حاصل کرنے میں ناکام ہے،کسان بے حال ہوچکا ہے جبکہ موجودہ سال گنے کی فصل کی کم پیدوار ہونے کے باوجود یہ بے بس حکومت ملز مافیا کے ہاتھوں کسانوں کے استحصال پرخاموش ہے،

ملز مافیا کسانوں کو بلیک میل کرتے ہوئے اپنی مرضی کے دورانیہ پرادائیگی اور اپنی مرضی کا نرخ دے کر کسانوں کی سال بھر کی روٹی روزی چھیننے میں مصروف عمل ہیں،انہوں کہا کہ

پرانے پاکستان میں سابق حکومت کے دور اقتدار میں ہم نے علاقائی محرومیاں ختم کرنے کے لئے دن رات محنت کی اور 70سالہ محرومیوں کے ازالہ کی جھلک عوام نے دیکھی،منفرد سیاست کی بنیاد اور ترقیاتی کاموں کا اعتراف سیاسی مخالفین بھی برملا کرتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ اب بھی ہمارے دروازے حلقہ بھر کی عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور ہم عوام سے مسلسل رابطہ میں ہیں، بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے تو بلدیاتی سے پہلے جنرل الیکشن دکھائے دے رہے ہیں

مگر آنے والے کسی بھی انتخاب کے لئے ہمارا ہوم ورک مکمل ہے، انشاء للہ فطری اور مضبوط سیاسی اتحاد کے ساتھ تبدیلی سے بیزارلوگوں کا سہارا بنیں گے،

اس موقع پر محمد سعود گرمانی، عتیق خان گرمانی، عبدالمطب علی بھٹی، عمران عباس بھٹی، اسد اشرف، میثم عباس، جاوید ریاض گرمانی،پیرصابر شاہ، طلعت خان ترین، ملک ثناء سنانواں، قاضی نعیم، ضیا ء الرحمن فاروق، ملک محمد عامر، اسمعیل حسن گرمانی حاجی غلام رضا گرمانی، حسن معاویہ گرمانی سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔


کوٹ ادو

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین کی ہدایت پر عوام کو سبزی و فروٹ کی سستے داموں فراہمی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا،،

اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری تاجور امین، انسپکٹر،محمد بلال، چوہدری مظہر، سبزی منڈی کے صدر حاجی محمد یوسف رانا، سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید سمیت دیگر آڑھتی بھی موجود تھے،دورے کے دوران انہوں نے سبزی و فروٹ کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ

عوام کواشیاء خوردونوش کی معیاری اور سستے داموں فراہمی کیلئے ضلعی انتظامہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے سبزی منڈیوں کے دورے کئے جارہے ہیں،

تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی مارکیٹوں میں عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے مصروف عمل ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی ہمارے فرائض میں شامل ہے، بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے بنیادی مرکز صحت تونسہ بیراج کادورہ کیا اور وہاں پرمریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ادویات کی تفصیلات دیکھیں،

انہوں نے مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا، انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب محکمہ صحت پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جس کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے،

انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ لالچ سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کریں اور نتائج اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں بلا جواز مریضوں کو دور دراز کے ہسپتالوں میں ریفر کرنے سے گریز کریں،انہوں نے ہسپتال کے عملہ کی حاضری بھی چیک کی۔


کوٹ ادو

کوٹ ادو کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری عبدالماجد عرف ماٹو جوکہ دل کا دورہ پڑنے سے گزشتہ سے پیوستہ روز انتقال کرگئے تھے،مرحوم کی نماز جناز ہ گزشتہ روز 11بجے دن جنوبی عید گاہ میں ادا کی گئی

جس میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار،کوٹ ادو ضلع بناؤ تحریک کے رانا عبدالعزیز،مہر ذولفقار کلاسرہ،ملک ظفر تھتھل،ملک ندیم برار،سابق وائس ناظم رائے مشتاق احمد پرہاڑ،رائے تنویر احمد پرہاڑ،سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی مبین اظہر گورمانی،شیخ عرفان الحق گوشی ایڈووکیٹ،حجاز خان چانڈیہ،جمیل خان چانڈیہ،ملک شفیق احمد کوریہ،ملک ضمیر احمد کوریہ،

سبزی منڈی کے سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید،صدر حاجی محمد یوسف رانا،انجمن تاجران کے رہنماء،چوہدری اشفاق احمد،بخاری روڈ کے صدر وسابق کونسلررائے عاشق حسین پرہاڑ،سابق نائب ناظم سید ابرارحسین شاہ،شفیق انور شاز،شوکت عاجز،محمد اظہر فاروق،سابق کونسلر سید زوار حسین شاہ،سابق کونسلرغلام شبیر عرف گوگاچوہان،ملک معراج خالد،حافظ محمد سعید،شیخ رفیق احمد زرگر،

سیدمجاہد حسین شاہ سمیت کوٹ ادو کی سیاسی،سماجی،دینی وشہری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،دریں اثناء مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج بعد نماز فجر جامع مسجد بلال نزد ممتاز پارک ادا کی جائے گی،دعا8بجے ہوگی،


کوٹ ادو

سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے معلون کے خلاف مقدمہ درج، واردات کی نیت ہے گھومنے والے 3ڈاکوگرفتار، کلا شگوف،موذر وپسٹل سمیت سینکڑوں گولیاں بھی برآمد،

پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے۔اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع سنانواں کے رہائشی ملون میثم خان جگلانی نے سوشل میڈیا پر حضرت امیر معاویہ کی شان میں گستاخی کی جس پ راہل علاقہ میں اشتعال پایاگیا۔

پولیس سنانواں نے علاقہ مکین محمد رفیق آرائیں کی مدعیت میں ملون میثم خان کے خلاف مقدمہ نمبر516/19زیر دفعہ 295اے کے تحت درج کرکے ملعون کی تشویش شروع کردی ہے۔

پولیس سنانواں نے دوران گشت مخفی 1علا بجے پر نہر مگسن کے قریب کھوسہ نہا گمرہ میں چھپے 3ڈاکو شادی خان منڈا کے رہائشی محمد زکریا گورمانی یوسف گورمانی،

اور رمضان گورمانی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کلا شگوف موذر اور پسٹل سمیت سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کرلی، پولیس سنانواں نے چاروں واقعات سے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں،

%d bloggers like this: